06/11/2020
السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ.......
🌼🍃صبح بخیر زندگی🍃🌼
_اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا_
*اے اللہ لوگوں کے رب! تکلیف کو دورفرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔تیری ہی شفاء شفاء ہے ۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔*
*آمیـــن یا ربــــ العــالمیــــن💐💐💐*
*_🌷🌷جـــمــعـــــہ مــبــارکــــ🌷🌷_
02/09/2020
*٭٭٭ نماز جنازہ مکمل٭٭٭*
1:
5 تکبیر نماز جنازہ پڑھتا ھوں واجب کفایہ قُربَۃً اِلٰی اللہ
*اللہ اکبر*
2:
«اَشْهَدُ اَنْ لا اِلهَ إلاّ الله وَحْدَهُ لا شَرِیک لَهُ وَاَشْهَدُ اَنْ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اَرْسَلَهُ بِالحَقِّ بَشِیراً وَنَذِیراً بَینَ یدَی السّاعَةِ»
*اللہ اکبر*
3:
«اللهمَّ صَلِ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَبارِک عَلی مُحَمَّدٍ وآل مُحَمَّدٍ وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ کاَفْضَلِ ما صَلّیتَ وَبارکتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلی إبْراهِیمَ وَآلِ إبْراهِیمَ إنَّک حَمِیدٌ مَجِیدٌ »
*اللہ اکبر*
4:
«اللهمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالمُؤْمِناتِ، وَالمُسْلِمِینَ وَالمُسْلِماتِ، الاَحْیاءِ مِنْهُمْ وَالاَمْواتِ، تابِعْ بَینَنا وَبَینَهمْ بِالخَیراتِ، إنَّک مُجِیبُ الدَّعَواتِ، إنَّک عَلی کلّ شَیءٍ قَدِیرٌ»
*اللہ اکبر*
5:
«اللهمَّ إن هذا عَبْدُک وَابَنُ عَبْدِک وَابْنُ اَمَتِک نَزَلَ بِک وَاَنْتَ خَیرُ مَنْزُو لٍ بِهِ، اللهمَّ إنّا لا نَعْلَمُ مِنْهُ إلاّ خَیراً وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِهِ مِنّا، اللهمَّ إن کانَ مُحْسِناً فَزِدْ فِی اِحْسانِهِ و آن کانَ مُسِیئاً فَتَجاوَزْ عَنْهُ وَاغْفِرْ لَهُ،وَارْحَمْهُ بِرَحْمَتِک یا اَرْحَمَ الرّاحِمِینَ».
*اللہ اکبر*
*اگر میت مومنہ کی ھو تو پانچویں تکبیر میں یہ پڑھنی چاھیے:*
«اللهمَّ إنَّ هذِهِ اَمَتُک وَابَنَةُ عَبْدِک وَابْنَةُ اَمَتِک نَزَلَتْ بِک وَاَنْتَ خَیرُ مَنْزُولٍ بِهِ، اللهمَّ إنّا لا نَعْلَمُ مِنْها إلاّ خَیراً وَاَنْتَ اَعْلَمُ بِها مِنّا، اللهمَّ إن کانَتْ مُحْسِنَةً فَزِدْ فِی إحْسانِها و إن کانَتْ مُسِیئَةً فَتَجاوَزْ عَنْها وَاغْفِرْ لَها، وَارْحَمْها بِرَحْمَتِک یا اَرْحَمَ الرّاحِمِینَ».
*اللہ اکبر*
06/08/2020
تعلیم قرآن کی ہدایت
"اے مسلمانو! اے علی کے پیروکارو! قرآن کی تعلیم حاصل کرو، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ایسے بھی جوان اور بہنیں ہونگی جو قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرسکتے۔"
(شھیدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ)
(سخن عشق ۔ ص: 41)
25/07/2020
🔷 *علامه شهید عارف حسین الحسینی کی زندگی کے چند گوشے*🔷
💟 *یہ میرے لیے بہتر ہے*💟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
❣️ ایک دفعہ یوم القدس کے مظاہرے کے لئے پاراچنار کوہاٹ اور پشاور کے گرد و نواح کے علاقہ جات سے لوگ مدرسے میں اکھٹے ہوئے اور رات کو مدرسے کے ہال میں سو گئے۔ آپ نے بھی مہمانوں کے ساتھ اسی کمرے میں سونے کا ارادہ کیا۔ آپ ہال کے ایک کونے میں ایک معمولی سی چٹائی پر ایک معمولی سی دری بچھا کر سو گئے۔
❣️ ہجوم کے باعث ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی کہ رات کو اسی دوران تحریک کا پریس سیکرٹری انور زیب آگیا۔ آپ نے اسے بلایا اور اپنی دری پر ساتھ سونے کی پیشکش کی۔ آخر وہ آپ کے ساتھ سو گیا اور یوں آپ کو شب بھر ایک پہلو کے بل سونا پڑا۔ انور زیب نے آپ کو تمام رات ایسی حالت میں دیکھ کر محسوس کیا کہ صبح آپ سے تکلیف کی معذرت چاہے گا۔
❣️ صبح آپ نے اٹھتے ہی انور زیب سے کہا: "میرے بھائی آپ کو تکلیف اٹھانی پڑی ہے میں معذرت خواہ ہوں۔" انور زیب نے کہا: "آقا صاحب تکلیف تو آپ کو ہوئی ہے۔" مگر آپ نے فرمایا: "آپ چھوٹے بھائی اور تحریک کے کارکن ہیں اس لئے مجھے آپ کی تھکاوٹ اور تکلیف کا احساس ہے۔"
ــــــــــــــــــــــــــ
❣️ اکثر ملازمین نے بتلایا ہے کہ شہید مظلوم حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینی ان کے ساتھ باورچی خانہ اور دفتر کے کام میں برابر کا حصہ لیتے تھے حالانکہ کئی بار ملازمین نے معذرت کی مگر آپ اکثر فرمایا کرتے تھے: "یہ میرے لیے بہتر ہے۔"
❣️ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ ملازمین بازار سے سودا سلف لے کر آتے تو آپ کبھی برتن دھو رہے ہوتے، کبھی دفتر کی صفائی کر رہے ہوتے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوا کہ جو کام دن یا رات کو ملازمین سے رہ جاتا اور ملازمین آرام سے سو جاتے تو آپ چپکے سے وہ کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے۔
❣️ علاوہ از این اگر ملازمین سو رہے ہوتے اور کوئی مہمان آجاتا تو آپ خود مہمانوں کی خدمت کرتے۔ برادر سجاد میکن سابق ڈویژنل صدر سرگودھا ڈویژن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک مرتبہ آئی ایس او کے چند احباب آپ کے مدرسہ پشاور پہنچے تو تمام ملازمین سو رہے تھے۔ علامہ عارف حسینی خود گھر گئے، جو کچھ باورچی خانہ اور گھر میں تھا نوجوانوں کو پیش کیا۔ نوجوان کھانے سے فارغ ہوئے تو آپ نے انہیں گرم چائے پیش کی جو آپ نے خود تیار کی تھی۔ نوجوان چائے سے لطف اندوز ہو چکے تو آپ نے مہمان خانہ میں سونے کی دعوت دی اور تمام بستر خود بچھا کر دئیے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📚 *نقل از کتاب "سفیر نور"*
23/07/2020
قال امام علی علیہ السلام فی النہج البلاغہ:
جو اپنی جہالت کی وجہ سے آئے روز جھگڑے کرتا ہے وہ حق سے ہمیشہ اندھا رہتا ہے..
22/07/2020
جزاکم اللہ 💟
ثواب کی نیت سے آگے شیر کریں....
22/07/2020
*امیر المومنین عليهالسلام کی پانچ نصیحتیں*
امام ع فرماتے ہیں :
أُوصِيكُمْ بِخَمْسٍ لَوْ ضَرَبْتُمْ إِلَيْهَا آبَاطَ الإِبِلِ لَكَانَتْ لِذَلِكَ أَهْلًا
1- لَا يَرْجُوَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِلَّا رَبَّه
2- ولَا يَخَافَنَّ إِلَّا ذَنْبَه ،
3- ولَا يَسْتَحِيَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِذَا سُئِلَ عَمَّا لَا يَعْلَمُ ، أَنْ يَقُولَ لَا أَعْلَمُ ،
4-ولَا يَسْتَحِيَنَّ أَحَدٌ إِذَا لَمْ يَعْلَمِ الشَّيْءَ أَنْ يَتَعَلَّمَه ،
5- وعَلَيْكُمْ بِالصَّبْرِ فَإِنَّ الصَّبْرَ مِنَ الإِيمَانِ كَالرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ ، ولَا خَيْرَ فِي جَسَدٍ لَا رَأْسَ مَعَه ، ولَا فِي إِيمَانٍ لَا صَبْرَ مَعَه.
(نھج البلاغہ حکمت ٨٢)
میں تمہیں ایسی پانچ باتوں کی نصیحت کرتا ہوں کہ جن کے حصول کے لئے اونٹوں کو ایڑ لگا کردوڑا یا جائے تو بھی وہ اس کی اہل ہیں۔
1-تم میں سے کوئی شخص اللہ کے علاوہ کسی سے امید نہ رکھے.
2-اور اپنے گناہوں کے علاوہ کسی سے نہ ڈرے
3- اور جب کسی چیز کے بارے میں سوال کیا جائے اور نہ جانتا ہو تو لا علمی کے اعتراف میں نہ شرمائے.
4- اور جب نہیں جانتا ہے تو سیکھنے میں نہ شرمائے.
5- اور صبر و شکیبائی اختیار کرے کہ صبر ایمان کے لئے ویسا ہی ہے جیسا بدن کے لئے سر اور ظاہر ہے کہ اس بدن میں کوئی خیر نہیں ہوتا ہے جسے میں سر نہ ہو اور اسایمان میں کوء ی خیرنہیں ہے جس میں صبر نہ ہو۔