درسِ حدیث
(کمائی شوہر کی، اجر وثواب آپ کا)
ام المؤمنین سیدہ عائشہ، صدیقہ، طیبہ، طاھرہ رضی الله عنہا سے روایت ہے رسول الله ﷺ نے فرمایا:جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے (فى سبيل الله) خرچ کرتی ہے، ضائع کئے بغیر، تو اسکو اسکا اجر ملتا ہے اور ویسا ہی اجر اسکے شوہر کو بھی ملتا ہے، شوہر کو کمانے کی وجہ سے اور عورت کو خرچ کرنے کی وجہ سے۔ اور ایسے ہی خزانچی کو بھی اجر ملتا ہے، (جب وہ حکم کے مطابق بیت المال سے خرچ کرتا ہے) (خاوند اور حاکم) کے اجر میں کچھ کمی کئے بغیر۔
(مسلم حدیث 2366)
Muslims
Allah sy umeed rakhu..
درسِ حدیث:
(صدقہ دینے کی تاکید)
سیدنا ابو موسیٰ رضی الله عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ دینا لازم ہے صحابہ کرام رضی الله عنہم نے عرض کیا: اگر کسی کے پاس مال نہ ہو تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے ہاتھ سے کام کرے، خود کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی دے۔ عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کسی پریشان حال، حاجت مند کی مدد کرے۔ عرض کیا: اگر یہ بھی نہ کر سکے تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نیکی کا حکم دے۔ عرض کیا: اگر یہ بھی نہ کر سکے تو؟فرمایا: برائی سے باز رہے، یہی اس کے لئے صدقہ ہے۔ (بخاری: حدیث 6022، مسلم: حدیث 1008)
درس حدیث
(جنت سے محروم دو گروہ)
اہل جہنم کی دو قسمیں ہیں جنکو میں نے نہیں دیکھا، (یہ بعد میں آئیں گے) ایک گروہ، جنکے پاس گائے کی دم جیسے کوڑے ہونگے جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے۔ دوسرا گروہ ان عورتوں کا ہے جو لباس پہن کر بھی ننگی ہونگی، مائل کرنیوالی، مائل ہونیوالی، انکے سر بختی اونٹنیوں کی ایک طرف جھکی ہوئی کوہانوں جیسے ہونگے۔ یہ جنت میں داخل ہونگی نہ اسکی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اسکی خوشبو اتنے اور اتنے فاصلے سے محسوس ہو گی۔
(مسلم حدیث 7194)
*اہم وصیتیں*
الحديث النبوی
ترجمہ:
حضرت معاذ بن جبل ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا کہ مجھے کوئی وصیت فرمائیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا جہاں بھی ہو، اللہ سے ڈرتے رہو۔ میں نے مزید کی درخواست کی تو فرمایا گناہ ہوجائے تو اس کے بعد نیکی کرلیا کرو جو اسے مٹا دے۔ میں نے مزید کی درخواست کی تو فرمایا لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کرو۔
مسند احمد: 21051
درسِ حدیث
(اپنے ایمان کی حفاظت کریں، قبل اس کے کہ اس پر ڈاکہ پڑ جائے)
ام المومنین سیدہ عائشہ، صدیقہ، طیبہ طاہرہ رضی الله عنہا سے روایت ہے كہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان تم میں سے كسی شخص كے پاس آتا ہے اور كہتا ہے: تمہیں كس نے پیدا كیا؟ وہ بندہ كہتا ہے الله نے۔ شیطان كہتا ہے: الله كو كس نے پیدا كیا؟ جب ایسی صورتحال ہو تو اس شخص کو یہ كلمات ادا كرنے چاہیئں: "آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ" ایمان لایا میں الله اور كے رسولوں پر۔ اس طرح شیطان اسکے پاس سے بھاگ جائے گا۔
(السلسلۃ الصحیحہ حدیث 973)
درس حدیث:
(شيطان کے تکبر کا علاج صرف بسم الله سے)
حضرت ابو ملیح رضی الله عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم کے پیچھے اونٹ پر سوار تھا، ہمارا اونٹ بدکنے لگا تو میں نے کہا کہ شیطان ہلاک ہو، تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: یوں نہ کہو، اس سے وہ اپنے آپ کو بڑا سمجھنے لگتا ہے. اور کہتا ہے ہاں میری طاقت ہے، بلکہ تم بسم الله پڑھو، اس طرح وہ چھوٹا ھو کر مکھی جتنا ہو جاتا ھے.
(مستدرک حاکم حدیث: 7793)
درس حدیث:
(دن بھر کی نحوست یا برکت)
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان تم میں سے ہر ایک کی گردن پر رات میں تین گرہیں لگاتا ہے۔ صبح جاگ گیا اور الله کو یاد کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اٹھ کر وضو کیا تو ایک اور گرہ کھل گئ، نماز کے لۓ کھڑا ہوا تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں، اس طرح وہ چاق وچوبند اور خوش مزاج ہو کر صبح کرتا ہے اس نے بہت بڑی بھلائی حاصل کرلی، اور اگر ایسا نہ کیا تو نحوست اور برے حال میں صبح کرتا ہے اور اسے کوئی بھلائی نصیب نہیں ہوتی.
(بخاری حدیث 1142)
درس حدیث
(ہر انسان کے لئے روزانہ اتنا عمل ضروری ہے جو اسے جہنم سے آزاد کرا دے)
رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ الحمد لله ترازو کو بھر دیتا ہے۔ «سبحان الله» اور «الحمد لله» اسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نور ہے، صدقہ (ایمان کی) دلیل ہے۔ صبر روشنی ہے۔ قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے ہر انسان دن کا آغاز کرتا ہے تو وہ بک چکا ہوتا ہے، پھر یا تو (نیک اعمال کر کے) خود کو آزاد کرا لیتا ہے یا ہلاک کر لیتا ہے۔
(مسلم حدیث 534)
درس حدیث:
(ایمان کی لذت اور مٹھاس)
نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔ اول یہ کہ الله تعالیٰ اور اسکا رسول اسکو سب سے زیادہ محبوب ہو جائیں، دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض الله کی رضا کیلئے محبت رکھے۔ تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیساکہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے۔
(بخاری حدیث 16)
درسِ حدیث:
(خواتین کے ساتھ تاحیات وفاداری کا حکم)
رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے، الله کی حمدوثنا بیان کی پھر فرمایا: الله تعالیٰ تمہیں عورتوں سے اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے، کہ یہ تمہاری مائیں، بیٹیاں اور خالائیں ہیں۔ اہل کتاب میں سے کوئی آدمی جب کسی عورت سے اس کی چھوٹی عمر میں اور غربت میں شادی کرتا تھا تو دونوں ایک دوسرے سے بے رغبتی نہ کرتے۔(حتی کہ دونوں بوڑھے ہو کر مر جاتے)۔
(السلسلة الصحيحة حدیث 1922)
درس حدیث
(سیدنا حسین علیہ السلام)
ہم نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم کے ساتھ کھانے کی ایک دعوت میں نکلے، دیکھا تو حسین رضی الله عنہ گلی میں کھیل رہے تھے، نبی کریم صلی الله علیہ وسلم لوگوں سے آگے نکل گئے، اور اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیئے، حسین رضی الله عنہ بچے تھے، ادھر ادھر بھاگنے لگے، اور نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم ان کو ہنسانے لگے، حتیٰ کہ آپ نے ان کو پکڑ لیا، اور اپنا ایک ہاتھ ان کی ٹھوڑی کے نیچے اور دوسرا سر پر رکھ کر بوسہ لیا، اور فرمایا: حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں، الله اس سے محبت رکھے گا جو حسین سے محبت رکھے گا۔
(ابن ماجہ حدیث 144،
ترمذی حدیث 3775
مسند احمد حدیث 17561)
درس حدیث
(حسنین کریم سے محبت)
عَنِ الْبَرَاءِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ حَسَنًا وَحُسَيْنًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا۔
سیدنا براء رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم نے حسن اور حسین رضی الله عنہما کو دیکھا تو فرمایا: «اللهم إني أحبهما فأحبهما» ”ائے الله ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔
(ترمذی حدیث 3782)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Hyderabad Lines