Zubair channa

Zubair channa

Share

this page for education

07/09/2023
02/09/2023

Fans want high pressure game ❤️ with aggressive atmosphere in high voltage game ۔ Both teams can create an aggressive atmosphere in the stadium ❤️💣💣💣💣

30/08/2023


الحمدللہ دس مئی میرا یوم پیدائش ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر جس نے مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلم امتی بنا کر پیدا فرمایا۔ میری پوری زندگی اس نعمت کے شکر ادا کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔۔۔
میری پیدائش ایسے دینی گھرانے میں ہوئی جو قوم پرستی ،فرقہ پرستی اور مسلک پرستی کے غلاظت سے پاک اور حقیقی داعیان دین سے مزین گھرانہ ہے ۔۔۔
میرے والد ، میرے چاچا ،میرے ماموں ، میرے نانا اور رشتے داروں کی ایک بڑے تعداد علماء اور حفاظ پر مشتمل ہے ۔ میری والدہ ، خالائیں اور گھر کی بڑی عورتیں سب اسلامی تعلیمات سے مزین اور عمل پیرا ہیں جن کی دامن میں بیٹھ کر ہم نے اسلامی تعلیمات ، عبادات سیکھی ۔ ان ہی کے دامن میں بیٹھ کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، انبیاء کرام ، صحابہ کرام ، ازواج مطہرات ، اولیاء اللہ ، شہدا دین سے محبت اور ان کے ایمان افروز واقعات سنا کرتے تھے ۔
قومیت کے اعتبار دادا سندھی دادی پٹھان ، نانا کورائی بلوچ زبان سرائیکی اور نانی براہوی بلوچ تھی ۔ چاروں کا تعلق مختلف صوبوں سند ، پنچاب ، بلوچستان اور خیبر سے تھا ۔ چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات ایک ہی خاندان میں جڑ گئے ۔ یوں سمجھیے کہ ہم بہن بھائی چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں ۔ شاید یہی وجہ تھی کہ بچپن سے ہی قوم پرستی جیسے بیماری کا خیال تک نہیں گزرا ۔ میرے دوست احباب کا دائرہ تمام قوموں اور صوبوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ سب سے ایک جیسا تعلق ہے ۔اردو اسپیکنگ والوں سے دلی میلان کی وجہ اہل کراچی کی محبت ،خلوص اور اپنائیت ہے ۔ مکہ مدینہ اور فلسطین کے بعد اگر کوئی شہر سب سے زیادہ پسند ہے تو وہ شہر کراچی ہے اسی لیے کراچی کو اپنا دوسرا گھر مانتا ہوں۔ کشمیر اور اہل کشمیر دامن میں لگی خوشبو کی طرح ہے۔ جن سے پرانی وابستگی ہے ۔۔۔۔
ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم چاچا مولانا حبیب الرحمن چنہ مرحوم سے حاصل کی جو ریاض العلوم عثمان شاہ اور جامعہ ضیاء القرآن کے بانیان میں شامل تھے ۔ ساتویں جماعت تک حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی پھر دینی اور دنیاوی تعلیم کیلئے شہر کراچی کا رخ کیا ۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس مدرسے میں داخل ہوا وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ جامعة الاخوان کراچی کا ایک ایسا مدرسہ جو میری امیدوں کے عین مطابق تھا ۔ جہاں شدت پسندی کے بجائے اعتدال پسندی کو فوقیت دی جاتی ، جہاں تعلیم سے کہیں زیادہ تربیت کا خیال رکھا جاتا ، جہاں مار پٹائی سے زیادہ زیادہ اصلاح اور درگزر کا معاملہ اختیار کیا جاتا، جہاں کفر و شرک کے فتووں کے بجائے حقیقی داعی دین تیار کرنے کی سعی کی جاتی ہے کہ جو داعی لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کی جدوجھد کریں ۔ بجائے اس کے وہ مسلمانوں کو ہی اسلام سے خارج کردیں ۔۔۔
جہاں اساتذہ دوران تعلیم اور غلطیوں پر استاد کا کردار ادا کرتے ۔ پریشانی اور مشکلات میں دوست اور والد کا کردار ادا کرتے نظر آتے ۔ بیماری پر تیمارداری کرتے ۔ کشمکش کے دوران بہترین مشوروں سے نوازتے ۔۔۔۔
اسی دوران اللہ تعالیٰ نے جمعیت طلبہ عربیہ سے تعارف کروایا ایک ایسی تنظیم جسکا ماٹو اور سلوگن ہے " مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں" ہے۔ اس تنظیم کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے قوم پرستی ، فرقہ پرستی ، مسلک پرستی ، اقربا پروری اور جہالت سے محفوظ فرمایا ۔۔۔۔
بلکہ جمعیت طلبہ عربیہ ہی نےحقیقی داعی دین بنانے کیلئے تربیتی پروگرامز ، اسٹڈی سرکلز ، تعلیمی ٹوورز ، شب بیداریاں ، تحقیقی کورس ، انگلش ، عربی اور کمپیوٹر کورسز ،ماہانہ و سالانہ پروگرامات میں کروائے اور بچپن سے ہی طلبہ کو اسٹیج کے پڑ کھڑا کرنے کیلئے کبھی تقریری ، تحریری ، تنظیمی مقابلوں ، علمی مناظروں ، مدلل مباحثوں ، نظم و نعت ، قرات القرآن اور کوئز مقابلوں کے میدان میں اتار دیتی جسکا نتیجہ یہ ہوتا کہ جب وہ بچہ مدرسے سند فراغت حاصل کرنے کے بعد مدرسے کی دہلیز سے نکلتا ہے تو اسے معاشرا اجنبی دکھائی نہیں دیتا ۔ بلکہ وہ نوجوان معاشرے کے چیلنج کیلئے پہلے سے تیار ہوتا ہے ۔۔۔۔
اب الحمدللہ جماعت اسلامی پاکستان کا رکن ہوں ۔ جس کا دستور اور منشور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین سے اخذ شدہ ہے ۔ جس کا واحد مقصد اقامت دین کی جدوجھد ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی دنیا پر اللہ تعالیٰ کے نظام کو قائم کرنا ہے ۔ بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا مودودی رحمہ اللہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے جس نے امت کو اسلامی نظام مصطفٰی کی فکر سے دوبارہ آشنا کیا ۔ جس مشن کو امت بھول گئی تھی اسے پھر زندہ کیا ۔ الحمدللہ آج اس فکر کو مولانا مودودی رحمہ اللہ کے مخالفین بھی تھامے ہوئے ہیں ۔ ان حلقوں سے بھی اسلامی نظام کی صدائیں سنائی دیتی ہیں ۔۔۔۔
آج مولانا مودودی رحمہ اللہ کے دینی فرزندان مصر ، بنگلادیش ، بھارت اور فلسطین میں اللہ تعالیٰ کے خاطر قیدو بند کے صعوبتیں برداشت کررہے ۔ پھانسی کے پھندوں کو کلمہ شہادت پڑھ چوم رہے ۔۔۔
یااللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم امتی بنا کر پیدا کیا ۔ دینی گھرانے میں پروان چڑھایا ۔ فرقہ ، پرستی، مسلک پرستی اور قوم پرستی سے بچایا ، حقیقی معنوں میں دعوت دین کے مرکز جامعہ الاخوان میں تعلیم دلوائی ۔ اور ایسے لوگوں کے صفوں میں شامل کیا جو حقیقی معنوں میں دین کی خدمت سر انجام دے رہے ۔اے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے ۔۔۔۔۔
اخوکم فی الدین محمد زبیر چنہ

Photos from Hafiz Naeem ur Rehman's post 02/07/2023
02/07/2023

بھتیجی بنت اسامہ علی ❤️

02/07/2023
09/05/2023

الحمدللہ

08/05/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Bye Pass Town Phase 1
Hyderabad
71000