Culture Day celebrations.
Blue Angels Eden School
Celebrating 36 years of Educational Services (1988 - 2024)
Students doing the practical: dispersion of light in seven colours.
25/11/2025
Students of grade 5 are watching the video of the process of making sugar and tea from leaves.
ھیپی ڈئیر مدرز !
آج سے ہم روزانہ Stephen Covey کی مشہور کتاب
7 Habits of Highly Effective People
کی ایک مؤثر عادت سیکھیں گے۔ لیکن فرق یہ ہوگا کہ ہم اسے
Happy Parenting lens
سے سمجھیں گے یعنی یہ عادت ایک ماں یا باپ اپنی تربیت میں کیسے اپنا سکتے ہیں -
عادت نمبر 1: Be Proactive
زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتیں جیسے کہ بارش کا آ جانا ☔،
لائٹ کا چلے جانا ⚡،
مہمانوں کا اچانک آ جانا 🍽️،
بیماری یا حادثہ پیش آ جانا 💊🚑۔
ہم ان چیزوں کو روک نہیں سکتے لیکن اللہ تعالی نے ہمیں یہ اختیار ضرور دیا ہے کہ ان پر ہمارا ردِعمل کیسا ہوگا۔ اگر ہم ہر بار حالات کے مطابق react کریں گے،
تو حالات ہمیں چلاتے رہیں گے۔ لیکن اگر ہم اپنے رویہ کو بدلنا سیکھ لیں گے تو ہم حالات پر قابو پا لیتے ہیں۔ اور یہی ہے اصل proactive ہونا۔
چلیں ایک چھوٹی سی کہانی سےسمجھنے کی کوشش کرتے ہیں
صبح اسکول کا وقت تھا۔ گھر میں بھاگ دوڑ، جلدی، اور پریشانی کا ماحول تھا۔
امی جان کچن میں ناشتہ بنا رہی تھیں، بیٹی یونیفارم ڈھونڈ رہی تھی، اور چھوٹا بیٹا بار بار پانی مانگ رہا تھا۔عین اسی وقت بیٹی سے دودھ کا گلاس فرش پر گر جاتا ہے ۔امی کے کو شدید غصہ آتا ہے اور وہ کہنے ہی لگتی ہیں کہ تم سے کبھی کچھ سیدھا نہیں ہوتا پہلے ہی چیزیں مینیج نہیں ہو رہیں اوپر سے رہی سہی کسر تم نے نکال دی😒
مگر اگلے ہی لمحے وہ رُک گئیں۔دل میں خیال آیا: “یہ لمحہ میرے کنٹرول میں ہے۔ میں چاہوں تو چیخوں، یا چاہوں تو سکھاؤں۔”
اب امی نے گہرا سانس لیا،اور کہا ! کوئی بات نہیں بیٹا، آئیں مل کر صاف کر لیتے ہیں۔ اگلی بار ذرا دھیان رکھنا، ٹھیک ہے؟”
پورا ماحول بدل گیا۔جہاں چند لمحے پہلے تناؤ تھا، اب وہاں سکون تھا۔ بیٹی نے ڈرنے کی بجائے مسکرا کر کہا، “جی امی، اگلی بار احتیاط کروں گی!”
یہی لمحہ Proactive Parenting تھا ، جب ماں نے ردِعمل کے بجائے رویہ بدلا،
اور ایک غلطی کو تربیت کا موقع بنا دیا۔
پرو ایکٹیو والدین وہ ہیں جو ہر صورتحال میں حل تلاش کرتے ہیں، قصوروار نہیں۔وہ جانتے ہیں کہ بچے ہمیشہ پرفیکٹ نہیں ہوتے، لیکن ان کے ردِعمل سے تربیت ضرور ہوتی چلی جاتی ہے۔
ری ایکٹو والدین فوراً کہتے ہیں:
“تم نے مجھے غصہ دلایا!
پرو ایکٹو والدین نرمی سے سوچتےہیں کہ مجھے غصہ آیاہوا ہے لیکن اگر میں چاہوں تو اسے سکون میں بدل سکتی ہوں۔”
یاد رکھیں رد عمل حالات بناتا ہے اور اچھا رویہ رشتے مضبوط بناتا ہے۔
اس لئے اگلی بار کوئی چھوٹی بات غلط ہو جائے — جیسے پانی گر جائے یا بچہ شور مچائے تو فوراً مت بولیں، ایک سانس لیں، اور سوچیں کہ کیا میں ابھی ردِعمل دے رہی ہوں یا سوچ کر بول رہی ہوں؟”ہو سکے تو رات کو اپنی ڈائری میں لکھیں کہ آج میں نے کہاں کہاں خود پر کنٹرول کیا؟” دن کے ایک ایسے لمحے کا انتخاب کریں جہاں اکثر آپ کا مزاج خراب ہوتا ہے مثلاً صبح کی جلدی یا ہوم ورک کا وقت اور آج ہی سے اس کے لیے ایک مثبت حکمتِ عملی لکھیں۔
اسی طرح بچے سے سوال کریں کہ اگر آپ کا کھلونا ٹوٹ جائے تو آپ کیا کرو گے؟”
یا اگر دوست نے بات نہ کی ناراض ہو گیا تو کیا کرو گے؟
پھر مل کر مثبت حل سوچیں۔یہ سادہ سے سوالات بچوں کو سکھاتے ہیں کہ مسئلہ آ جائے تو گھبرانا نہیں ہوتا بلکہ سوچنا ہے اور اس کا حل نکالنا ہوتا ہے
دیکھیں پرو ایکٹیو ہونا دراصل زندگی پر ردِعمل دینے کے بجائے زندگی کے ساتھ شعوری تعلق بنانے کا نام ہے۔ جب والدین اپنے رویے پر قابو پا لیتے ہیں، تو بچے ڈسپلن ، صبر اور سکون سیکھتے ہیں ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ ہم سب کچھ کنٹرول نہیں کر سکتے، لیکن کس سچویشن میں کیسے رسپانڈ کرنا ہے یہ ہمیشہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
تو کیا خیال ہے آج سے رسپانڈ کرنا سٹارٹ کریں؟؟؟
ڈاکٹر زوبیہ نورین
پی ایچ ڈی ایجوکیشن
14/08/2025
Independence Day Celebrations glimpses
Independence Week Celebration
Dear Students and Parents,
Here is the time to open school gates once again, we are filled with joy and anticipation to welcome our beloved students back for a new academic journey from August 1st 2025.
We hope your holidays were full of rest, enjoyment, and cherished moments. Now, it’s time to step into the flow of learning, friendship, discovery, and growth.
🎒 Things to Bring: A smile, a curious mind, and a readiness to learn.
Wishing everyone a fantastic and fulfilling school year ahead!
With warm regards,
Blue Angels Eden Staff
07/06/2025
Have blessed Eid to everyone
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Hyderabad
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 01:15 |
| Tuesday | 09:00 - 01:15 |
| Wednesday | 09:00 - 01:15 |
| Thursday | 09:00 - 01:15 |
| Friday | 09:00 - 01:15 |
| Saturday | 09:00 - 01:15 |