Faizan-e-Islam

Faizan-e-Islam

Share

""Allah is sufficient for me""

26/12/2025

😇♥️صلی اللہ علیہ والہ وسلم ♥️😇

26/12/2025

Jummah Mubarak..

25/12/2025

جانوروں کا ایک حق یہ بھی ہے کہ ان کی طاقت سے زیادہ ان سے کام نہ لیا جائے اور ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالا جائے جتنا یہ برداشت کر سکے ۔

24/12/2025

Indeed, Allah has power over all things....

23/12/2025

حسد والا وہ ہے جو دوسرے کی نعمت چھن جانے کی تمنا کرے ۔یہاں حاسد سے بطور خاص یہودی ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے حسد کرتے تھے یا خاص لبید بن اعصم یہودی مراد ہے اور عمومی طور پر ہر حاسد سے پناہ کے لئیے یہ آیت مبارکہ کافی ہے۔

23/12/2025

Al-Quran،،،

ترجمہ: اور ان عورتوں کے شر سے جو گروہوں میں پھونکیں مارتی ہیں ۔

23/12/2025

Al-Quran.....

ترجمہ: اور سخت اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے

23/12/2025

Al-Quran ,,,,,
ترجمہ : اس کی تمام مخلوق کے شر سے

23/12/2025

لبید بن اعصم یہودی اور اس کے بیٹوں نے حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم پر جادو کیا ۔آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے جسم مبارک اور ظاہری اعضاء پر اس کا اثر ہوا ،البتہ دل،عقل اور اعتقاد پر کچھ اثر نہ ہوا ۔حضرت جبریل علیہ السلام نے آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم کو اس کی خبر دی اور جادو کے سامان کا مقام بتایا۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیج کر یہ سامان نکلوایا۔اللہ تعالٰی نے سورہ فلق اور سورہ ناس نازل فرمائی، اس کی برکت سے جادو کا اثر ختم ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم بالکل تندرست ہو گئے۔

22/12/2025

♻️🌹صل اللہ علیہ والہ وسلم 🌹♻️

21/12/2025

اللہ پاک کی رحمت اور اس کے فضل سے مایوس ہو جانا کافر کا وصف ہے ،اہل ایمان کی یہ شان نہیں کہ وہ مصیبتوں ،پریشانیوں اور تنگدستی کی وجہ سے اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہو جائیں ۔

Al-Hijar|| Verse 56....

20/12/2025

ایک شخص نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم! سب سے افضل دعا کونسی ہے ؟ فرمایا : اپنے رب سے عافیت اور دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرو! اس نے دوسرے دن پھر حاضر ہو کر پھر عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم! سب سے افضل دعا کونسی ہے ؟ فرمایا : اپنے رب عزوجل سے عافیت اور دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کیا کرو !تیسرے دن پھر یہی سوال کیا تو رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے پھر وہی جواب دیا اور فرمایا : " جب تجھے دنیا اور آخرت میں عافیت مل جائے تو تو کامیاب ہو گیا ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Islamabad