09/10/2023
🟧English Pronunciation Rules In Urdu🟧
انگلش الفاظ کے تلفظ کے کچھ اصول ہیں اگر آپ انہیں یاد رکھیں، تو بڑی حد تک انگریزی کے الفاظ آسان ہوجائیں گے۔
اب ہم تلفظ کو ان کے اصول کے ساتھ بیان کریں گے۔
"Pronunciation of S in Urdu
S (ایس) کے تین تلفظ ہیں: ز،س،ش۔
▶️ اگر کسی لفظ(word) کے اخیر میں S ہو اور اس سے پہلے F, P, PE, K, KE, T, TE وغیرہ میں سے کوئی بھی آئے تو S کا تلفظ " س" ہوگا،جیسے:
Roofs _ چھتیں
Lips _ ہونٹ
Jocks _ مذاق
Chips _ ٹکڑے
Kites _ پتنگیں
Nights_ راتیں
Hopes_ امیدیں
Ships_ جہاز
▶️ اگر کسی لفظ(word) کے اخیر میں S ہو اور اس سے پہلے BE, G, GE, GG, IE, EF, Y وغیرہ میں سے کوئی بھی آئے تو S کا تلفظ " ز" ہوگا،جیسے:
Eggs _ انڈے
Stories _ کہانیاں
Rays _ کرنیں
Bags _ تھیلے
Heroes _ بہادر
Toys _ کھلونے
Tribes_ قبیلے
Ages_ زمانے
Rupees _ روپے
▶️ اگر کسی word میں s یا ss کے بعد ia یا ion ہو تو s کا تلفظ "ش" ہوگا،جیسے:
Asia _ بر اعظم کا نام
Aggression _حملہ
Pension_ وظیفہ
Mansion _ محل
Session _ مدت کار
Russia _ روس
Passion _ جوش
اسی طرح اگر S کے ساتھ H آئے تو اس کا تلفظ ہمیشہ "ش" ہوتا ہے،جیسے:
Fish _ مچھلی
Shelter _ پناہ
Crush _ ٹکر،مڈبھیر
Brush_ برش
Fresh_ تازہ
Trash_ کچرا،ردی چیز
Rush_ بھیڑ
Shy_ شرمیلا
Shine _ چمک
نوٹ:
کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جن میں s کے ساتھ h نہیں ہے پھر بھی اس کا تلفظ "ش" ہوتا ہے۔ جیسے:
Sure _ پکا
Sugar _ چین
Pressure _ دباؤ
Issue _ مسئلہ
Tissue _ باریک کپڑا
Ensure _ پکا کرنا
Assure _ یقین دلانا
Insurance _ بیمہ
▶️ ایس S سے شروع ہونے والے word کا تلفظ،جس کے فورا بعد کوئی Consonant letter ہو "اِس" نہیں ہوتا ہے،بلکہ ہلکے سے "س" کی آواز نکالتے ہیں گویا کہ S کو ساکن پڑھ رہے ہوں،جیسے:
Slow(دھیرے)
Snow(برف)
School(اسکول)
Start(شروع کرنا)
Style(انداز)
Stop(رکنا،روکنا)
Smile (مسکراہٹ)