online Quran teacher

online Quran teacher Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from online Quran teacher, Tutor/Teacher, village and PCO shinka, Hazro.

26/05/2026

With Discover Pakistan – I just got recognized as one of their top fans!

Asslamo Alikum wa Rahma tullah he wabarakatu Brothers And Sisters My Name is QariaRisalat un nisa from Pakistan, My Acad...
16/05/2026

Asslamo Alikum wa Rahma tullah he wabarakatu Brothers And Sisters My Name is QariaRisalat un nisa from Pakistan, My Academy name online Quran Academy well Qualified Male and Female teachers Available
I'm Online Quran teacher Good news for Muslims living in Pakistan🇵🇰 🇺🇸America 🇨🇦Canada 🇦🇺Australia 🇹🇨London and around the world❤️❤️ you and your families children can learn
(1) Nazra Quran with tajweed,

(2) Hifz ul Quran with tajweed,

(3) masnon prayers Online

(4) Namaz & kalmy,

📞 Contact us

inbox

24 hours Available,

29/03/2026

With hyrakhass – I just got recognized as one of their top fans!

17/02/2026

Razan Mubarak

15/07/2025

*سلسلہ نصیحت و اصلاح*
مرتب:-✍️
*مفتی محمد حسن*

*قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتوں کو سمجھنے کے لیے ان اہم نکات points کو غور سے پڑھیں، اور انہیں کسی کاپی یا ڈائری میں لکھ لیں۔ پھر ان باتوں کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں، تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ اسی طرح ہم سب نیکی کی طرف بڑھ سکتے ہیں*

9️⃣ قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

سورۃ البقرہ کی دوسری رکوع کی آیت "يُخَادِعُونَ اللّٰهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ" سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ بعض لوگ دوسروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سامنے والا سادہ دل ہے، حقیقت سے ناآشنا ہے، اور میرے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے، اس لیے میں اس کا یقین توڑ کر بھی بچ جاؤں گا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا شخص کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے۔ وہ اللہ اور ایمان والوں کو فریب نہیں دے سکتا۔ وہ اپنے دھوکہ کا انجام دنیا میں بھی دیکھے گا اور آخرت میں بھی سخت سزا پائے گا۔ کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا، دراصل خود اپنے لیے مصیبت کا سامان تیار کرنا ہے.

🔟 قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

سورۃ البقرہ کی دوسری رکوع کی آیت اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ لٰـكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ. اس آیت سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ بعض لوگ دوسروں پر ظلم کرتے ہیں، دل دکھاتے ہیں، غلط باتوں میں مبتلا ہوتے ہیں، مگر پھر بھی خود کو حق پر سمجھتے ہیں۔ نہ کسی کی نصیحت کو اہمیت دیتے ہیں اور نہ ہی اپنے رویے پر غور کرتے ہیں وہ اپنی غلطی کو سمجھنے کی بجائے اس پر مطمئن ہوتے ہیں. ایسے لوگ اپنی جہالت میں ڈوبے ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ درست راستے پر ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ فساد پھیلانے والے، بڑے مجرم اور کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہیں۔ چاہے وہ خود کو کتنا بھی نیک سمجھیں، اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے.

*🖍️ پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے بغیر کسی تبدیلی کے آگے بھی شئیر کیجیے...... اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ، قرآن سورہ بقرہ میں راز کی مزید باتیں شئیر کرنے کی کوشش کریں گے*.

12/07/2025

*سلسلہ نصیحت و اصلاح*
مرتب:-✍️
*مفتی محمد حسن*
---------------------------------------

*قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتوں کو سمجھنے کے لیے ان اہم نکات points کو غور سے پڑھیں، اور انہیں کسی کاپی یا ڈائری میں لکھ لیں۔ پھر ان باتوں کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں، تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ اسی طرح ہم سب نیکی کی طرف بڑھ سکتے ہیں*

5️⃣ قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

آیت وَ مِمّا رَزَقنَاھُم یُنفقُونَ سے یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ نیکی کے کاموں میں سارا مال خرچ کر دینا مقصد نہیں، بلکہ جتنی استطاعت ہو، اتنا ہی خرچ کرنا چاہیے. ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے فیملی کا بھی خیال رکھا جائے، ان کی ضروریات پوری کی جائیں، تاکہ وہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔صحیح بخاری کی ایک حدیث ہے کہ اگر تم اپنے وارثوں کے لیے کچھ مال چھوڑ جاؤ تو یہ اس سے بہتر ہے کہ انہیں اس حال میں چھوڑو کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوں۔لہٰذا نیکی میں توازن رکھیں، فیملی کا خیال رکھیں، اور اللہ کی راہ میں اخلاص کے ساتھ خرچ کریں.

6️⃣ قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

آیتِ مبارکہ "وَ أُولٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ" ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اللہ کے نزدیک کامیابی کا معیار مال، دولت، طاقت، حُسن یا شہرت نہیں ہے، بلکہ اصل کامیابی تقویٰ یعنی اللہ کا ڈر اور پرہیزگاری ہے۔ چاہے کوئی شخص غریب ہو یا خوبصورت نہ بھی ہو، اگر وہ متقی ہے تو وہی اللہ کا پسندیدہ بندہ ہے۔ اس لیے ہمیں دنیاوی چیزوں پر فخر نہیں کرنا چاہیے، بلکہ فخر اس چیز پر ہونا چاہیے کہ ہمارا تعلق اپنے ربّ سے کتنا مضبوط ہے.

7️⃣ قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

سورہ بقرہ کی دوسری رکوع میں آیت مبارکہ خَتَمَ اللہُ عَلی قُلُوبُھم سے ہمیں یہ اہم بات سیکھنے کو ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بندے کے دل پر یوں ہی مہر نہیں لگا دیتا۔ وہ تو ہر گناہگار کو توبہ کا موقع دیتا ہے، ہدایت کی طرف بلاتا ہے، اور چاہتا ہے کہ بندہ لوٹ آئے۔ لیکن جب کوئی شخص بار بار حق کو ٹھکرا کر گمراہی کو اپنا لے، توبہ نہ کرے، اور ہدایت کی راہ سے موڑ لے، تو پھر اللہ تعالیٰ بھی اُسے اس کی پسندیدہ گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔یعنی اصل فیصلہ انسان کا ہوتا ہے. اگر وہ ہدایت چاہے تو دروازہ کھلا ہے، اور اگر وہ خود ہی اندھیرا پسند کرے تو پھر روشنی اس سے چھین لی جاتی ہے۔ جیسا کہ شاعر نے خوب کہا ہے: خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی.... نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا.

8️⃣ قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں.

سورہ بقرہ کی دوسری رکوع میں آیت مبارکہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ، میں یہ اہم بات بھی سیکھنے کو ملتی ہے کہ اگر کوئی شخص دل سے کچھ اور ہو اور زبان سے کچھ اور کہے، یعنی اپنی اصلیت کو چھپائے اور دوسروں کو دھوکہ دے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے، تو یہ سراسر نفاق (منافقت) ہے۔ خلوص کے بغیر کسی سے معاملہ کرنا، جھوٹ بولنا اور کسی کی سادگی سے ناجائز فائدہ اٹھانا بھی اسی میں شامل ہے۔ قرآن ایسے لوگوں کو منافق قرار دیتا ہے، اور ان کا انجام جہنم ہے. لہٰذا کبھی بھی کسی کو دھوکہ نہ دیں اور مخلص رہیں.

*🖍️ پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے بغیر کسی تبدیلی کے آگے بھی شئیر کیجیے...... اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ، قرآن سورہ بقرہ میں راز کی مزید باتیں شئیر کرنے کی کوشش کریں گے*.

12/07/2025

*سلسلہ نصیحت و اصلاح*
مرتب:-✍️
*مفتی محمد حسن*
---------------------------------------

*قرآن میں راز کی باتیں سیکھنے کے لئیے سورہ فاتحہ کے اہم نکات points اپنے پاس کسی کاپی میں نوٹ کریں اور آگے بھی لوگوں کو اسکی دعوت و نصیحت کیجیے*.

🌷 سورہ فاتحہ میں راز کی باتیں.

1️⃣ قرآن کے بالکل شروع میں ہی بسم اللہ لانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اپنا تعلق اللہ سے بناؤ. پھر الرحمن لفظ لانے میں اشارہ کیا کہ مایوس بالکل بھی نہ ہو وہ بہت زیادہ رحمتوں والی ذات ہے کافر کو بھی اس دنیا میں نعمتوں سے نوازتا ہے پھر آپ تو مسلمان ہو آپ کیوں اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہو؟ آپکے لئیے تو دنیا اور آخرت دونوں میں رحمتیں ہی رحمتیں ہیں بس تم اپنے اللہ سے تعلق بناؤ.

2️⃣ الحمد للہ رب العالمین میں اشارہ ہے کہ انسان اپنی صلاحیتوں اور کمالات پر بالکل بھی مغرور نہ ہو یہ سب تو اللہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں. اصل صفت عاجزی ہے.عاجزی اختیار کرو کیونکہ اصل کمال والی ذات تو اللہ کی ذات ہی. انتہائی تعریف کے لاٸق تو صرف اللہ کی ذات ہے کیونکہ وہ تمام مخلوقات کا پالنے والا ہے اور تمہیں بھی عطا کر رہا ہے.

3️⃣ مالک یوم الدین میں اشارہ ہے کہ آخرت کے دن کی بھی فکر کرنا کیونکہ تمہارے ساتھ ذرہ ذرہ کا حساب ہو گا. اسطرح نہیں کہ یہاں دنیا میں کھاؤ پیو اور مزے اڑاو اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ذرہ برابر بھی فکر نہ کرو، بلکہ آخرت میں تمہیں حاضر کیا جائے گا اور تم سے ذرہ ذرہ اعمال کا حساب لیا جائے گا.

4️⃣ ایّاکَ نعبدُ میں اشارہ اسطرف ہے کہ اللہ تعالیٰ سے انتہائی محبت رکھو اسکی عظمت و بڑائی کو دل سے تسلیم کرو اور تم جہاں جس جگہ بھی ہو جس ٹائم بھی ہو اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کرو. جہاں جس جگہ اور جس وقت بھی ہو، تمہیں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا جو بھی حکم متوجہ ہو اس کو دل و جان سے تسلیم کرو.

5️⃣ ایّاکَ نستعینُ میں اشارہ ہے کہ دنیا میں جو کام اپکو مشکل لگے تو اپنے ربّ سے مدد مانگا کریں، دل سے دعائیں مانگا کریں اور مایوس دلبرداشتہ بالکل بھی نہ ہو. البتہ صرف دعاؤں پر اکتفا بھی نہ کریں بلکہ اس مشکل کے حل کے لئیے اپنی طرف سے اسباب بھی اختیار کریں، مخلص تجربہ کار شخص سے مشورہ بھی کریں. ہمت کریں محنت کریں ہر ممکن کوشش، اپنی حد تک ضرور کریں.

6️⃣ اِھدنا الصراط المستقیم میں اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو کہ اپکا نفس چاہے یا نہ چاہے دل راضی ہو یا راضی نہ ہو بس کسی طریقے سے اللہ تعالیٰ سے تعلق جڑ جائے اللہ تعالیٰ اپکو اپنا بنا لے اور گناہوں کی نفرت دل میں ڈال دے.

7️⃣ صراط الذین انعمتَ عیلھم سے اس طرف اشارہ ہے کہ نیک لوگوں کی ہم مجلسی اور سوسائٹی اختیار کرو اور انہیں لوگوں کی تلاش میں لگے رہو یہ قیامت کے دن آپکے لئیے سفارش کریں گے اور گمراہ لوگ جو اپکو اللہ تعالیٰ سے دور کر رہے ہوں، ان سے دور رہو چاہے وہ اپکا کتنا ہی قریبی دوست کیوں نہ ہو.

*🖍️ پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے بغیر کسی تبدیلی کے آگے بھی شئیر کیجیے...... اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ، قرآن سورہ بقرہ میں راز کی باتیں شئیر کرنے کی کوشش کریں گے*.

Address

Village And PCO Shinka
Hazro

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when online Quran teacher posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to online Quran teacher:

Shortcuts

Share

Category