10/04/2023
The Art of Becoming a Champion Student - Book"
Students, as well as teachers and parents, should study this book.
This book will play an important role in familiarizing students with their identity, self-determining factors, understanding their human abilities, and discovering their potential.
10/04/2023
واصف علی واصف ؒ ولی نہیں تھے
05/12/2021
Quote
🥀 _*سماجی اخلاقیات*_ 🥀
*1 :* کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ فون کال مت کریں
اگر وہ آپ کی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں
فون پر یہ مت پوچھیں اس وقت کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں سواۓ اپنے انتہائی قریبی رشتوں کے اگر آپ نے کال پیکیج لگایا ہے تو ہر کسی سے لمبی بات سے پرہیز کریں
اسی طرح کسی کے گھر *3* بار دستک دینے کے بعد واپس آجائیں کسی کے گھر میں مت جھانکیں
*2. :* کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں
ایک روپیہ ہو یا ایک لاکھ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے
وعدے سے ایک دن پہلے لوٹائیں تاکہ اگلی بار وہ آپ کو ادھار دے سکے اور ادائیگی کا وعدے میں چند دن یا ہفتہ اضافی اس لۓ بھی شامل کرلیں تاکہ وعدے سے پہلے ہی ادائیگی کرکے خوشی محسوس کی جاسکے
*3 :* کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آرڈر نہ کریں۔ اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آرڈر دیں
*4 :* مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے
اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں
یا
آپ کے بچے نہیں ہیں
یا
آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟
یہ ہرگز آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے
دوسروں کی پرسنل سپیس میں گھسنے سے احتراز کریں خصوصاً غیر خواتین سے انکی عمر ہرگز نا پوچھی جائے آپ نے ان سے نکاح نہیں کرنا ہوتا
*5 :* ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں یہ آپ کی منکسر المزاجی کو ظاہر کرے گا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے آنے والا چھوٹا ہے یا بڑا
*6 :* اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لیں اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار آپ ضرور ادا کریں۔
*7 :* مختلف سیاسی مذہبی معاشرتی نظریات کا احترام کریں۔
سب کو اپنے برابر عزت دیں آپ کا معاشرہ اور آپ کا نظریہ کوئی الہامی شئے نہیں ہیں۔
*8 :* لوگوں کی بات نہ کاٹیں آواز کو دھیمی مگر دلائل کو مضبوط رکھیں بات کو دہرانے سے اور تکرار کرنے سے اسکا اثر ختم ہو جاتا ہے
*9 :* اگر آپ کسی کو تنگ کر رے ہیں
اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں مذاق اور تضحیک میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
*10 :* جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ہمیشہ ادا کریں
*11 :* کسی دوست کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید اسے صرف تنہائی میں کریں
*12 :* کسی کے وزن اور جسمانی ساخت پر تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگر وہ خود اپنے مسائل کے بارے بات کرنا چاہتا ہے تب ہی گفتگو کریں
*13 :* جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے اسکی انتہائی ذاتی اور فیملی کی تصاویر ہوں
*14 :* اگر آپ کو کوئی بتاتا ہے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے؟
بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں
اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا یا مشورہ لینا چاہتا ہے تو وہ ضرور دیں
*15 :* جس طرح آپ اپنے باس کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے سے نچلے لوگوں کے ساتھ پیش آئیں اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپ کا برتاو آپکے کردار کا آئینہ دار ہے یہ لوگ آپ کی دل سے اور اس سے بڑھ کر عزت کریں گے جو آپ ظاہراً اپنے باس کی کرتے ہیں
*16 :* اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں دوسرے کو لگے گا آپ اسے نظرانداز کر رہے ہیں
*17 :* جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ ہرگز نہ دیں
بلا ضرورت مشورہ صرف اپنی فیملی اور انتہائی قریبی دوستوں تک محدود رکھیں
*18 :* کسی سے عرصے بعد ملاقات ہو رہی ہو تو ان سے عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں
*19 :* اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے
*20 :* اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا چشمہ اور ہینڈ فری اتار دیں یہ احترام کی نشانی ہے
_*کاش کہ یہ بات ہمارے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_
قاسم علی شاہ
(مصنف، استاد،موٹی ویشنل سپیکر)
یہ کتاب بچوں کو تعلیمی میدان میں کامیابی و کامرانی سے سرفراز ہونے، بحثیتِ انسان اپنے اس دنیا میں موجود ہونے کے مقصد کو سمجھنے ، اشرف المخلوقات ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں جاننے اور اپنی ذاتی خوبیوں کو پہچاننے میں آگاہی فراہم کرتی ہے
یہ کتاب اس لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ لٹریری اور پریکٹیکل تھیوریز کے مجموعہ پر مشتمل اس کتاب نے بچوں کے لیے عملی طور پر قدم اُٹھانے کو نہایت آسان اور ممکن بنا دیا ہے تاکہ وہ تیزی سے گزرتے وقت کو تھام کر ان لمحوں میں کچھ بڑا کر گزرنے کے لیے اپنے وقت کو منظم اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرتے ہوئے ثابت قدمی سے آگے بڑھتے رہیں ۔
عبدالسلام کی بچوں کی تربیت ، تعمیرِ کردار، عملی و فکریِ آگاہی کے سلسلے کو فروغ دینے کے لیے یہ بہترین کاوش ہے جو کہ لائقِ صد تحسین ہے ۔ میری دعا ہے کے آپ معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طلبا کی رہنمائی کرنے کے اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوں۔
07/05/2020
تبصرہ کتاب
عبدالسلام چوہدری سے میرا تعارف قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں ہوا۔ ایک کم گو سا لڑکا جو بولنے پر ہی مسکراتا۔ طبیعت میں عاجزی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی۔ اور پھر اچانک سے پتا چلا کہ یہ من موہنا سا نوجوان صاحب کتاب ہو گیاہے۔ اور کتاب کا نام بھی کیا خوب رکھا
"چمپئن طالب علم"۔
میرے لیے یہ خبر ایک خوشگوار حیرت اور مسرت کا باعث تھی۔ فوراً سے کال ملا کر مبارکباد دی اور اپنی دلی خوشی کا اظہار بھی پہنچا دیا۔ ساتھ ہی ساتھ دل میں یہ بات بھی مچلنے لگی کہ اس کتاب کو حاصل کیا جائے اور پڑھا جائے۔ ابھی یہ خواہش دل میں قلا بازیاں کھا ہی رہی تھی کہ عبدالسلام چوہدری نے بتایا کہ آپ کی کاپی محفوظ ہے اور میں بھجوا دیتا ہوں لیکن میں نے کتاب کی وصولی ملاقات تک موقوف کر دی۔
بالآخر کتاب ہمارے ہاتھوں میں پہنچ گئی۔ اور کتاب کے پہلی نشست میں ستر صفحات پڑھ ڈالے۔ یہ دلچسپی سے بھر پور تھی۔ مزید دو نشستوں میں کتاب کا ایک ایک حرف ایک ایک سطر تک پڑھ ڈالی۔
اس کتاب کے چھپنے کی اطلاع سے جہاں مجھے خوشی ہوئی اسی وقت مجھے ایک انسپائریشن بھی ملی۔ اگر زندگی میں میری کوئی کتاب پبلش ہوئی تو اس کا ایک محرک عبدالسلام چوہدری بھی ہوگا۔
خیر اب آجائیں اس کتاب کی طرف۔ یہ کتاب کم اور پریکٹیکل نوٹ بک یا ڈائری زیادہ ہے۔ اور اس نوعیت کی یہ شاید پہلی کتاب ہوگی۔ کیونکہ سیلف ہیلپ کی جتنی بھی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ سب جن نصیحتوں اور لائحہ عمل کو بیان کرتی ہیں وہ سب کتاب کو چھوڑ کر کرنے پڑتے ہیں لیکن عبدالسلام چوہدری کی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے جن عوامل کی رہنمائی کی انہیں کرنے کیلئے اسی مضمون میں ڈائری نما ٹیبل (پلانر) بھی ساتھ ہی دے دیئے تاکہ آپ کو عملی استعداد حاصل کرنے کیلئے جس راستے کو اختیار کرنا ہے اس کا روڈ میپ آپ خود بنا لیں۔
اور اس روڈ میپ کا دوسرا فائدہ یہ بھی ہے کہ اسی بہانے آپ کی اپنے آپ سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی ہو جاتی ہے یعنی ایک ہی وقت میں روڈ میپ بھی بن جاتا ہے، مستقبل کی پلاننگ بھی ہو جاتی ہے اور سیلف ڈسکوری بھی۔
کتاب کے آخری چند صفحات میں مصنف نے طلباء کیلئے معاون فلموں کے ناموں کی فہرست، ویب سائٹس، چینل، موبائل ایپلی کیشنز، عالمی اور قومی مصنفین کی کتابوں کی فہرست بھی دی ہے تاکہ طلبا فوکس ہو کر بہترین مواد سے فائدہ اٹھا سکیں۔
میرا طلباء، اساتذہ اور والدین کو یہ مشورہ ہے کہ جماعت نہم اور اس کے بعد کے تمام طلباء و طالبات کو نہ صرف یہ کتاب پڑھائی جائے بلکہ اس میں دی گئی عملی مشقوں کو مشترکہ کلاس میں حل کروایا جائے۔
اس کتاب کو پڑھنے اور پھر اس پر عمل کرنے والا صد فی صد چمپئن طالب علم بنے گا اور کامیابی اس کے قدم چومے گی۔
عبدالسلام چوہدری کو ایک دفعہ پھر اتنی اچھی اور نایاب کتاب لکھنے پر مبارکباد قبول ہو۔ کیونکہ اس کتاب نے والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات کیلئے بہترین ساتھی اور رہنما گائیڈ کی کمی کو پورا کر دیا ہے۔
183 صفحات پر مشتمل اس کتاب چمپئن طالب علم کی قیمت صرف چار سو روپے ہے اور یہ نئی سوچ پبلشرز اردو بازار لاہور سے بآسانی دستیاب ہے۔
پبلشر رابطہ نمبر 03008475843
تبصرہ طاہر بلوچ
The Art of Becoming a “Champion Student”
“One Book that can lead you to the heights of personal & Academic Career”
Click here to claim your Sponsored Listing.