26/11/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ خوش رکھے، صحت و برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم اپنے بچوں کی بہتر تعلیم اور مضبوط بنیاد کے لیے ایک شاندار قدم اُٹھا رہے ہیں۔
اقراء حفاظ ایجوکیشن سسٹم میں FREE Academy کا آغاز کیا گیا ہے جو بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔
اس اکیڈمی میں بچوں کو:
📘 روزانہ کا ہوم ورک
📗 تمام مضامین کی مکمل تیاری
📙 کمزور بچوں پر خصوصی توجہ
محنت، ذمہ داری اور توجہ کے ساتھ کروائی جائے گی۔
ہمارے پاس تجربہ کار اور ماہر ٹیچر موجود ہیں، خصوصاً انگلش اور میتھ کے اسپیشلسٹ ٹیچر جو بچوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق پڑھائیں گے۔
✨ یہ فری ٹیوشن نئے تعلیمی سال (مارچ) تک جاری رہے گی۔
✨ یہ سہولت صرف ہمارے اسکول کے بچوں کے لیے بالکل مفت ہے۔
✨ باہر سے آنے والے بچوں سے Half Fee لی جائے گی۔
⏰ ٹائمنگ: 3:00 PM 5:30 PM
📍 مقام: Iqra Huffaz Education System
یہ قدم ہم نے بچوں کی بہتری، مضبوط بنیاد اور روشن مستقبل کے لیے اُٹھایا ہے۔
براہِ کرم اس پیغام کو آگے بھی دوسروں تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً
ہیڈماسٹر — Iqra Huffaz Education System