Voice Of Nurses

Voice Of Nurses

Share

"The Nursing Compass 🩺🗣️✊
Your guide for nursing education, Nurses rights, and Nursing+AHS admissions."

Photos from Voice Of Nurses's post 06/06/2026

ہم اس قسم کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں
​ہم طبی عملے (میڈیکل پروفیشنلز) کے ساتھ اس قسم کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواہ وہ نرس ہوں، ڈاکٹر، پیرامیڈیکس، یا یہاں تک کہ پورٹر (مریضوں کو لانے لے جانے والے)، خاکروب (سویپر) اور سیکیورٹی گارڈ ہی کیوں نہ ہوں۔ 🙌💀🩺

27/05/2026

آج ایک بہت اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں !

کہ باقی Allied Health Sciences کے چار سالہ ڈگری پروگرامز کو BPS-17 دیا جا رہا ہے، تو پھر BS Nursing گریجویٹس کو کیوں نہیں؟

پہلے ڈپلومہ نرسزز کو BPS-16 میں رکھا جاتا تھا، لیکن آج BS Nursing ایک مکمل چار سالہ پروفیشنل ڈگری ہے، جس کے ساتھ ایک سالہ انٹرن شپ بھی شامل ہے۔ اب تو نرسزز سے ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ اس کے باوجود BS Nursing گریجویٹس کو آج بھی BPS-16 میں بھرتی کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

جب چار سالہ ڈگری موجود ہے پروفیشنل ٹریننگ موجود ہے، انٹرن شپ موجود ہے، اب ٹیسٹنگ سسٹم بھی موجود ہے

تو پھر نرسزز کو BPS-17 کیوں نہیں دیا جا رہا؟

نرسزز صحت کے نظام کا بنیادی ستون ہیں۔ دن رات مریضوں کی خدمت کرنے والے نرسزز بھی اسی عزت، گریڈ اور حقوق کے مستحق ہیں جو دیگر Allied Health Sciences کو دیے جا رہے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
BS Nursing گریجویٹس کو فوری طور پر BPS-17 دیا جائے, نرسزز کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کا خاتمہ کیا جائے, نرسنگ پروفیشن کو اس کا جائز مقام دیا جائے






27/05/2026

🐐🔪

25/05/2026

انشاءاللہ کل بروز منگل صبح نمازِ فجر سے تکبیراتِ تشریق شروع ہوں گی اور عید الاضحیٰ کے چوتھے دن یعنی ہفتہ کے دن عصر کی نماز تک جاری رہیں گی۔
ہر مسلمان مرد اور عورت پر ہر فرض نماز کے بعد ایک بار پڑھنا واجب ہے۔

🤍 تکبیراتِ تشریق 🤍

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ،
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ،
اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

22/05/2026

𝗡𝘂𝗿𝘀𝗶𝗻𝗴 𝗝𝗼𝗯𝘀 𝗮𝗻𝗻𝗼𝘂𝗻𝗰𝗲𝗱 𝗮𝘁 𝗣𝗜𝗠𝗦 𝗛𝗢𝗦𝗣𝗜𝗧𝗔𝗟 𝗜𝗦𝗟𝗔𝗠𝗔𝗕𝗔𝗗

Charge 𝗡𝘂𝗿𝘀𝗲 𝗕𝗦-𝟭6 𝗣𝗼𝘀𝘁𝘀 = 148

Fresh Nursing Officer's are eligible for apply..
apply link https://www.fpsc.gov.pk
Last Date of apply 01/06/2026
𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗶𝘁𝘂𝘁𝗲 𝗼𝗳 𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹 𝗦𝗰𝗶𝗲𝗻𝗰𝗲𝘀 (𝗣𝗜𝗠𝗦), 𝗜𝘀𝗹𝗮𝗺𝗮𝗯𝗮𝗱, 𝗠𝗶𝗻𝗶𝘀𝘁𝗿𝘆 𝗼𝗳 𝗡𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗛𝗲𝗮𝗹𝘁𝗵 𝗦𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲𝘀, 𝗥𝗲𝗴𝘂𝗹𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗮𝗻𝗱 𝗖𝗼𝗼𝗿𝗱𝗶𝗻𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻.
Voice Of Nurses

22/05/2026

جملے کا مقصد لوگوں کو اتحاد، بھائی چارے اور اتفاق کی اہمیت سمجھانا ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ جب تک کوئی قوم مل کر اور ایک ہو کر اپنے حقوق اور بہتری کے لیے جدوجہد نہیں کرتی، تب تک وہ اندرونی انتشار کا شکار ہو کر زوال کی طرف چلی جاتی ہے۔

Government of Pakistan Prime Minister's Office of Pakistan Aimal Wali Khan Muhammad Sohail Afridi

21/05/2026

سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر جان محمد بلیدی نے بلوچستان کے 47 نرسنگ طلباء کے مسئلے پر نکتہ برائے عوامی اہمیت اٹھایا، جسے چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے سپرد کر دیا۔

یہ طلباء بلوچستان ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ (BHCIP) کے تحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں زیرِ تعلیم ہیں، مگر رجسٹریشن اور تعلیمی تسلسل کے مسائل کے باعث ان کے دو قیمتی تعلیمی سال اور مستقبل خطرے میں ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ قائمہ کمیٹی فوری اقدامات کرتے ہوئے طلباء کی PNM&C رجسٹریشن، BS Nursing ڈگری کی تکمیل اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

تعلیم اور نوجوانوں کا مستقبل کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


Syed Mustafa Kamal Higher Education Commission, Pakistan
Voice Of Nurses Young Nurses Association KPK Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Government of Pakistan Prime Minister's Office of Pakistan

18/05/2026

کچھ تنگ نظر عناصر اور ڈاکٹرز کی جانب سے نرسنگ پروفیشن، خصوصاً میل نرسز کے خلاف توہین آمیز بیانات، صنفی امتیاز اور منفی پروپیگنڈا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جو ان کی اپنی کم علمی اور اخلاقی پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صحت کا نظام ڈاکٹر اور نرس کے باہمی احترام اور ٹیم ورک سے چلتا ہے، جہاں پریکٹیکل فیلڈ میں آنے والے نئے ڈاکٹرز کو بھی بنیادی کلینیکل مہارتیں، ہینڈلنگ اور ہنگامی خدمات اکثر نرسز ہی سکھاتے ہیں۔ نرسز کسی کے ماتحت غلام نہیں بلکہ ICU، ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر جیسے محاذوں پر جان خطرے میں ڈال کر لڑنے والے ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں؛ لہذا عظمت عہدوں سے نہیں بلکہ اخلاق سے آتی ہے، اور ہم نرسنگ کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ نرسز کی تضحیک پورے ہیلتھ کیئر سسٹم کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

Young Nurses Association KPK Fazle Maula Syed Mustafa Kamal Voice Of Nurses

15/05/2026

نرسنگ انٹرنیز کے اعزازیہ (Stipend) میں اضافے کی درخواست
​ہم نرسنگ انٹرنیز، کل وقتی ہیلتھ کیئر سٹاف کی طرح پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 2019 سے بارہا کیے گئے وعدوں کے باوجود، نرسنگ انٹرنیز کے اعزازیہ (Stipend) میں اضافے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔
​بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مالی مشکلات کے باعث موجودہ اعزازیہ اب ہماری ضروریات کے لیے کافی نہیں رہا۔ ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اعزازیہ میں اضافے کا حتمی نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے اور اسے جون 2026 کے آئندہ بجٹ میں لازمی شامل کیا جائے۔
​نرسنگ انٹرنیز دن رات مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں، لہٰذا وہ اپنی سخت محنت کے بدلے منصفانہ مالی تعاون اور اعترافِ خدمت کے مستحق ہیں۔

Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Fazle Maula Syed Mustafa Kamal Young Nurses Association KPK Government of Pakistan Health Department, KP Prime Minister's Office of Pakistan Voice Of Nurses

15/05/2026

جیو نیوز کے اس پوسٹ پر آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا اس غفلت کی ذمہ داری صرف نرسز پر عائد ہوتی ہے؟
کیا اپریشن نرس کراتے ہیں؟
نرسنگ کی امیج خراب کرانے اور لوگوں کے دلوں میں نرسنگ شعبہ سے متعلق نفرت ابھارنے پر انکو شرم تو نہیں آتی۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

America
Islamabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 08:30 - 15:30
Wednesday 08:30 - 15:30
Thursday 08:30 - 15:30
Friday 08:30 - 13:00