17/02/2024
خوش نصیب والدین کے خوش نصیب ہونہار بیٹے اور اپنے پیارے شاگرد حافظ پیر زادہ بن جناب ملک شفیع الرحمن صاحب کو
حفظ قرآن کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ھوں،
یہ خوشی ہرخوشیوں سے بلند و بالا تر ہے،تکمیل حفظ کے بعد حفاظ کرام کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، مالک نے ہم کو ایک ایسی کتاب عطا فرمایا جس میں ہماری کامیابی مضمر ہے،اگر ہم رسول کے راستے سے ہٹیں گے تو نقصان ہی نقصان ہے دنیا چند دن ہے جو فنا ہونے والی ہے انسان کی عمر مثل برف پگھل رہی ہے،ہم کو اپنی جوانی اپنے رب پر فدا کرنا چاہیے،
جس شخص نے قرآن کو سینے میں بسایا
فردوس معلیٰ میں مکاں اپنا بنایا
دس اہل جہنم کی سفارش وہ کرے گا
فردوس میں لے کر وہ انہیں ساتھ چلے گا
جس شخص کی اولاد ہوئی حافظ قرآن
محشر میں ملے گا اُسے تاج درخشاں*
اور اللہ تعالیٰ سے دعاگوں ھوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے