01/04/2026
جامعۃ النذیر الاسلامیۃ، بہارہ کہو اسلام آباد میں اہم دورہ
شاہینِ جمعیت، محافظِ ختمِ نبوت حضرت مولانا حافظ حمداللہ صاحب اور سرخیلِ جمعیت حضرت مولانا قاری سہیل احمد عباسی صاحب نے جامعۃ النذیر الاسلامیہ، پرنس روڈ بہارہ کہو اسلام آباد کا اہم دورہ کیا۔
اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں جاری دینی و تعلیمی خدمات کو سراہا۔
دورہ کے دوران جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت مفتی محمد ندیم عباسی صاحب کی عیادت بھی کی گئی اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اکابرین کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ مزید دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔