18/09/2025
میاں ظہیر الدین صاحب کی شخصیت سادگی اور شرافت کی زندہ مثال ہے۔ ان کی ذات تصنع اور بناوٹ سے پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اعلیٰ عہدے کے ساتھ ساتھ عاجزی کی بے پناہ نعمت سے بھی نوازا ہے۔
ایک معلم کی حیثیت سے وہ علم دوست، محنتی اور طلبا کے حقیقی خیرخواہ ہیں۔ بحیثیت سربراہ وہ ایک اعلیٰ منتظم اور دور اندیش قائد ہیں جن کے زیر سایہ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔
وہ میرے لیے محض ایک افسر نہیں بلکہ ایک رہنما اور استاد ہیں جن سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، تندرستی اور خوشحالی سے نوازے۔ آمین