20/08/2026
ملاقات و مبارکباد:
گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ بھائی سے اہم اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انہیں وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ امید ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔