Al-Hayy Online Quran Academy

Al-Hayy Online Quran Academy

Share

"You want a better life? Choose ALLAH above everything and everyone."

We are here to provide you online islamic education services with our certified and ambitious teachers via different platforms as one to one class or in a group for kids and females.

07/11/2024

06/11/2024

05/11/2024

قرآن سیکھنے اور سکھانے کی جگہوں کا مل جانا
قرآن کا اچھا معلم مل جانا
قرآن کا آپ کے دل میں اتر جانا
قرآن کا کوئی حصہ یا پورا حفظ کر لینا
کسی قرآن کلاس سے جڑ جانا
قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھ لینا
آپ کو اس کی آیات سن کر سمجھ میں آ جانا

*یہ کوئی عام بات نہیں اور نہ ہی اسے عام سمجھیں۔ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ رب آپ پر مہربان ہے ❤‍🩹*

*🎉 اگر قرآن سے جڑنے کی دعوت آپ تک پہنچ رہی ہے تو جان لیجیئے کہ آپ کا رب آپ کو بہت خاص کر لینا چاہتا ہے*

05/11/2024

04/11/2024

*وَقُلْ لِّعِبَادِىۡ يَقُوۡلُوا الَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ‌ؕ* اِنَّ الشَّيۡطٰنَ يَنۡزَغُ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ كَانَ لِلۡاِنۡسَانِ عَدُوًّا مُّبِيۡنًا ۞(الإسراء۔53)

▫️نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہاچھی( پاکیزہ) بات کرے یا پھر خاموش رہے (بخاری)

▫️نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
بسا اوقات انسان ایسی بات کہ جاتا جس کے نقصان کو نہیں سمجھتا اور اس بات کی وجہ سے جھنم میں اتنی دور جا گرتا ہے جتنی دوری مشرق اور مغرب میں ہے(۔بخاری)

▫️نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑ کر حضرت معاذ کو نصیحت فرمائی اسے قابو میں رکھو۔۔معاذ رضی اللہ نے عرض کی اللہ کی نبی کی جو ہم بولتے ہیں اس پر بھی ہماری پکڑ ہو گی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں تجھے روئے لوگ اپنی زبان کے غلط استعمال کی وجہ سے ہی جھنم میں اوندھے منہ گرائیں جائیں گے ۔۔(سنن ترمذی)

▫️نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پو چھا گیا نجات کس چیز میں ہے؟فرمایا اپنی زبان کو قابو میں رکھو( افواؤں پر دھیان نہ دو) ،اپنے گھروں کو لازم پکڑو ،اپنے گناہوں پر روؤ۔(بکثرت توبہ استغفار کرو )
صحیح ترمذی)

عمر بن عبدالعزیز رحمه الله فرماتے ہیں ۔۔
"ہم نے سلف صالحین کو دیکھا کہ وہ صرف نماز، روزے کو ہی عبادت نہیں سمجھتے تھے، بلکہ لوگوں کی عزتوں پر حملے سے باز رہنے کو بھی عبادت گردانتے تھے؛* پس رات کو قیام کرنے والا اور دن کو روزہ رکھنے والا، اگر اپنی زُبان کی حفاظت نہیں کرتا، تو روزِ قیامت مفلس ہو گا!"(التَّمهيد : 443/17)

*اَللّٰهُمَّ اهْدِ قَلْبِیْ وَسَدِّدْ لِسَانِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَةَ قَلْبِیْ*
اے الله! میرے دل کو راہ نمائی عطا فرما، میری زبان کو درستگی عطا فرما اور میرے دل کے کینے کو دور فرما

03/11/2024

02/11/2024

01/11/2024

With Islam and Quran – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Hyderabad