Dumsum Students Federation DSF

Call Website Contact the school

Dumsum Students Federation  DSF DSF is dedicated to empowering students through education, learning, and career guidance.

🌹 تہہ دل سے مبارکباد و نیک تمنائیں 🌹فائنانس سیکریٹری دمسم اسٹوڈنٹ فیڈریشن اسلامک سکالر علامہ محمد یوسف بسمل منہاجیین صاح...
15/08/2026

🌹 تہہ دل سے مبارکباد و نیک تمنائیں 🌹
فائنانس سیکریٹری دمسم اسٹوڈنٹ فیڈریشن اسلامک سکالر علامہ محمد یوسف بسمل منہاجیین صاحب کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اورینٹیل ٹیچر بی پی ایس 16 کے ٹیسٹ انٹرویو میں کامیاب ہو کر ٹیچر متعین ہونے پر ہم Team DSF کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🎉🌹
یہ کامیابی یقیناً آپ کی محنت، قابلیت، علم اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ ایک عالمِ دین اور اسلامک اسکالر کے طور پر آپ کی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ شعبۂ تعلیم میں یہ کامیابی بھی قابلِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، آپ کو اس مقدس پیشے میں اخلاص کے ساتھ نئی نسل کی بہترین تربیت و تعلیم کی توفیق دے، اور آپ کے مستقبل کو مزید کامیابیوں، عزت اور سربلندی سے منور فرمائے۔
آپ کی کامیابی ہماری خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو قدم قدم پر کامیاب فرمائے۔ آمین 🤲

دمسم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ورچوئل کونسلنگ کے لیے یہ ڈاکیومنٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس ڈاکیومنٹ کا مقصد طلبہ کی رہنمائی کر...
22/05/2026

دمسم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ورچوئل کونسلنگ کے لیے یہ ڈاکیومنٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس ڈاکیومنٹ کا مقصد طلبہ کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ ایف ایس سی (سیکنڈ ایئر) کے بعد اپنے لیے بہترین فیلڈ کا انتخاب کر سکیں۔

اس میں مختلف تعلیمی شعبہ جات کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں، جس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کی دلچسپی اور مستقبل کے مواقع کے مطابق کون سا فیلڈ آپ کے لیے بہتر ہے۔ اس کے علاوہ اس میں مختلف کورسز کی ایڈمیشن ڈیٹ بھی درج کی گئی ہے تاکہ طلبہ بروقت اپنے داخلے کے لیے اپلائی کر سکیں۔

یہ ڈاکیومنٹ آپ کے کیریئر کے انتخاب کو آسان اور واضح بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔


🎓 داخلے جاری ہیں 🎓📢 Anwari Shaheed Higher Secondary School Dumsum Ghanche GB  administered by UOL Relief .🎓📚🖊️میں فرسٹ ا...
30/04/2026

🎓 داخلے جاری ہیں 🎓
📢 Anwari Shaheed Higher Secondary School Dumsum Ghanche GB administered by UOL Relief .🎓📚🖊️
میں فرسٹ ایئر کے داخلے شروع ہو چکے ہیں!
🌾 گاؤں کے رہنے والے طلبہ کے لیے سنہری موقع-


ڈی ایس ایف اپنے معزز صدر، محمد علی، کو ان کی گریجویشن کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ کامی...
14/04/2026

ڈی ایس ایف اپنے معزز صدر، محمد علی، کو ان کی گریجویشن کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے اور اپنے علم و کردار سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنیں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے روشن مستقبل کو مزید تابناک بنائے۔

DSF proudly extends its heartfelt congratulations to its President, Muhammad Ali, on the successful completion of his graduation. This remarkable achievement reflects his dedication, hard work, and unwavering commitment. We are confident that he will continue to excel in all his future endeavors and make a meaningful impact through his knowledge and leadership. Wishing him continued success and a bright, prosperous future ahead.

دوم سم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اعلامیہ صدر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی و بانی ٹریپل ای آرگنائزیشن گلگت بلتستان، عون مح...
30/03/2026

دوم سم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا اعلامیہ

صدر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی و بانی ٹریپل ای آرگنائزیشن گلگت بلتستان، عون محمد بلتستانی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔

دومسم اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیتی ہے۔ ایسے غیر قانونی اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عون محمد بلتستانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے ۔

دو سم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ڈی ایس ایف پری بورڈ – تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں 🌟ہر چہرہ عزم سے بھرپور، ہر لمحہ کامیابی کی طرف ایک قدم۔⏰ کل کا وقت: صبح...
26/02/2026

ڈی ایس ایف پری بورڈ – تیسرے دن کی تصویری جھلکیاں 🌟
ہر چہرہ عزم سے بھرپور، ہر لمحہ کامیابی کی طرف ایک قدم۔
⏰ کل کا وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈی ایس ایف کے پری بورڈ امتحانات باقاعد...
25/02/2026

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈی ایس ایف کے پری بورڈ امتحانات باقاعدگی سے جاری ہیں۔ یہ نہ صرف ہمارے طلبہ و طالبات کی محنت کا امتحان ہے بلکہ یہ ہمارے طلبہ و طالبات کی محنت، لگن اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ تمام معزز شخصیات سے گزارش ہے کہ امتحان سنٹر کا دورہ کریں اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کریں۔ آپ کی معزز شرکت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی۔ آپ کی آمد نہ صرف ہمارے لیے اعزاز ہوگی بلکہ ہمارے طلبہ و طالبات کے حوصلے بلند کرنے اور ان کے تعلیمی سفر کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بھی بنے گی۔ آپ کی حوصلہ افزائی ان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی۔

📅 تاریخ: 24 فروری تا 28 فروری
🕛 اوقاتِ امتحان: دوپہر 12:00 بجے تا 03:00 بجے
📍 مقام: انوری شہید ہائی سکول دم سم

ہم خلوصِ دل سے آپ کی آمد کے منتظر ہیں اور آپ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،
دم سم سٹوڈنٹس فیڈریشن

السلام علیکم،تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، اور ڈی ایس ایف (DSF) گزشتہ 5 سالوں سے طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے...
23/02/2026

السلام علیکم،
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے، اور ڈی ایس ایف (DSF) گزشتہ 5 سالوں سے طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ہم پانچویں "پری بورڈ ایگزامینیشن" کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
یہ محض ایک امتحان نہیں، بلکہ ایک ایسا تعلیمی تجربہ ہے جس کے گزشتہ برسوں میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔
اس پروگرام کی اہمیت کیوں ہے؟
ہماری ان کاوشوں کا مقصد طلبہ کو وہ اعتماد فراہم کرنا ہے جو انہیں اصل میدانِ عمل میں کام آتا ہے:
مقابلے کا رجحان: اس سے طلبہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
بورڈ پیپر کا طریقہ کار: اکثر ذہین طلبہ بھی پیپر حل کرنے کے صحیح طریقے سے ناواقف ہوتے ہیں۔ یہ امتحان انہیں سکھاتا ہے کہ بورڈ میں پیپر کو کس طرح پریزنٹ اور حل کرنا ہے۔
بہترین ریہرسل: فائنل بورڈ امتحانات سے پہلے یہ ایک جامع تیاری ہے، جس سے طلبہ کی کمزوریاں سامنے آتی ہیں اور وہ انہیں وقت پر دور کر لیتے ہیں۔
اعلیٰ تعلیم کی بنیاد: جب طلبہ یہاں سے تجربہ حاصل کر کے بورڈ میں اچھے نمبر لیتے ہیں، تو ان کے لیے بہترین کالجز اور یونیورسٹیوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
ہماری اپیل
یہ تمام تعلیمی خدمات اور سہولیات ڈی ایس ایف اپنی مدد آپ اور آپ جیسے دردِ دل رکھنے والے لوگوں کے تعاون سے انجام دے رہی ہے۔ اس تعلیمی مشن کو جاری رکھنے اور غریب و مستحق طلبہ کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ہم آپ سے عطیات اور مالی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
"آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ کسی طالب علم کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔"
آئیے! مل کر اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن کریں۔ آپ کی چھوٹی سی کاوش ایک بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

رابطہ برائے تعاون:
Muhammad Yousaf
Easy Paisa
03440220605


We are announcing the 5th Pre Board exam date sheet, starting from 24th Feb onwards📝✍️
23/02/2026

We are announcing the 5th Pre Board exam date sheet, starting from 24th Feb onwards📝✍️


Cash Prize for Top three Students 🏆Students who gets 80% plus Marks get a special reward 🎁Register Now 📝
14/01/2026

Cash Prize for Top three Students 🏆
Students who gets 80% plus Marks get a special reward 🎁
Register Now 📝


Address

DSF Secretariat
Hunza
16910

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dumsum Students Federation DSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dumsum Students Federation DSF:

Shortcuts

Share