نقابت الاشراف العباسیه پاکستان

نقابت الاشراف العباسیه پاکستان Niqabat Ul Abbasia Pakistan is a Licensed & an Arab Authorized Genealogical Institute in Pakistan.

01/10/2026

شجرہ نسب عباسیان شمالی پاکستان (مری، ہزارہ و کشمیر)
حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے لیکر موجودہ عباسی خاندانوں تک مکمل شجرہ نسب
پیشکش : نقابت الاشراف العباسیه پاکستان


25/09/2026
**جو شخص حضرة السیدنا عباس بن عبدالمطلب (رض) سے محبت نہ کرے، اس کے دل میں ایمان داخل نہیں ہو سکتا**رسول الله ﷺ نے فرمایا...
22/09/2026

**جو شخص حضرة السیدنا عباس بن عبدالمطلب (رض) سے محبت نہ کرے، اس کے دل میں ایمان داخل نہیں ہو سکتا**

رسول الله ﷺ نے فرمایا: "قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی بندے کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ تم سے الله کے لیے اور میری قرابت (رشتہ داری) کی وجہ سے محبت نہ رکھے۔"

متنِ حدیث
* حضرت عباس (رض) رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اور عرض کیا: "یا رسول اللہ! ہم باہر جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ قریش آپس میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں، لیکن جب وہ ہمیں دیکھتے ہیں تو خاموش ہو جاتے ہیں۔"
* یہ سن کر رسول اللہ ﷺ غصہ ہو گئے یہاں تک کہ آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان رگ ابھر آئی۔
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: "قسم ہے اللہ کی! کسی بندے کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ تم سے اللہ کے لیے اور میری قرابت کی وجہ سے محبت نہ رکھے۔"*

فہرستِ مصادر اور ان کے الیکٹرانک روابط
【۱】الحديث ۲۴ / ۲۴۰۷۹ / الجزء (۱۰) كتاب جمع الجوامع المعروف بـ «الجامع الكبير» لجلال الدين السيوطي / فهرس الكتاب: القسم الأول: الأقوال "حرف الواو"
https://shamela.ws/book/127677/7871
【۲】الحديث رقم ۱۷۵۱۵ / كتاب مسند أحمد - ط الرسالة / الجزء ۲۹ / فهرس الكتاب: مسند الشاميين / حديث عبد المطلب بن ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب
https://shamela.ws/book/25794/14010
【۳】الحديث ۵۹۲۷ / كتاب جامع المسانيد والسنن [ابن كثير] / الجزء (۴) فهرس الكتاب: ۹۲۶- (عبادة بن الصامت) (عبيد الله بن عباس عنه)
https://shamela.ws/book/21809/4671
【۴】الحديث ۵۲۱۳ / كتاب جامع المسانيد لابن الجوزي / الجزء (۶) / فهرس الكتاب: حرف العين (۳۶۳) مسند عبد المطلب بن ربيعة
https://shamela.ws/book/148271/2549
【۵】حديث ۱۷۵۸ / كتاب تاريخ بغداد - ت بشار [الخطيب البغدادي] / الجزء (۴) / فهرست: ذكر من اسمه محمد واسم أبيه يزيد محمد بن يزيد بن محمد بن كثير بن رفاعة بن سماعة
https://shamela.ws/book/736/2216
【۶】الحديث ۱۰۸۷ (۶۷۴) / كتاب المعجم الكبير للطبراني [الطبراني] / الجزء (۲۰) فهرس الكتاب: باب الميم مطلب بن ربيعة بن الحارث بن عبد المطلب بن هشام بن عبد مناف " ويقال: عبد المطلب، والصواب: المطلب، ومات بدمشق، وكان يسكن بها، فتوفي سنة إحدى وستين
https://shamela.ws/book/1733/21362
【۷】الحديث ۳۴۳۸۵ / كتاب المصنف - ابن أبي شيبة - ت الشثري [أبو بكر بن أبي شيبة] / الجزء ۱۸ / فهرس الكتاب: [۳۵] كتاب (الفضائل) [۲۶] ما ذكر في العباس عم النبي ﷺ
https://shamela.ws/book/333/39470
【۸】الحديث ۳۷۵۸ / كتاب سنن الترمذي - ت بشار [أبو عيسى الترمذي] / الجزء (۶) / فهرس الكتاب: أبواب المناقب عن رسول الله ﷺ باب مناقب أبي الفضل عم النبي ﷺ وهو العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه
https://shamela.ws/book/7895/6387
【۹】كتاب السنن الكبرى - النسائي - ط الرسالة [النسائي] / الجزء (۷) / فهرس الكتاب: ۴۸ - كتاب المناقب: العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه
https://shamela.ws/book/8361/11274
【۱۰】الجزء (۲) كتاب شرح العقيدة الواسطية - العثيمين [ابن عثيمين] فهرس الكتاب: فصل: في موقف أهل السنة والج**عة من أصحاب رسول الله ﷺ المؤمنون من قرابته من أهل بيته
https://shamela.ws/book/11250/731
【۱۱】الحديث ۲۰۱۸ / كتاب سير أعلام النبلاء - ط الحديث [شمس الدين الذهبي] / الجزء (۹) فهرس الكتاب: الطبقة الثالثة عشر / ۲۰۱۸ - الرفاعي
https://shamela.ws/book/22669/5405
【۱۲】الحديث ۳۴۲۳ / كتاب أسد الغابة في معرفة الصحابة - ت الرفاعي [عز الدين ابن الأثير] / الجزء (۳) / فهرس الكتاب: باب العين والباء ۳۴۲۳ - عبد الملك بن أكيدر
https://shamela.ws/book/30018/1716
【۱۳】الحديث ۵۵۲۳ / كتاب المستدرك على الصحيحين - ط الرسالة [أبو عبد الله الحاكم] / الجزء (۶) فهرس الكتاب: كتاب معرفة الصحابة / ذكر إسلام العباس / واختلاف الروايات في وقت إسلامه
https://shamela.ws/book/1424/4394
【۱۴】كتاب دلائل النبوة - البيهقي [أبو بكر البيهقي] / الجزء (۱) / فهرس الكتاب: ج**ع أبواب مولد النبي [۱۶] ﷺ [۱۷] / باب ذكر شرف أصل رسول الله ﷺ، ونسبه
https://shamela.ws/book/7478/300

تحریر و تحقیق:
عبد الله، جو اللہ کی رحمت کا محتاج ہے
**المؤرخ الهاروني العباسي الهاشمي**
**۱۷ رمضان ۱۴۴۶ ہجری**
**ترجمه و ناشر: نقابت الاشراف العباسيه پاکستان**

ثمرقند و بخارا (مملکت ازبکستان) میں آباد خاندان عباسیه هاشميه کا شجرہ نسب؂ ہندوستان (انڈیا) میں آباد مشہور قاضی عباسی شا...
21/09/2026

ثمرقند و بخارا (مملکت ازبکستان) میں آباد خاندان عباسیه هاشميه کا شجرہ نسب؂ ہندوستان (انڈیا) میں آباد مشہور قاضی عباسی شاخ (مفتی نجم الدین ثمرقندی - مصنف عباسیان ہند 1740ء) کے آباؤ و اجداد ثمرقند بخارا سے ہی ہجرت کرکہ دہلی و اترپردیش (انڈیا) میں آباد ہوئے تھے۔ (اسامه علی عباسی - نقابت الاشراف العباسيه پاکستان)


20/09/2026
09/09/2026

خاندان عباسیہ شمالی پاکستان (مری، ہزارہ و کشمیر) کا شجرہ نسب بغداد، عراق سے تصدیق شدہ

*ترجمان نقابت الاشراف العباسیه پاکستان*


ڈھونڈ عباسیوں کا شجرہ نسب ؂ بغداد، عراق کی مرکزی سپریم جنرل کونسل سے تصدیق شدہ ہوگیا! خطہ کوہسار مری کے نواحی علاقے بیرو...
07/09/2026

ڈھونڈ عباسیوں کا شجرہ نسب ؂ بغداد، عراق کی مرکزی سپریم جنرل کونسل سے تصدیق شدہ ہوگیا!

خطہ کوہسار مری کے نواحی علاقے بیروٹ کلاں سے تعلق رکھنے والے اسامہ علی عباسی کو من جملہ سادات بنوہاشم (فاطمی، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی و حارثی) کی نقابت کے مرکزی ادارے و نسابین عراق کی سپریم جنرل کونسل نقابت الاشراف عراق سے اسناد و تصدیقات النسب حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس سے قبل سال 2022ء میں بھی وہ عراق کے نسابین کے 2 ادارہ جات سے اسناد و تصدیقات وصول کرچکے ہیں۔ ان تصدیقات کے بعد ناقدین اور معترضین قبیلہ ڈھونڈ عباسیہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جاچکی ہے اور تمام اعتراضات باطل قرار پاچکے ہیں۔ الحمدللہ ڈھونڈ عباسیوں کا شجرہ نسب بغداد، عراق کے مرکزی ادارہ جات سے تصدیق شدہ اور یہ قبیلہ ایک رجسٹرڈ قبیلہ کی حیثیت سے سپریم جنرل کونسل میں شامل ہے۔ مزید براں برصغیر پاک و ہند میں آباد تمام عباسی قبائل میں ڈھونڈ عباسی وہ پہلا قبیلہ ہے جسکو تاریخ و نسب پر بین الاقوامی ادارہ جات انساب سے اتنے اعلی درجے کی تصدیقات حاصل ہیں۔


#تاریخ #انساب

02/09/2026

2 ستمبر — یومِ مزاحمتِ خطہ کوہسار

2 ستمبر 1857ء ملکہ کوہسار مری سے، جب سردار شیرباز خان عباسی شہید نے انگریز حکومت برطانیہ کی غلامی کو قبول کرنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ چُنا اور اپنی دھرتی کے دفاع کے لیے انگریز حکومت کے خلاف میدان جنگ میں اتر گئے۔ انگریز حکومت برطانیہ کے خلاف دو جگہوں سے مسلح کوششوں سے علم بغاوت کیا گیا جس میں ایک گوگیرہ قصور سے رائے احمد خان کھرل شہید اور دوسرا مری سے سردار شیرباز خان عباسی شہید کی قیادت میں علم جہاد بلند کیا گیا۔ انگریز مؤرخین، میوٹنی رپورٹس، پنجاب چیف 1890ء سر لیپل گریفن کے مطابق مری کے اس حملے میں 300 مجاہدین شامل تھے جن میں سے اکثر موقع پر ہی شہید ہوگئے، اکثر کو بعد میں توپ کے آگےباندھ کر اڑا دیا گیا اور اکثر کو حکومت برطانیہ کی جانب سے قید کردیا گیا۔

17 اکتوبر 1857ء بوقت نمازِ ظہر مری سے 30 حریت پسندوں کو مری کے انگریز کمیشنر لیفٹیننٹ باٹئی، تحصیل دار امی چند، مسٹر بی آر مارسڈن اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ہیڈکوارٹر فورٹ ولیم کلکتہ کے احکامات کی روشنی میں توپ کے آگے باندھ کر اڑا دیا گیا تھا۔ ایجنسی گراؤنڈ مری کے عین وسط میں برطانوی شاہی آرٹلری کی آٹھ انچ دھانے کی توپ اس سزا میں استعمال کی گئی۔ اسکے ساتھ ہی مری کے ڈھونڈ عباسی خاندان پر 1857ء سے لیکر 1914ء تک تعلیمی، معاشی اور سرکاری سطح پر پابندیاں انگریز حکومت برطانیہ کی جانب سے لگادی گئی تھی۔

اللہ پاک ان حریت پسندوں کے درجات کو بلند فرمائیں جنہوں نے اپنی زمین کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ بےشک ہم اللہ کے ہی ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

*نقابت الاشراف العباسيه پاکستان*

Address

Islamabad

Telephone

+923145329729

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نقابت الاشراف العباسیه پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category