28/07/2026
پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے موجودہ نسل کے رویوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بزرگوں کے احترام میں آنے والی تبدیلی پر فکر کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت کے ساتھ بزرگوں کے احترام کا جذبہ کمزور پڑا ہے، جس کے اثرات خاندانی تعلقات اور روزمرہ زندگی پر بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔
نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’’ جب سے لوگ بزرگوں کی عزت کم کرنے لگے ہیں تب سے لوگ اپنے دامن میں دعائیں کم اور دوائیں زیادہ بھرنے لگے ہیں‘‘