27/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فرحان کریم ولد قربان علی آج اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی اچانک وفات کی خبر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
پتہ: محمد آباد، دنیور، جماعت خانہ نمبر 9
نمازِ جنازہ: جماعت خانہ نمبر 9 میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
Hunza First