29/12/2022
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج میں آپ لوگوں کو تجوید کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں اکثر لوگ لفظ تجوید سے ناواقف ہیں تجوید سے قرآن پاک پڑھنا بہت ضروری ہے قرآن پاک چونکہ عربی زبان میں نازل ہوا ہے اس لیے اس کو عربوں کے طریقے کے مطابق ہی پڑھنا ٹھیک ہے جیسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں طریقہ سکھایا ہے قرآن پاک کو ویسے ہی پڑھنا چاہیے لیکن بہت سے لوگوں نے بہت سادہ انداز میں قرآن کو پڑھا ہوتا ہے اور ان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کتنی غلطیاں کر رہے ہیں اس کا ترجمہ غلط ہو جاتا ہے اور ہم گنہگار ہوتے ہیں اس لیے قرآن پاک کو کو تجوید کے ساتھ ضرور پڑھیں چاہے آپ کسی بھی عمر میں ہے یہ نہ سوچیں کہ اب میں کیسے پڑھوں اگر اللہ تعالی نے آپ کو اب موقع دیا ہے تو اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں الحمدللہ ہماری اکیڈمی میں بہت سی خواتین قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھ چکی ہے اور کافی پڑھ رہی ہے اور بچے بھی پڑھ رہے ہیں اتنا مشکل نہیں ہے تھوڑی سی محنت اور ٹائم کی ضرورت ہے دنیا کے لیے بھی تو ہم اتنا ٹائم نکالتے ہیں دین کے لیے بھی ضرور ٹائم نکالے کیا ہم قرآن پاک کو صحیح طریقے سے پڑھنا نہیں چاہتے اس پر غور کیجئے گا تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بعد قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا بھی چاہیے جیسے ترجمہ اور تفسیر کے ذریعے
سب سے پہلے ضروری ہے کہ قرآن پاک کا تلفظ ٹھیک ہونا چاہیے اس کے بعد ترجمہ اور تفسیر بھی کرے اللہ تعالی ہمیں دین کی تعلیم حاصل کرنے والا بنائے اور دین کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرے اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہو آمین
یاد رہے کہ تجوید کے ساتھ پڑھانے کے لیے کافی محنت کی جاتی ہے اور اور ٹائم بھی لگتا ہے اور اس کی فیس بھی ہے لیکن داخلہ فری ہے
جزاک اللہ خیرا کثیرا
23/08/2022
23/08/2022