07/06/2026
IIUI Admissions: Your Future Begins Here
Ranked among the leading universities of the Muslim world, International Islamic University Islamabad is now welcoming ambitious minds from across Pakistan and beyond for its Fall 2026 admissions.
Whether your passion lies in Engineering, Computing, Law, Economics, Islamic Studies, Social Sciences, Management, Education, or the Sciences, IIUI offers a pathway tailored to your potential. With programs spanning PhD, MS, LLM, BS, BBA, LLB, MBA, BEd, Bachelor of Engineering Technology, Lateral Entry, and Diploma levels, world-class education is within your reach.
Thousands of graduates. Decades of excellence. One destination.
Application Deadline: Friday, August 07, 2026
Online applications only.
Apply now at; https://admission.iiu.edu.pk/
Learn more at; https://www.iiu.edu.pk/
🎗SSSIIUI will be pleased to help you. Feel free to contact
27/05/2026
Shangla Students Society IIUI wishes y'all, a very happy Bakrid. May this occasion remind you of compassion, unity, and the beauty of sharing with others.
(Eid Al-adha 2026)
11/05/2026
الحمدللہ!
اسلام آباد میں “شانگلیئنز اسلام آباد” کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار ڈنر اور کابینہ اعلان کی تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ اس خوبصورت اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، جہاں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی۔
اس موقع پر نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا، اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے قابلِ فخر SVP، اسد اللہ صاحب کو Students Affairs Secretary نامزد کیا گیا۔
ان کی صلاحیتیں، قیادت اور طلبہ کے لیے خدمات یقیناً سوسائٹی کے لیے ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوں گی۔
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی نوجوانوں کی رہنمائی، تعلیم، باہمی روابط اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ اس اتحاد، محبت اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہم سب کو اپنی کمیونٹی اور معاشرے کے لیے مزید بہتر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ❤️
04/05/2026
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کے زیرِ اہتمام Kuwait Hostel میں جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، باہمی اتحاد و تعاون، اور سوسائٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
میٹنگ کی خاص بات معزز مہمانوں کی شرکت تھی، جن میں حبیب اللہ خلیل، محمد عارف خان، اور اویس خان شامل تھے۔ مہمانوں نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے، اور اجتماعی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور آئندہ سرگرمیوں کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ یہ میٹنگ نہ صرف طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ ان کے حل کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی ثابت ہوئی۔
آخر میں، انتظامیہ اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ Shangla Students Society مستقبل میں بھی طلبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
30/04/2026
د پښتونخوا سټوډنټس ارګنائزیشن له لوري “آل پارټیز کانفرنس” په بریالیتوب سره ترسره شو، چې د علاقایي سیکرټري احسان الله مشال په صدارت کې یې مشري کېدله.
شانګله سټوډنټس سوسایټي د خپل استازي په توګه په دې مهمه غونډه کې فعاله ونډه واخیسته، چې پکې د اسلامي جمعیت طلباء، انصاف سټوډنټس فیډریشن، جمعیت طلباء اسلام او بټګرام سټوډنټس سوسایټي استازو هم ګډون درلود.
په کانفرنس کې د پوهنتون پر مهمو مسایلو، د زدهکوونکو پر ستونزو او د هغوی د حل پر لارو مفصل او رغنده بحثونه وشول. شانګله سټوډنټس سوسایټي د زدهکوونکو د حقونو او ګډو هڅو په اړه خپل مهم وړاندیزونه او نظرونه وړاندې کړل.
شانګله سټوډنټس سوسایټي د ټولو تنظیمونو هڅې او یووالی ستایي، ځکه همدا ګډ کار کولای شي د زدهکوونکو غږ نور هم پیاوړی کړي.
په پای کې، د علاقایي سیکرټري احسان الله مشال صدارتي وینا هم د دې غونډې مهمه برخه وه، چې د راتلونکو هڅو لپاره یې مهم پیغام درلود.
18/04/2026
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے حوالے سے حالیہ تنقید کے جواب میں وضاحت پیش کی جاتی ہے:
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں زیرِ تعلیم شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ایک غیر رسمی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کو آپس میں جوڑنا، باہمی رابطہ مضبوط بنانا، اور تعلیمی، سماجی و ذاتی مسائل میں ایک دوسرے کی رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ بات واضح طور پر بیان کی جاتی ہے کہ یہ سوسائٹی کسی بھی قسم کی سیاسی تنظیم نہیں ہے، نہ ہی اس کا کسی سیاسی جماعت یا سرگرمی سے کوئی تعلق ہے۔ سوسائٹی کا دائرہ کار صرف طلبہ کی فلاح و بہبود تک محدود ہے۔
شانگلہ کے مجموعی مسائل اپنی جگہ اہم ہیں، جن میں سے بیشتر سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل بھی متعلقہ سیاسی فورمز پر ہی ممکن ہے۔ تاہم، اس سوسائٹی کا مقصد ان معاملات میں مداخلت کرنا نہیں بلکہ صرف طلبہ کے لیے ایک مثبت، معاون اور تعمیری ماحول فراہم کرنا ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس وضاحت کے بعد سوسائٹی کے کردار کو درست تناظر میں دیکھا جائے گا۔
16/04/2026
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے احسان زئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے International Islamic University Islamabad سے BS English Literature and Linguistics کی چار سالہ ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے بلکہ پورے شانگلہ کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔
بطور سابق صدر شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی، آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور یاد رکھا جائے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ اسی طرح اپنی محنت سے روشنیاں بکھیرتے رہیں۔
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے نیک خواہشات اور ڈھیروں مبارکباد!
10/04/2026
آج شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI اور ڈیپارٹمنٹ آف لاء اینڈ شریعہ کے دوستوں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سرگرمی کی قیادت سینئر نائب صدر اسد اللہ اور جنرل سیکریٹری سجاد احمد نے کی، جن کی نگرانی میں یہ ایونٹ کامیابی سے مکمل ہوا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے دوران بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
آخر میں ڈیپارٹمنٹ آف لا اینڈ شریعہ کی ٹیم نے 1-2 کی برتری سے کامیابی حاصل کی اور فاتح قرار پائی۔ اس دوستانہ مقابلے کا مقصد طلبہ کے درمیان بھائی چارے، ٹیم ورک اور کھیلوں کے فروغ کو بڑھانا تھا، جس میں بھرپور کامیابی حاصل ہوئی۔ ایسے مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
05/04/2026
آج شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی ایک اہم اور باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایگزیکٹو کیبنٹ کے معزز اراکین اسلام آباد اور راولپنڈی سے تشریف لائے۔ اس موقع پر کیپ (Cape) کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو ممبران کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک نئے مرحلے اور نئی ذمہ داریوں کے آغاز کی علامت ہے۔
تقریب میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ آنے والے گرینڈ ڈنر کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ اسے مزید شاندار اور منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
الحمدللہ، پروگرام نہایت کامیابی اور وقار کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر شانگلہ کے معزز مشران، ڈاکٹر طارق رؤف خوگ اور عرفان اللہ خان نے بھی خصوصی شرکت کی
♥️✨️
02/04/2026
آج SSSIIUI نے سوسائٹی کے سابقہ صدر احسان زئی اور موجودہ صدر احتشام خلیل کی موجودگی میں ایک خوش گوار ٹی گیدرنگ کا اہتمام کیا، جس میں طلبہ نے دوستانہ ماحول میں شرکت کی۔ اس موقع پر چائے کے ساتھ گفتگو ہوئی، خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
یہ نشست طلبہ کے درمیان روابط کو بہتر بنانے اور ایک مثبت ماحول فراہم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوئی۔ ☕