Govt Qazi Muhammad Akbar-model Primary School

Govt Qazi Muhammad Akbar-model  Primary School

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Qazi Muhammad Akbar-model Primary School, School, Homestead hall charhii, Pakka Qila, Hyderabad.

Photos from Govt Qazi Muhammad Akbar-model  Primary School's post 06/01/2026

government primary Firdaus School mid term result announce ceremony

Photos from Govt Qazi Muhammad Akbar-model  Primary School's post 22/09/2025
10/09/2025

*سندھ ایمپلائز الائنس(SEA)*

*ری شیڈول احتجاجی ریلیاں*

سندھ ایمپلائز الائنس(SEA) کی مرکزی قیادت نے باہمی مشاورت سے میرپورخاص ڈویزن/ حیدرآباد ڈویزن/اور کراچی ڈویزن میں موسم کی خراب صورتحال/ شدید بارشوں کی وجہ سے احتجاجی شیڈول موخر کیا تھا۔اس کو مرکزی قیادت نے ری شیڈول کر دیا ہے۔جو درج ذیل ہے۔

*میرپورخاص ڈویزن :مورخہ 15 ستمبر بروز پیر کو احتجاجی ریلی ہوگی۔*

*حیدرآباد*ڈویزن : مورخہ 16 ستمبر بروز منگل شہباز بلڈنگ سے احتجاجی ریلی نکالی جاے گی* ۔

*کراچی ڈویزن: مورخہ 17 ستمبر بروز بدھ کراچی ڈویزن کا احتجاجی ورکرز کنونشن ہوگا*
الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے سربراھان ان تینوں ڈویزنز میں اپنے عہدیداران کو متحرک کرنے کے وڈیو پیغامات جاری کریں۔شکریہ۔
(اشرف خان بوزئی مرکزی رکن SEA و جنرل سیکریٹری ایپکا سندھ)

24/05/2025

بوائز اسکول میں بے بنیاد الزامات کی مذمت، روشن مشہوری کی فیس بک پوسٹ پر اساتذہ برہم، اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

حیدرآباد چیف کرائم رپورٹر (ماجد خان) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری قاضی محمد اکبر اسکول میں اُس وقت شدید اشتعال کی لہر دوڑ گئی جب سابق پ ٹ الف صدر جناب روشن مشہوری کی جانب سے اسکول اور اس کے عملے کے خلاف ایک غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی فیس بک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

اسکول کے تمام اساتذہ کرام نے اس شرانگیز پوسٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ روشن مشہوری نے دانستہ طور پر اسکول کا تعلیمی ماحول خراب کرنے اور ہیڈ ماسٹر سہیل احمد خان کی کردار کشی کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اساتذہ نے اس عمل کو بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روشن مشہوری کی اس اشتعال انگیز اور من گھڑت پوسٹ کی اعلیٰ سطح پر فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ سچ سامنے آئے اور ادارے کی عزت و وقار بحال ہو۔

اساتذہ کرام نے یہ بھی سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ یہ اسکول بوائز پرائمری اسکول ہے، لہٰذا تمام فیمیل اسٹاف کو فوری طور پر گرلز اسکولز میں ٹرانسفر کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے غیر ضروری اور بے بنیاد تنازعات جنم نہ لے سکیں۔

اساتذہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تعلیمی ماحول کو نقصان سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

24/05/2025

السلام علیکم!
میں سہیل خان قاضی محمد اکبر اسکول کا ہیڈ ماسٹر سن 2019 سے ہوں اور ایک اچھا پڑھائی کا ماحول اسکول میں چل رہا تھا مس ثریا آئ جب سے ہمارے اسکول میں آئ روشن مشہوری کو اپنے ساتھ لائی اس سے پہلے ہمارے سکول میں روشن مشہوری کا کوئی چکر نہیں تھا یہ جس سکول میں بھی پہلے رہی ہیں ہمیشہ وہاں ان کے جھگڑے ہوتے رہے ہیں کیونکہ نہ یہ ٹائم پہ اتی ہیں نہ ٹائم پہ جاتی ہیں اور چھٹیاں بہت زیادہ کرتی ہیں اور اگر انہیں کچھ کہو تو یہ مشہوری روشن سے بات کرواتی ہیں اور اس وہ فون کر کے کہتا ہے کہ انہیں کچھ بھی نہ کہو نہیں تو میں اپ کو ہیڈ ماسٹر کی سیٹ سے ہٹوا دوں گا میں نے ان کی کوئی بات نہ مانی بس کچھ دن بعد انہوں نے فیس بک پر یہ جھوٹا سکینڈل بنا کر ڈال دیا پورا اسکول کا سٹاف میرے لیے گواہی دے رہا ہے کہ یہ ہمیشہ اسکول چھٹی سے پہلے جاتی ہیں اور میرے حق میں گواہی دے رہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے اب میری Deo صاحب سے گزارش ہےہمارا سکول بوائز ہے یہ دو فیمیل ہمارے سکول میں کیا کر رہی ہیں انہیں گرلز اسکول میں بھیجا جائے بہت شکریہ

11/05/2025

اپیل برائے مذمت
بوائز اسکول میں بے بنیاد الزامات کی مذمت، روشن مشہوری کی فیس بک پوسٹ پر والدین برہم، اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

والدین کے مطابق گورنمنٹ پرائمری قاضی محمد اکبر اسکول میں اُس وقت شدید اشتعال کی لہر دوڑ گئی جب سابق پ ٹ الف صدر جناب روشن مشہوری کی جانب سے اسکول اور اس کے عملے کے خلاف ایک غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی فیس بک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

اسکول کے تمام اسٹوڈنٹ کے والدین نے اس شرانگیز پوسٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ روشن مشہوری نے دانستہ طور پر اسکول کا تعلیمی ماحول خراب کرنے اور ہیڈ ماسٹر سہیل احمد خان کی کردار کشی کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

والدین نے اس عمل کو بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روشن مشہوری کی اس اشتعال انگیز اور من گھڑت پوسٹ کی اعلیٰ سطح پر فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ سچ سامنے آئے اور ادارے کی عزت و وقار بحال ہو۔
والدین نے یہ بھی سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ یہ اسکول بوائز پرائمری اسکول ہے، لہٰذا تمام فیمیل اسٹاف کو فوری طور پر گرلز اسکولز میں ٹرانسفر کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے غیر ضروری اور بے? بنیاد تنازعات جنم نہ لے سکیں۔
والدین نے واضح کیا ہے کہ اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام ای ڈی او آفس سے فوری نوٹس لینے اور تعلیمی ماحول کو نقصان سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Homestead Hall Charhii, Pakka Qila
Hyderabad
17000