05/06/2025
Govt Ghazali College Unit APMSO Sector Hyderabad
Official page of APMSO Ghazali Unit Sector Hyderabad. Updates on programs, meetings & student activities."
05/06/2025
16/05/2025
مورخہ 15 مئی بروز جمعرات
گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد یونٹ کی جانب سے پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے یومِ تشکر منایا گیا۔ جس میں پرچم کشائی، کیک کٹنگ اور پاکستان کی سالمیت و استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پروگرام میں مرکزی رکن اے پی ایم ایس او سید عماد علی عابدی بھائی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی بھائی، ڈسٹرکٹ ممبر محب خان بھائی، سیکٹر آرگنائزر حماد رضوان بھائی، جوائنٹ سیکٹر آرگنائزرز و پول ممبران عبد الغفار ناغڑ بھائی اور فرقان میئو بھائی نے شرکت کی۔
بعد ازاں پرنسپل فاروق جان صاحب، پروفیسر فرحت سعیدی و دیگر کالج انتظامیہ سے خصوصی ملاقات بھی کی جس میں کالج میں درپیش مسائل اور عنقریب شروع ہونے والے BS پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد یونٹ کے یونٹ انچارج علی عباسی بھائی، یونٹ ممبران حسن لودھی بھائی، محمد ناصر بھائی، مدثر علی بھائی و دیگر ساتھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
16/05/2025
مورخہ: 14 مئی 2025، بروز بدھ
مقام: مصطفیٰ گراؤنڈ، لطیف آباد نمبر 8
منتظم: آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن — پرشمِ خُسائی یونٹ
پرشم خُسائی یونٹ کی جانب سے مصطفیٰ گراؤنڈ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے پرانے اور نئے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے ذمہ داران بھی موجود تھے جنہوں نے ساتھیوں سے خطاب کیا اور تنظیمی اصولوں پر روشنی ڈالی۔
میٹنگ میں موجودہ حالات اور آنے والے دنوں میں درپیش کاموں سے متعلق مشاورت کی گئی، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔
APMSO Hyderabad Sector Official
15/05/2025
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی اراکین سید عماد علی عابدی بھائی اور حسنین قریشی بھائی نے سیکٹر آرگنائزر حماد رضوان بھائی و اراکین سیکٹر کمیٹی کے ہمراہ گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد یونٹ میں نئے آنے والے ساتھیوں سے ملاقات کی، اے پی ایم ایس او کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ساتھ ہی ساتھ کالج میں روز کی بنیاد پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے، اپنی پڑھائی پر خاص توجہ دینے کی تلقین کی اور جلد کالج میں اجلاس کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد یونٹ کے یونٹ انچارج علی عباسی بھائی، یونٹ ممبران مدثر علی بھائی، حسن لودھی بھائی، محمد ناصر بھائی و دیگر ساتھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
15/05/2025
مورخہ 09 مئی بروز جمعہ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر
غزالی کالج یونٹ کی جانب سے میٹنگ رکھی گئی جس میں پرانے ساتھیوں کے ساتھ نئے ساتھیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد سیکٹر کے نشرو اشاعت سیکریٹری و پول میمبر عبدالغفار ناغڑ بھائی غزالی کالج کے یونٹ سیکریٹری علی عباسی بھائی اور مدثر علی بھائی موجود تھے.
میٹنگ میں 11جون کے کام کو مثبت انداز میں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Hyderabad
71000