11/12/2025
کسی نے مجھے نہیں بتایا تھا
کہ بڑا ہونے کا مطلب صرف آزادی یا خود مختاری نہیں
بلکہ ایسے لمحے بھی ہیں
جہاں نیند بھی بھاگ جاتی ہے
اور نیند کا سہارا بھی صرف بھاگنے کے لئیے لیا جاتا ہے
کسی نے نہیں سمجھایا
کہ دل بھی ٹوٹے گا
دوستوں کا خلوص بھی بدل جائے گا
چاہنے والے دور ہو جائیں گے
اور وہ چیزیں جو ہم دل سے چاہتے ہیں
ہمیشہ ہمارے نصیب میں نہیں ہوں گی
کسی نے نہیں کہا
کہ زندگی محض خوشی اور خواب نہیں
بلکہ بھاری ذمے داریاں ہیں اور ان کی جوابدہی
جنہیں ہم ہر دن اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں
اور عمر کی ڈور میں
ہم صرف حاصل نہیں کرتے
بلکہ بہت کچھ کھوتے بھی ہیں
اور ان کھوئے لمحوں کو دل سے قبول کرنا
سب سے کٹھن کام ہوتا ہے
اور یہ کام آسان تب ہوتا ہے جب
ہم بانٹنا، نچھاور کرنا اور سینچنا سیکھ لیتے ہیں
کچھ بننے کی نہیں واقعی ''ہونے '' کی کوشش کرتے ہیں
کسی اپنے کا بننے کی نہیں ...اس کا ہو جانے کی کوشش
اچھا بننے کی نہیں ... سب کے لئے واقعی اچھا ہو جانے کی کوشش
واقعی۔۔۔
بڑوں کی زندگی مشکل ہے
بہت مشکل
اس دل سے بھی زیادہ
جو اب بھی اپنی بچپن کی معصومیت چھوڑنے سے انکاری ہے
اور اس روح سے بھی زیادہ
جو اب بھی بچوں جیسا نرمی ڈر اور سچائی اپنے اندر سنبھالے ہوئے ہے
بس کسی طرح یہ نرمی برائی کے لیے نہ ہو، ڈر مستقبل کے خوف میں نہ بدلے
اور سچائی کے نام پر دلوں کا زخمی کرنے کا بہانہ نہ بنے
یہ زندگی وہ نہیں
جو ہمیں بچپن میں کہانیاں سنا کر دکھائی گئی تھی
بلکہ یہ ایک مسلسل امتحان ہے اور
اس امتحان گاہ میں دائمی آسانی اور امن ملنا ناممکن ہے
عارضی پر اکتفا کرنا پڑتا ہے
جس میں ہم سیکھتے ہیں کہ
مسکراہٹیں کبھی کبھار آنکھوں کے آنسو چھپانے کے لیئے ہوتی ہیں
بڑوں کی دنیا واقعی بڑی عجیب ہے۔
انہیں کتنی پھیکی اور بورنگ چیزیں پسند ہوتی ہیں
کئی بار تو باسی، دقیانوسی اور بوسیدہ بھی ...
ناجانے کیسے وہ اتنی سکیل،فلسفیانہ اور مشکل کتابوں، کہانیوں،
فلموں ڈراموں اور موسیقی کو بھی پسند کرتے ہیں
کیسے اپنے جیسے عجیب و غریب سے لوگوں سے بھی گھنٹوں گفتگو کرتے ہیں
عجیب بات ہے ...بہت عجیب
ایک بابا بھگت کی ڈائری ۔ ۔ ۔ ۔ ✍🏻
07/12/2025
کبھی ایسا لگتا ہے کہ بعض لڑائیاں اُسی لمحے ختم ہو جاتی ہیں
جب ہم اُن سے لڑنا چھوڑ دیتے ہیں۔
قبول کرنا ہار ماننا نہیں —
سمجھ بوجھ ہے، یا کم ہمتی؟
کہتے ہیں مزاحمت اکثر اُسی چیز کو طاقت دیتی ہے
جس سے ہم ڈرتے ہیں۔
اور سکون سے نظر انداز کر دینا…
اُسے کمزور کر دیتا ہے
جو اب ہمارے کسی کام کا نہیں رہا۔
۔۔۔
مگر !
آپ ہر اُس چیز کو قبول کرتے ہوئے زندگی نہیں گزار سکتے جو سراسر ناقابلِ قبول ہو۔
قبولیت جب برائی پر لاگو ہو جائے
تو وہ برداشت نہیں — جرم بن جاتی ہے۔
اور یہی تو ہماری انسانیت اور ضمیر کی بنیاد ہے…
جسے آج ترقی، جدیدیت اوربہتری کے نانہادخوابوں کے نام پر آہستہ آہستہ مِٹا دیا جاتا ہے۔
دنیا چاہتی ہے کہ آپ جھک جائیں،
مگر انسان ہونے کا تقاضا ہے کہ آپ وہاںاٹھ کھڑے ہوں
جہاں کچھ آپ کی فطرتِ سلیم کے خلاف جاتا ہو۔
حقیقی دانائی یہی ہے:
جو بدلاؤ ناگزیر ہے اور بدل سکتا ہے اسے بدلنا،
اور جو نہیں بدل سکتا اسے پروقار طریقے سے قبول کرنا۔
ہمارے پاس فکر کرنے کے لیے ہزار باتیں ہوتی ہیں —
ماں باپ کی صحت، معاشی پریشانیاں،
بچوں کا رویہ، معاشرتی بگاڑ،
دنیا کی حالت…
اور یہ سب محسوس ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ
آپ زندہ ہیں، آپ محسوس کرتے ہیں، آپ انسان ہیں۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ:
جس چیز پر آپ کا اختیار ہی نہیں،
اس پر فکر اور جدوجہد صرف آپ کی توانائی ضائع کرتی ہے۔
پُراثر لوگ اپنی توانائی سرکل آف انفلوئنس میں لگاتے ہیں —
یعنی اپنے حلقہ اثرپر، جہاں کچھ بدلا جا سکتا ہے۔
اور بس ردِ عمل دکھانے والے لوگ سرکل آف کنسرن،
یعنی خود ساختہ پریشانی میں پھنس کر
دوسروں کو الزام دیتے، حالات کو کوستے
اور خود کو بےبس محسوس کرتے رہتے ہیں۔
مگر اصل طاقت تو سرکل آف کنٹرول میں ہے —
جس میں صرف آپ کا کردار، رویہ، فیصلے اور ردِعمل شامل ہیں۔
یہ دائرہ چھوٹا ضرور ہے،
مگر پوری زندگی کی سمت یہیں سے بنتی ہے۔
اپنے ان حلقہ حیات کے تین دائرے بنائیں:
اور وقت پڑنے پر غور کریں ...
کیا یہ صرف میرا کنسرن ہے؟
اور
ان میں سے کس کس پر میرا اثر ہے؟
اورکس چیز پر میرا مکمل اختیار ہے؟
پھر خود سے پوچھیں:
کیا یہ مسئلہ میرے بس میں ہے؟
اگر ہاں — تو ضرورعمل کریں۔
اگر نہیں — تو اسے وقار کے ساتھ چھوڑ دیں۔
آپ ہر چیز قبول نہیں کر سکتے۔
اور آپ کو کرنا بھی نہیں چاہیے۔
قبولیت تب تک خوبصورت ہے
جب تک وہ آپ کی انسانیت، آپکے ضمیر کی قیمت پر نہ ہو۔
اپنے ضمیر، اپنی طاقت اور اپنی حیثیت کا خیال رکھیں۔
وہیں کھڑے ہوں جہاں انسانیت کھڑی ہوتی ہے —
اور باقی سب چھوڑ دیں۔
یہ کمزوری نہیں…
یہ حکمت ہے۔
(یہ میری انگریزی لنکڈان تحریر کی اردو نیریشن تھی جسے فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا)
But you can’t just keep accepting every unacceptable thing in your life, can you?
Acceptance becomes tolerance,
and tolerance becomes a crime
when it is applied to what is evil, degrading, or plainly wrong.
That’s where humanity and conscience begin —
and that’s exactly what is being conditioned out of us
in the name of progress, development, and modernity.
Most of the time, the world doesn’t want you to stand up;
it wants you to surrender.
Yet being human — the best of all creations —
demands that you rise when something violates your heart’s truth.
Real wisdom is this:
Recognising what you can and must control,
and accepting what you genuinely cannot.
If I asked you to list your concerns,
you’d probably fill an entire page —
your parents’ health, your finances,
your child’s impulsive behaviour,
the potholes on your street,
the direction of the world.
Nothing is wrong with that.
It simply means you care.
It means you’re alive.
It means you are still human.
But here’s the turning point:
It’s not helpful to obsess over what you can’t fix
or to force solutions on others who aren’t ready.
Our energy must go where it can create change,
not where it endlessly drains.
Proactive people focus on their Circle of Influence —
where action is possible.
Reactive people drown in the Circle of Concern —
blaming, accusing, feeling victimised,
shrinking their own power without realising it.
This is even more serious for people who lean toward codependency.
We confuse concern with control.
We overestimate our influence.
We think:
“If I try hard enough, they will change.”
But human beings don’t work like that.
That’s why we add a third circle: The Circle of Control —
the smallest yet most powerful one.
Here lies what truly belongs to you:
your actions, your words, your thoughts, your choices, your responses.
Small?
Not at all.
This is the space where people rebuild their lives.
Spend most of your time here —
where you stay emotionally and physically healthy,
where your energy becomes impact,
where your humanity stays intact.
To separate what you can change
from what you must accept,
draw your three circles —
and fill them with honesty,
with moral clarity,
with human values,
and with your heart,
not the cold calculus of profit and loss.
Ask yourself:
What concern is troubling me right now?
Do I have direct control, indirect control, or none at all?
If I have direct control, what action or support can I take?
If I have no control, what response keeps me dignified and at peace?
If I have influence, how much? (Rate 1–10)
If less than 5 → choose acceptance.
If more than 5 → ask:
Does this person truly want my guidance? How do I know?
Am I overestimating my influence?
How much time and energy does it make sense to invest?
How will I protect myself from burnout or emotional entanglement?
In the end…
You cannot accept everything.
And you should not.
Acceptance is noble —
until it becomes surrender to what breaks your humanity.
Stand where your conscience stands.
Act where your influence counts.
Protect the small circle where your soul lives.
And let the rest go —
not out of weakness,
but out of wisdom.
07/12/2025
But you can’t just keep accepting every unacceptable thing in your life, can you?
Acceptance becomes tolerance,
and tolerance becomes a crime
when it is applied to what is evil, degrading, or plainly wrong.
That’s where humanity and conscience begin —
and that’s exactly what is being conditioned out of us
in the name of progress, development, and modernity.
Most of the time, the world doesn’t want you to stand up;
it wants you to surrender.
Yet being human — the best of all creations —
demands that you rise when something violates your heart’s truth.
Real wisdom is this:
Recognising what you can and must control,
and accepting what you genuinely cannot.
If I asked you to list your concerns,
you’d probably fill an entire page —
your parents’ health, your finances,
your child’s impulsive behaviour,
the potholes on your street,
the direction of the world.
Nothing is wrong with that.
It simply means you care.
It means you’re alive.
It means you are still human.
But here’s the turning point:
It’s not helpful to obsess over what you can’t fix
or to force solutions on others who aren’t ready.
Our energy must go where it can create change,
not where it endlessly drains.
Proactive people focus on their Circle of Influence —
where action is possible.
Reactive people drown in the Circle of Concern —
blaming, accusing, feeling victimised,
shrinking their own power without realising it.
This is even more serious for people who lean toward codependency.
We confuse concern with control.
We overestimate our influence.
We think:
“If I try hard enough, they will change.”
But human beings don’t work like that.
That’s why we add a third circle: The Circle of Control —
the smallest yet most powerful one.
Here lies what truly belongs to you:
your actions, your words, your thoughts, your choices, your responses.
Small?
Not at all.
This is the space where people rebuild their lives.
Spend most of your time here —
where you stay emotionally and physically healthy,
where your energy becomes impact,
where your humanity stays intact.
To separate what you can change
from what you must accept,
draw your three circles —
and fill them with honesty,
with moral clarity,
with human values,
and with your heart,
not the cold calculus of profit and loss.
Ask yourself:
What concern is troubling me right now?
Do I have direct control, indirect control, or none at all?
If I have direct control, what action or support can I take?
If I have no control, what response keeps me dignified and at peace?
If I have influence, how much? (Rate 1–10)
If less than 5 → choose acceptance.
If more than 5 → ask:
Does this person truly want my guidance? How do I know?
Am I overestimating my influence?
How much time and energy does it make sense to invest?
How will I protect myself from burnout or emotional entanglement?
In the end…
You cannot accept everything.
And you should not.
Acceptance is noble —
until it becomes surrender to what breaks your humanity.
Stand where your conscience stands.
Act where your influence counts.
Protect the small circle where your soul lives.
And let the rest go —
not out of weakness,
but out of wisdom.
17/06/2025
یاد رکھیں، صرف اپنے یا دوسروں کو سزا دینا بند کرنا ہی کافی نہیں۔
دُکھ اکثر وہ دراڑ ہوتی ہے جہاں سے روشنی اندر آتی ہے۔
لیکن اگر آپ اُس روشنی کو صرف اپنے اندر ہی بند رکھیں تو فائدہ کیا؟
اُسے آگے بڑھائیں، بانٹیں، پھیلائیں۔
اگر آپ خود شمع نہیں بن سکتے، تو آئینہ بن جائیے
17/06/2025
عزت دینا صرف دوسروں کو بھی اپنے برابر اہمیت دینے کا نام نہیں…
یہ درحقیقت بدتمیزی اور زیادتی کو برداشت نہ کرنے کا حوصلہ ہے۔
یہ صرف اُن لوگوں کو اہمیت دینے اور تسلیم کرنے کی بات نہیں جو نظر انداز کیے جاتے ہیں، جنہیں دیکھا نہیں جاتا، یا جن کی قدر نہیں کی جاتی۔
بلکہ یہ اُس وقت بدتمیزی اور زیادتی کے آگے کھڑے ہونے کا نام ہے جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو — چاہے آپ کو بااثر لوگوں کے خلاف ہی کیوں نہ جانا پڑے — جب کمزوروں کو رسوا کیا جا رہا ہو۔
یہ اُن پر جائز تنقید کرنے کا حوصلہ ہے… جو دوسروں کو حقیر جانتے ہیں۔
برداشت ایک جرم بن جاتی ہے… جب وہ برائی پر لاگو ہو!
لیکن!
برائی کے خلاف کھڑا ہونا ہمیشہ انتقام یا بغاوت کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔
یہ اصل میں سچ بولنے کی جرأت، حق بات کہنے کا حوصلہ ہوتا ہے…اور یہی اصل بہادری ہے!
چاہے وہ کسی ظالم راشی افسر اور طاقتور جکمران کے سامنے ہی کیوں نہ ہو۔
یہ معاشرے میں ایک نیا معیار قائم کرنے کی بات ہے:
کہ بدتہذیبی، خاص طور پر اُن لوگوں کے ساتھ جو پہلے ہی نظرانداز اور کم تر سمجھے جاتے ہیں — کبھی معمول کی بات نہیں بننی چاہیے۔
ایک مرتبہ میرے عظیم ترین اساتذہ میں سے ایک نے کہا تھا:
"بیٹا! جب تم خود سیر ہو، تب کسی بھوکے کو پیسے دینا کوئی بڑی بات نہیں۔
اصل نیکی تو تب ہے جب تم خود بھی بھوکے ہو… لیکن پھر بھی اپنی جیب کا آخری سکہ اُس شخص کو دے دو جسے اس کی تم سے زیادہ ضرورت ہے۔"
یہ صرف سخاوت نہیں۔
یہ صرف مدد نہیں۔
یہ… خالص ترین وقار ہے۔
اور دوستو،
یہی آپ کاوقار ہے جو سچی عزت کی بنیاد ہے۔
✨ مزید غور طلب خیالات، انسانی اصولوں پر مبنی پروگرامز، تبدیلی لانے والے ویبینارز، اور زندگی بدل دینے والے ویڈیوز کے لیے — اس صفحے پر موجود لنکس کو وزٹ کریں اور لوگو پر ضرور کلک کریں:
🔗 https://trsl.carrd.کو
(یہ بھی حسب میں معمول میری اس انگریزی پوسٹ کی اردو نیریشن تھی)
https://www.facebook.com/reel/984694177075353
trsl.carrd.کو
11/06/2025
گیس لائٹنگ نفسیات کی ایک اصطلاح ہے یعنی"گیس کی روشنی"۔ یہ اصطلاح ایک ایسی حالت کو بیان کرتی ہے جہاں کوئی شخص دوسرے شخص کی حقیقت کو مغلوب کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسے اپنی خود ساختہ حقیقت پر یقین کرنے پر مجبور کرتا ہے، اور پھر اپنے ہدف میں غلط ہونے کا احساس پیدا کرتا ہے۔
اس کی مزید تشریح یوں کی جاتی ہے کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرتا ہے کہ وہ اس کی حقیقت کو غلط سمجھتا ہے اور اس کے تاثرات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ گیس لائٹنگ کرنے والا شخص حقیقت کو تبدیل کرتا ہے، یادوں کو مسخ کرتا ہے، اور متاثرہ شخص کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ پاگل ہے، غلط ہے، یا قصوروار ہے۔ گیس لائٹنگ کی ایک مثال ہے یہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو یہ بتاتا ہے کہ اس نے جو دیکھا یا سنا وہ اس کی غلط فہمی ہے، یا اس نے کچھ ایسا نہیں کہا جو کہ اس نے سنا تھا۔ اکثر لوگ جن کے قول وفعل میں تضاد ہوتا ہے وہ اس طریقے سے دوسروں کو نفسیاتی طور پر قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جواب دہی سے بھاگتے ہیں۔
اس پرمجھے ماضی میں تفصیل سے انگریزی میں لکھنے کا موقع ملا تھا جو میری Quora پر پسند کی جانے والی تحریروں میں سے ایک ہے ...لنک درج ذیل ہے .
What is an example of gaslighting?
Kashif Ahmed, Founder of The Reliablity School of Leadership's answer: > It is a form of a psychological abuse involving of manipulation of situations of events that cause a person to be confused or to doubt his perceptions or memories. Gaslighiting causes victims to constantly second- guess the...
26/06/2024
So be that reason all the time!!!
It's important to stick together and support each other.
Not only when life gets tough, but it's also important to stick together and support each other through both good and bad times.
Whether it's your employee, colleagues, partner, neighbor, friend, or even a stranger, we all need to be there for each other.
Be the reason someone smiles today. The purpose of life is not to be happy all the time.
It is to be useful, to be honorable and reliable, to be compassionate and caring, and to make a significant positive difference in the lives of others, while receiving that difference in return.
25/06/2024
کیا آپ بھی اس بچے طرح، ایسی ہی کسی کسی ٹرین کی تلاش میں ہیں؟ ہر پاکیزہ اور معصوم روح ایک واقعی بہتر دنیا کی طرف نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہے، بہتر مستقبل کے نام پر صرف مادی آسائشیں اور مزے حاصل کرنا اس کا مقصد ہرگز نہیں ہوتا، نہ ہی صرف اونچی اونچی عمارتیں اور وہاں کی آنکھیں چندھیا دینے والی بتیاں دیکھنا۔ یہ وہ خالص اور نیک وجود ہوتا ہے جس کی نیتیں دیانتدار ہوں، جو صرف اپنے اچھے طرز عمل سے پھیلنے والی خوشی کے لیے کام کرتا ہے، نہ کہ پہچان یا حیثیت بنانے کے لیے۔
ایسا شخص توجہ یا بڑائ کے بجائے اپنے اندرکے یقین اور ضمیر کی آواز کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے جو پوری انسانیت کے لیے اچھا اور صحیح ہو صرف وہی کرتا ہے۔
ایک مخلص روح زندگی کو بغیر کسی فلٹر کے دیکھتی ہے، ججمینٹل یا فوری فیصلہ صادر کرنے والے کی بجائے ایک کھلے دل کی مالک ہوتی ہے، اور ایک بہتر دنیا کی امید بھی رکھتی ہے اور کوشش بھی جاری رکھتی ہے۔
یہ پاکیزگی اور معصومیت ہماری جنت کا ٹکٹ ہے، اور تصویر میں موجود بچہ یقیناً جنت کی طرف جانے والی اس ٹرین کی ٹکٹ کا مالک۔
07/06/2024
We need ALLIES, ADVOCATES, and fierce DEFENDERS!
Did you know that 70% of the best performers have a strong ally in life and work? It's true, and it's about much more than water cooler chats.
We're talking about genuine supporters. The kind of folks who cheer for your wins, give you constructive criticism, and help you navigate the tricky waters of professional life.
These individuals can be your secret weapon to skyrocketing your career and overall resputition in a family, community or society. But, how do you identify them?
Here are five concrete ways to spot your true supporters:
They celebrate your achievements, not just theirs.
They're not afraid to give you honest feedback.
They listen more than they talk during your conversations.
They offer help without expecting anything in return.
They bring positivity to your work and your life, not drama.
Do you have these people in your life?
🌟