Darul-Suffa Islamic Academy

Darul-Suffa Islamic Academy

Share

An Islamic Academy, Let's Explore Islam Together Let's Connect with us and Spread Knowledge All Over The World (FE_SABELILLAH) ✨

22/05/2026

ذوالحجہ کے شروع کے دس دنوں کی عباد ت کی شریعتِ مطہرہ میں بڑی فضیلت واردہوئی ہے:

1۔اللہ رب العزت نے سورہ فجر میں کئی چیزوں کی قسم اٹھائی، جن میں سے ایک {ولیالٍ عشر}ہے، جس کے بارے میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔
2۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں ہے کہ جس میں نیک عمل اللہ تعالیٰ کے یہاں اِن(ذی الحجہ کے)دس دنوں کے نیک عمل سے زیادہ محبوب ہو اور پسندیدہ ہو،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:یارسول اللہ!کیا یہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی بڑھ کر ہے؟آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی بڑھ کر ہے، مگر وہ شخص جو جان اور مال لے کراللہ کے راستے میں نکلے،پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس لے کر نہ آئے۔“(سب اللہ کے راستے میں قربان کردے ،اور شہید ہو جائے یہ ان دنوں کے نیک عمل سے بھی بڑھ کر ہے)۔

3۔حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنھماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے یہاں(ذو الحجہ کے)دس دنوں کی عبادت سے بڑھ کرعظیم اور محبوب ترکوئی عبادت نہیں؛ لہٰذاان میں”لاالہ الا اللّٰہ ،اللّٰہ اکبر،الحمد للّٰہ“ کثرت سے پڑھا کرو۔ (احمد،بیہقی)

عید الاضحی کے دن سے پہلے نو دن روزے رکھنا بھی باعثِ ثواب ہے، حدیثِ مبارک میں ان میں سے ہردن کے روزے کو اجر میں ایک سال کے روزوں کے برابر قرار دیا گیا ہے، نیز خاص عرفہ (نو ذوالحجہ) کے روزے کے بارے میں آں حضرتﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے۔ اور ذوالحجہ کے پہلے عشرے کی ہر رات عبادت کا ثواب لیلۃ القدر کی عبادت کے برابر ہے۔

سنن الترمذي - شاكر + ألباني (3/ 131):
"عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: ما من أيام أحب إلى الله أن يتعبد له فيها من عشر ذي الحجة، يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة، وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر".

Photos from  Darul-Suffa Islamic Academy 's post 08/12/2025

🍃 دارالصفاء اسلامی اکیڈمی — تین سالہ سفرِ خیر 🍃

الحمدللہ ثم الحمدللہ!
اللہ کے فضل و کرم سے دارالصفاء اسلامک اکیڈمی نے علمِ دین کی خدمت کے تین با برکت سال مکمل کر لیے ہیں۔
جولائی 2023 سے شروع ہونے والا یہ سفر آج مزید مضبوط، منظم اور ثمر آور ہو چکا ہے۔

اس دوران:

✨ دو بیچز کامیابی سے مکمل ہوئے
✨ تیسرا تجوید کا بیچ رواں دواں ہے
✨ اور ہمارے پیارے طلباء و طالبات نے دل خوش کر دینے والا فیڈ بیک دیا ہے

یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل، اس کی نصرت، اور آپ سب کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس ادارے پر بھروسہ کیا اور اس مشنِ خیر کا حصہ بنے۔

👇 طلبا کے فیڈ بیک کے چند اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں
ان کے یہ قیمتی الفاظ ہمارے لیے حوصلہ، عزت اور دعاؤں کا سرمایہ ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ اس ادارے کو اخلاص، برکت اور قبولیت عطا فرمائے…
اور ہم سب کو قرآن و سنت کے نور سے منور فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

دارالصفاء اسلامک اکیڈمی
— سفر جاری ہے… علمِ نافع کی طرف، رب کی رضا کی طرف۔

Dar Ul-Suffa Islamic Academy — 3 Years of Excellence
الحمدللہ! Since July 2023, Dar Al-Safa Islamic Academy has been dedicated to providing quality Islamic education.

Progress so far:
✔️ Two successful batches completed
✔️ Third Tajwīd batch currently in progress
✔️ Students’ feedback has been overwhelmingly positive and encouraging

Your trust motivates us to continue our mission with sincerity and excellence.
👇 Below are some feedback screenshots from our students.

May Allah make this academy a source of guidance, knowledge and lasting benefit.
Dar Al-Safa Islamic Academy — Spreading Light, Spreading Qur’an.

03/12/2025

We Gonna Start our 3rd Batch
°Course
°Basic Tajweed Ul Qur'an Course
(Juzz 30 )
Qawaid & Makharij
Starting from December (First Week)
Regular Classes (4 Days in a Week)
If you want to enroll yourself
Kindly Contact
0309 2693339 (Whatsapp Available)
Email : [email protected]

22/05/2025

_التَّوَابُ اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم صفاتی نام ہے جس کا مطلب ہے "بار بار توبہ قبول کرنے والا" یہ اس بات کی علامت ہے کہ اللَّه تعالیٰ اپنے بندوں کی بار بار کی گئی سچی توبہ کو بھی رحمت کے ساتھ قبول فرماتا ہے، چاہے وہ کتنے ہی بڑے گناہ کیوں نہ ہوں وہ بندوں کو مایوس نہیں کرتا بلکہ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتا ہے جب کوئی بندہ ندامت کے ساتھ اپنی غلطیوں پر اللَّه کی طرف رجوع کرتا ہے، تو اللَّه تعالیٰ نہ صرف اس کے گناہ معاف کرتا ہے بلکہ بعض اوقات ان برے اعمال کو نیکیوں میں بھی بدل دیتا ہے التواب ہمیں امید، رحمت اور اللَّه کی بے پایاں مغفرت کا پیغام دیتا ہے_
`اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ`
_*بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت مہربان ہے♥️🌷*_
*_[سورۃ التوبہ، آیت 104]_*

04/02/2025


Photos from  Darul-Suffa Islamic Academy 's post 19/01/2025

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Hyderabad Sindh
Hyderabad
17000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00