Online Quran Academy

Online Quran Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Quran Academy, Education, Hazro, Hazro.

16/04/2022

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

12/03/2022
Peace be upon you and mercy be upon youDear parents ... Give your children the opportunity to learn from an experienced ...
08/03/2022

Peace be upon you and mercy be upon you
Dear parents ...
Give your children the opportunity to learn from an experienced online Qur'an teacher.
We teach the Qur'an to children of all ages, from mail to mail.
In our organization, there is a teacher for every mail and a reader for every mail.
Our institution jalalia Online Quran Academy is providing the following courses:
1- The basic rule and the rule of light
2- Nazra Quran.
3- Memorizing the Qur'an
4- Translation of commentary
5-Teaching system
6- The word prayer and basic supplications.
If anyone is interested in these courses, please contact us
Jazakullah kheera kathira kathira
[email protected]>
03045839966
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
پیارے والدین ...
اپنے بچوں کو تجربہ کار آنلائن قرآن ٹیچر سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں-
ہم میل، فی میل اور ہر عمر کے بچوں کوتجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھاتے ہیں۔
ہمارے ادارے میں فی میل کے لے فی میل ٹیچر قاریہ اور میل کے لے میل قاری صاحب موجود ہیں-
ہمارا ادارہ قرآن ٹیچنگ جلالیہ درج ذیل کورسز مہیاکررہاہے-
1-بنیادی قاعدہ اور نورانی قاعدہ
2- ناظرہ قرآن.
3- حفظ قرآن
4- ترجمہ تفسیر
5-درس نظامی
6-کلمہ نماز اور بنیادی دعائیں۔
اگر کوئی ان کورسز میں دلچسپی رکھتا ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیر
Ameer Hamza [email protected]
watsaap 03045839966

23/02/2022

*۔ غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں*

کسی شاگرد نے اپنے استاذ سے کہا : ہم رات دن اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں مگر اللہ تعالٰی ہمیں سزا نہیں دیتا.
استاذ محترم نے جواب دیا : ایسی بات نہيں بلکہ اللہ تعالی ہمیں کتنی سزائیں دیتا ہے مگر ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا.
اللہ کی سزائیں کیا ہوتی ہیں سنو...

1- مناجات الہی کی لذت سے محرومی: کیا رب سے مناجات کی لذت تم سے چھین نہیں لی گئی؟

2- قساوت قلبی: اس سے بڑی سزا کیا ہو سکتی ہے کہ انسان کا دل سخت ہو جائے؟

3- ایک بڑی سزا یہ بھی ہے کہ تمہیں نیکیوں کی توفیق بہت کم ملے ؟

4- تلاوت قرآن سے غفلت: کیا ایسا نہیں ہوتا کہ دن کے دن گزر جاتے ہیں مگر تلاوت قرآن کی توفیق نہیں ملتی بلکہ بسا اوقات قرآن کی یہ آیت سنتے ہیں جس ميں اللہ تعالى نے فرمایا کہ *اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا* ہم یہ آیت سنتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

5- تہجد سے محرومی: لمبی لمبی راتیں گزر جاتی ہیں مگر کبھی تہجد کی توفیق نہیں ملتی؟

6- نیکیوں کے موسم بہار کی ناقدری: نیکیوں کے موسم بہار آتے اور گزر جاتے ہیں جیسے رمضان کے روزے، شوال کے روزے اور ذوالحجہ کے مبارک ایام وغيرہ .... مگر ان موسم میں کما حقہ عبادت کرنے کی توفیق نہیں ملتی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

7- عبادت کو بوجھ محسوس کرنا: کیا تم عبادت کو بوجھ نہیں محسوس کرتے؟

8- ذکر الہی سے لاپرواہی: کیا اللہ کے ذکر سے تمہاری زبان خاموش نہیں رہتی؟

9- کیا نفسانی خواہشات کے سامنے خود کو کمزور نہیں محسوس کرتے؟

10- دنيا کی محبت: کیا تم مال و دولت اور منصب و شہرت کی بے جا حرص و لالچ ميں مبتلا نہیں ہو؟ اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

11- کبیرہ گناھوں کو معمولی سمجھنا: کیا ایسا نہیں کہ تم بڑے بڑے گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو جیسے جهوٹ غیبت چغلی؟

12- کیا بیشتر اوقات تم فضول اور لا یعنی چیزوں ميں مشغول نہیں رہتے؟

13- آخرت سے غفلت: کیا تم نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو اپنا سب سے بڑا مقصد نہیں بنا لیا ہے؟

یہ ساری محرومی اور بے توفیقی بھی اللہ کی طرف سے عذاب اور سزائیں ہیں مگر تمہیں اس کا احساس نہیں ہوتا.

یاد رکھو اللہ تعالی کا یہ بہت معمولی عذاب ہے جسے ہم اپنے مال و اولاد اور صحت میں محسوس کرتے ہیں اور حقیقی عذاب اور سب سے خطرناک سزا وہ ہے جو دل کو ملتی ہے.
اس لئے اللہ سے عافیت کی دعاء مانگو اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو کیونکہ گناہ کے سبب بندہ عبادت کی توفیق سے محروم کر دیا جاتا ہے.

Address

Hazro
Hazro

Telephone

+923045839966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category