14/08/2026
ایک سو سے زائد گروپوں میں کاپی پیسٹ ہونے والے لیٹر کی وضاحت ٹیچرس میرے سے مانگ رہے ہی!؟
وضاحت ان ایڈمن سے کریں جن نے اپنے گروپس میں غلط تشریح کے ساتھ شیئر کیا ہے !
ہم تو اپنے گروپس میں جھوٹی یا غلط پوسٹ کرنے والوں کو رموو کرتے ہیں
تشریح AT, OT DT,PET,SLT & AWI تیچرس کے لئے فنانس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے ان کی اپائنٹمنٹ گریڈ 09 ہے اور ٹائیم اسکیل پالیسی کے مطابق گریڈ 09 کے ٹیچرس کی حد گریڈ 16 ہے لیکن ان کی ٹائیم اسکیل میں گریڈ 20 غیر قانونی ہے جس کو ادر کیڈر تیچرس نے کورٹ میں چیلنج کیا اور کورٹ نے اسٹے دہے رکھا ہے کورٹ کے اسٹے آرڈر کی وجہ سے پھر فنانس ڈپارٹمنٹ نے ادر کیڈر تیچرس جو گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان کی گریڈ 09 میں اپائنٹمنٹ کی وجہ سے حد گریڈ 16 مقرر کی ہے ۔
باقی پرائمری اور سیکنڈری ٹیچرس کے لئے فنانس ڈپارٹمنٹ کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
مختلف گروپ ایڈمن سے گذارش ہے کوئی لیٹر یا نوٹیفکیشن پوسٹ کو کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے پڑھنا چاہئے اور اس کے اصل اور فیک ہونے کی بھی تصدیق کریں ۔
10/08/2026
PST to HST pending promotion cases Tando Allahyar, Matiari, Tando Muhammad Khan,and Thatta districts
07/08/2026
سندھ کے اسکولوں کے ملازمین کیلئے FRAMES رجسٹریشن کی آخری تاریخ
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایچ آر اینڈ ٹریننگ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام باقی ماندہ ملازمین (BPS-01 سے BPS-20) کو FRAMES (فیس ریکگنیشن اٹینڈنس سسٹم) میں رجسٹریشن مکمل کرنے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔
07/08/2026
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا۔
نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔
سرکلر کے مطابق تمام سرکاری اسکول نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔
صوبے بھر کے سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے۔
پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر۔
۔6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر تا جمعرات سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سنگل شفٹ پرائمری اسکول جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک چلیں گے۔
ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی پہلی اور دوسری شفٹ کے اوقات بھی مقرر کر دیے گئے۔
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔
یکم نومبر سے 31 مارچ تک ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک مقرر کر دی گئی ہے۔
ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سنگل شفٹ اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی۔
نئے اوقاتِ کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔
06/08/2026
PST TO HST PROMOTION - Hyderabad, Sukkur, Larkana & Jacobabad
05/08/2026
📣 سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
اس فیصلے کے تحت تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔
یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
04/08/2026
🔰 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (FRAMES) کے آغاز کی منظوری دے دی۔
پہلے مرحلے میں سندھ کے 6 اضلاع میں 17 اگست 2026 سے FRAMES کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
01/08/2026
خیبرپختونخوا حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور رسد کی کمی کے باعث تمام جامعات اور کالجوں میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔"
31/07/2026
نوٹیفکیشن
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، حکومت سندھ کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 4 اگست 2025 کو چہلم (20 صفر 1448ھ) کے موقع پر بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس (12 فروری 2026) میں کیا گیا۔