Global Sufi Mission - گوبل صوفی مشن

Global Sufi Mission - گوبل صوفی مشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Global Sufi Mission - گوبل صوفی مشن, Education, Ghouri Town, Islamabad.

🌍 A spiritual platform established to spread the message of love, peace, tolerance, and the remembrance of Allah (Dhikr) across the world.
ایک روحانی پلیٹ فارم جو دنیا بھر میں محبت، امن، برداشت اور ذکرِ الٰہی کا پیغام پھیلانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

کل انشاءاللّٰہ عزّوجل بعدنمازِمغرب
25/08/2026

کل انشاءاللّٰہ عزّوجل بعدنمازِمغرب

گلوبل صوفی مشن پاکستان کے زیرِ اہتماممحبت رسولﷺریلیریلی کا آغاز 12 ربیع الاول بعد نمازِ مغرب بمقام جامع مسجد شیخ العالم ...
24/08/2026

گلوبل صوفی مشن پاکستان کے زیرِ اہتمام
محبت رسولﷺریلی

ریلی کا آغاز 12 ربیع الاول بعد نمازِ مغرب بمقام جامع مسجد شیخ العالم فیز7 شمس روڈعمر بلاک غوری ٹاؤن اسلام آباد

اسکالر آف صوفی اسٹڈیز
صاحبزادہ مفتی محمد بابر رضا قادری نقشبندی
چیئرمین گلوبل صُوفی مشن پاکستان

سفیرِ صوتُ القرآن
قاری محمد ذیشان حیدر
پریزیڈنٹ، گلوبل صوفی مشن پاکستان

گلوبل صوفی مشن پاکستان کے زیرِ اہتمام سلسلۂ سفرِ معرفت کے سلسلے میں لاہور داتا دربار مسجد کے خطیبِ محترم ڈاکٹر مختار اح...
15/08/2026

گلوبل صوفی مشن پاکستان کے زیرِ اہتمام سلسلۂ سفرِ معرفت کے سلسلے میں لاہور داتا دربار مسجد کے خطیبِ محترم ڈاکٹر مختار احمد ندیم صاحب سے ایک بابرکت، علمی و روحانی ملاقات ...
اس ملاقات میں دین و تصوف، تعلیم و تربیت، خدمتِ خلق اور عصرِ حاضر میں روحانی و فکری رہنمائی کے مختلف پہلوؤں پر مفید اور فکر انگیز گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اسکالر آف صوفی اسٹڈیز، صاحبزادہ مفتی محمد بابر رضا قادری نقشبندی، چیئرمین گلوبل صوفی مشن پاکستان اور سفیرِ صوت القرآن، قاری محمد ذیشان حیدر، پریزیڈنٹ گلوبل صوفی مشن پاکستان بھی موجود تھے۔ اللہ تعالیٰ اس محبت، علم اور معرفت کے سفر کو خیر و برکت، اخلاص اور خدمتِ دین کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
A Blessed Meeting — Journey of Spiritual Enlightenment
Under the auspices of Global Sufi Mission Pakistan, as part of the Journey of Spiritual Enlightenment, a blessed, scholarly and spiritual meeting was held with Dr. Mukhtar Ahmad Nadeem Sahib, respected Khateeb of the Data Darbar Mosque, Lahore. The meeting included meaningful and thought-provoking discussions on Islam, Sufism, spiritual education, service to humanity, and the role of spiritual and intellectual guidance in the contemporary era. The meeting was attended by Scholar of Sufi Studies, Sahibzada M***i Muhammad Babar Raza Qadri Naqshbandi, Chairman Global Sufi Mission Pakistan, and Qari Muhammad Zeeshan Haider, President Safeer-e-Saut-ul-Quran and President Global Sufi Mission Pakistan. May Allah Almighty bless this journey of love, knowledge and spiritual enlightenment, and make it a means of sincerity and service to Deen. Ameen.
#تصوف #معرفت
***iBabarRaza

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَپیر سید حسین الدین شاہ صاحب کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ م...
07/08/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

پیر سید حسین الدین شاہ صاحب کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ موصول ہوئی.
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ، وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ.

آمین یا رب العالمین۔

اعلامیہ گلوبل صوفی مشن پاکستان  کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا صاحب کو فور اسٹار جنرل کے عظیم منصب پر ترقی اور کم...
25/07/2026

اعلامیہ

گلوبل صوفی مشن پاکستان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا صاحب کو فور اسٹار جنرل کے عظیم منصب پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ باوقار اعزاز آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے گراں قدر خدمات کا روشن اعتراف ہے۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کی انتھک محنت اور فرض شناسی کی مظہر ہے بلکہ قومی سلامتی کے اداروں پر قوم کے اعتماد کی بھی عکاس ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو اس اہم قومی ذمہ داری کی احسن انداز میں ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے، آپ کی قیادت میں پاکستان مزید استحکام، امن، ترقی اور سربلندی کی منازل طے کرے، اور آپ کو صحت، عزت، کامیابی اور نیک نامی سے سرفراز فرمائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

جاری کردہ:
شعبہ تحقیق نشر و اشاعت
گلوبل صوفی مشن پاکستان
ISPR DG ISPR

21/07/2026

Address

Ghouri Town
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Sufi Mission - گوبل صوفی مشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category