Academic Staff Association, Quaid-i-Azam University, Islamabad.

Academic Staff Association, Quaid-i-Azam University, Islamabad.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Academic Staff Association, Quaid-i-Azam University, Islamabad., Education, Islamabad.

Academic Staff Association of Quaid-i-Azam University is an entity formed: to promote social, educational and cultural activities; and to promote interests of its members, full-time salaried teachers of the University...

01/05/2026

Decisive Leadership restores Order at QAU
The appointment of Dr Zafar Jaspal as the interim Vice Chancellor of Quaid-i-Azam University, administrative and disciplinary affairs have been urgently addressed and streamlined. Hostel policies have been reformed and implemented strictly to vacate illiterate Illegal residents and to curtail Illegal activities.
Amid genuine betterment in the form of smooth running administration, clearance of pending bills, and strict adherence to austerity measures, few students disrupted the peace of the university by shutting down a department and confronting Female Director Students Affair. The concerned faculty member took a firm stand but was mishandled by the protesting students which led to instant intervention by the Resident Officer, DSA and Vice Chancellor himself.
Dr Jaspal displayed pure leadership and took charge of the situation by handling the rowdy students himself. With timely measures, Dr Jaspal evaded any chances of strike and further acceleration of the situation.
This event came at a time when QAU has been actively working towards creating a soft image through hosting competitions for upcoming International Students Convention & Expo'16 and a whole week of plans including Declamations, Creative competitions and Informative Seminars to celebrate Marqa e Haq anniversary.
It is evident that Dr Jaspal is being targeted and subjected to a malicious campaign to undermine his commendable performance and leadership as VC of QAU. ASA condemns few ill-intentioned troublemakers' conduct and stands in solidarity with Dr Zafar Jaspal as he leads the University with discipline and integrity. Dr Aamir, President ASA, asserts that Quaid-i-Azam University’s improving reputation because of its investment in research, extracurricular activities and discipline is a testimony of VC's devotion towards betterment of QAU.

01/05/2026

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی فیصلہ کن قیادت نے یونیورسٹی میں نظم و ضبط بحال کر دیا

اسلام آباد : یکم مئی 2026ء :

پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کو جامعہ کا عبوری وائس چانسلر مقرر کیے جانے کے بعد انتظامی اور تعلیمی امور میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہاسٹل پالیسیوں میں اصلاحات کی گئیں اور انہیں سختی سے نافذ کیا گیا تاکہ غیر قانونی اور غیر متعلقہ رہائشیوں کو نکالا جا سکے اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انتظامیہ کی بہتر کارکردگی، زیر التوا بلوں کی ادائیگی اور کفایت شعاری کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد جیسے مثبت اقدامات کے باوجود چند طلبہ نے ایک شعبہ میں دھاوا بول کر اسے نہ صرف بند کرنے کی جسارت کی بلکہ فیمیل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز سے الجھ کر یونیورسٹی کے امن و امان کو خراب کیا۔ متعلقہ فیکلٹی ممبر نے مضبوط مؤقف اختیار کیا، لیکن احتجاج کرنے والے طلبہ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے نتیجے میں فوری طور پر ریزیڈنٹ آفیسر، ڈی ایس اے اور خود وائس چانسلر نے مداخلت کی۔
ڈاکٹر ظفر جسپال نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود صورتِ حال کو سنبھالا اور مشتعل طلبہ سے نمٹے۔ بروقت اقدامات کے ذریعے انہوں نے ہڑتال کے امکانات اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا، جب قائداعظم یونیورسٹی بین الاقوامی طلبہ کنونشن اینڈ ایکسپو 2026ء کی میزبانی کی تیاریوں کے ذریعے اپنی مثبت شناخت کو اجاگر کرنے میں مصروف ہے، جس میں تقریری مقابلے، تخلیقی سرگرمیاں اور معلوماتی سیمینارز سمیت ایک ہفتہ طویل پروگرام شامل ہے تاکہ معرکۂ حق کی سالگرہ پورے وقار و احترام سے منائی جا سکے۔

یہ بات واضح ہے کہ ڈاکٹر ظفر نواز
جسپال کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے مؤثر کردار اور قیادت کو کمزور کرنے کے لیے ایک منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اے ایس اے چند بدنیت عناصر کے رویے کی مذمت کرتی ہے اور ڈاکٹر ظفر جسپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جو یونیورسٹی کو نظم و ضبط اور دیانتداری کے ساتھ آگے لے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عامر، صدر اے ایس اے، کا کہنا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کی بہتر ہوتی ہوئی ساکھ، تحقیق، ہم نصابی سرگرمیوں اور نظم و ضبط میں سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے، جو وائس چانسلر کی انتھک محنت اور ادارے کی بہتری کے لیے ان کی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ لہذا طلبہ کی دھونس، دھمکی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اور منفی سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ کوئی یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

24/06/2023
03/03/2023

*قائد اعظم یونیورسٹی اسلام* *آباد*

*اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اینڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (جوائنٹ فورم)*

جامعہ قائد کے موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے ھر ممکن کوشش کے باوجود شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم سے باز نہ آئے اور یونیورسٹی جو کہ ایک صف اول کا تعلیمی ادارہ ھے اس کی جگ ہنسائی کا باعث بنے۔ اور یونیورسٹی میں خوف و ھراس اور دھشت پھیلائی گئی ۔
ان ساری مذموم عزائم کی سرکوبی کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے راست اقدام اٹھاتے ھوئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے ملکر وائس چانسلر محترمہ شائستہ سہیل صاحبہ کے احکامات کی روشنی میں تمام ھاسٹل کو خالی کروایا گیا تاکہ غیر قانونی طور پر رھائش پذیر عناصر جو کہ آئے دن یونیورسٹی میں نہ صرف نسلی اور لسانی تعصب کو فروغ دینے میں کوشاں تھے ان کو بے دخل کر کے امن وعامہ کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے اس ضمن میں باالخصوص رجسٹرار جناب راجہ قیصر صاحب نے انتہائی دیدہ دلیری اور کسی بھی دھمکی کو خاطر میں نہ لاتے ھوئے اپنا اصولی کردار بدرجہ اتم نبھایا جس کے لئے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔
مزید برآں سوشل میڈیا اورپرنٹ میڈیا پر ھونے والی ھرزہ سرائی انتہائی قابلِ مذمت فعل ھے ۔ جس سے رجسٹرار جناب راجہ قیصر صاحب کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش ھے۔ ھم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف آئی اے اور بالخصوص سائبر کرائم برانچ سے درخواست گزار ہیں کہ ان تمام تر سرگرمیوں کا فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی فرد کو ایسی مذموم حرکت کی جرات نہ ھو۔
ھم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ فورم سے یونیورسٹی انتظامیہ میڈم وائس چانسلر محترمہ شائستہ سہیل اوربالخصوص رجسٹرار جناب راجہ قیصر صاحب کو اس امر کی یقین دھانی کرواتے ہیں کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو سازگار بنانے ا، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے ، لسانی ،علاقائی تعصب کے خاتمے کے لئے اور قانون کی عملداری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی نہ صرف بھرپور تائید اورحمایت کرتے ہیں بلکہ اس موقع پر اپنی انتظامیہ اور رجسٹرار جناب راجہ قیصر صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Islamabad
45320