27/02/2025
نبي کريم صلى الله عليه واله وسلم نے فرمایا : زَيَّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ یعنی قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مزین کرو۔
(1342 :ابن ماجہ، 2/131، حدیث)
یعنی خوش الحانی (اچھی آواز) اور بہترین لہجے غمگین آواز سے تلاوت کرو اور ہر حرف کو اس کے مخرج سے صحیح ادا کرو مگر گا کر (یعنی گانے وغیرہ کے انداز میں ) تلاوت کرنا جس سے مد شد میں فرق آجائے (یہ ) حرام ہے ۔ (مرأۃ المنابیح،
(3/270
پیارے بچو! قرآن کریم اللہ پاک کا کلام ہے جو ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل ہوا، قرآنِ پاک میں لوگوں کے لئے ہدایت ہے ، اس کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور اللہ و رسول کی رضا حاصل ہوتی ہے ۔
جس کتاب کی اتنی اہمیت و فضیلت ہے اسے اچھے سے اچھے انداز میں پڑھنا چاہئے اور اس کے لئے کوشش بھی کرتے رہنا چاہئے ۔
اگر آپ درست تلفظ اور اچھی آوازسےقرآن کریم پڑھنا چاہتے ہیں تو آج ہی السعد آنلائن قرآن اکیڈمی میں داخلہ لیجئے اور اچھے انداز میں قرآن پڑھنا سیکھئے اور حضور نبی رحمت صلى الله عليه واله وسلم کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے خوش الحانی (یعنی اچھے لہجے) سے تلاوت قرآن کریم کرنے کی کوشش کیجئے ۔
اللہ پاک ہمیں قرآن کریم کو اچھے انداز میں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاه النبي الأمين صلى الله عليه واله وسلم