Dy DEO-W Hassan Abdal Touqer Bibi

Dy DEO-W Hassan Abdal Touqer Bibi

Share

Deputy District Education officer women tehsile Hassan Abdal

23/01/2026
Photos from Dy DEO-W Hassan Abdal Touqer Bibi's post 23/01/2026

محترمہ توقیر بی بی ڈپٹی ڈی ای او حسن ابدال نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول خودہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ اسکول کی صفائی، نظم و ضبط اور تدریسی معیار نے دورے کے دوران ان کی توجہ حاصل کی۔

اسکول انتہائی خوبصورت اور خوشگوار ماحول کا حامل تھا۔ دیواروں پر تعلیمی اور حوصلہ افزا پینٹنگز بچوں کی دلچسپی بڑھا رہی تھیں اور اسکول کے مختلف حصوں میں لگائے گئے پودوں نے خوبصورتی اور سرسبز ماحول میں اضافہ کیا۔ کلاس رومز میں موجود لائبریری نے طلبہ کے علم میں اضافے کے لیے بہترین سہولت فراہم کی۔

محترمہ توقیر بی بی نے کلاسز میں جا کر بچوں سے مختلف تعلیمی سوالات کیے اور ان کی استعداد اور علم کی جانچ کی۔ بچوں کے ساتھ دوستانہ اور محبت بھرا رویہ اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور ان کی تعلیم میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے دوران وزیرِ تعلیم جناب رانا سکندر حیات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع اٹک ڈاکٹر محمد اظہر کے تعلیم دوست وژن اور رہنمائی کا عملی مظاہرہ دیکھا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ اسکول کی خوبصورتی اور تعلیمی معیار دونوں کو برقرار رکھنا اور طلبہ کی تربیت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔

19/01/2026

Visited Government Girls Primary School Taas, Markaz Jallo, Hassan Abdal to warmly welcomed students during the morning assembly. Encouraging presence brought smiles, motivation, and excitement among the students.
Headmistress Tehseen Arif, along with the entire staff, warmly received me. The students were especially delighted by this Welcome Back to School visit, which created a positive and joyful learning atmosphere.
✨ A memorable and inspiring start to the school session! ✨
Dy DEO women Hassan Abdal

19/01/2026

Visited and welcomed the students in G G P S Tass

31/12/2025

سب کو نیا سال مبارک

31/12/2025

ٹیلنٹ بھی خدا دیتا ہے، حوصلہ بھی خدا دیتا ہے، موٹیویشن وہ جادو ہے جو دونوں کو بڑھا دیتا ہے۔ میں مدیحہ سرور معزز وزیرِ تعلیم جناب رانا سکندر حیات صاحب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کاوشوں کو سراہا اور میرے کام کو اپنے سرکاری پیج پر لاتعداد ٹائم شیئر کیا۔ مکمل تو نہیں مگر چند جھلکیاں پیش ہیں۔۔۔رانا صاحب کی جانب سے حوصلہ افزائی اور پذیرائی نے مجھے اپنے فرائض مزید محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دینے کا حوصلہ دیا ہے۔
نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ شعبۂ تعلیم میں محنت اور لگن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس طرح کی حوصلہ افزائی اساتذہ کے حوصلے بلند کرتی ہے اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ انھوں نے میری جماعت کو نا صرف سکول، تحصیل ضلع بلکہ صوبہ بھر میں منفرد مقام پہ لا کھڑا کیا۔۔اس کے علاؤہ اپنے افسران بالا خصوصاََ سی ای او ڈاکٹر محمد اظہر صاحب ، ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم صائمہ ارم، میڈم شہوار اور ڈپٹی ڈی ای او میڈم توقیر صاحبہ کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا اور میری صلاحیتوں کو منظر عام پر لایا، مجھے منفرد ٹیچر اور فیس آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اٹک کا خوبصورت ٹائٹل دیا۔ میری محنت مزید بڑھتی چلی گئی۔
ان کی رہنمائی اور سرپرستی یقیناً مجھے اپنے ضلع کے طلبہ کی تعلیمی ترقی اور بہتری کے لیے مزید دلجمعی سے کام کرنے کی ترغیب دے گی۔ میں ان کی دور اندیش قیادت اور تعلیمی شعبے کے لیے وژن کی دل سے معترف ہوں اور آئندہ بھی قوم کے مستقبل، یعنی ہمارے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کی خواہشمند ہوں۔
جزاک اللّٰہ خیرا
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسن ابدال

Photos from Dy DEO-W Hassan Abdal Touqer Bibi's post 31/12/2025

حسن ابدال (تحصیل رپورٹر ) ڈپٹی ڈی ای او حسن ابدال میڈم توقیر بی بی نے سب انجینئر غلام محمد کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کوہلیہ کا وزٹ کیا جہاں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہ پروگرام کہ تحت سرکاری سکولوں میں نئے کمرے بنانے کا پروگرام جاری ہے۔ڈپٹی ڈی ای تحصیل حسن ابدال میڈم توقیر بی بی اور سب انجینئر غلام محمد نے کام کہ معیار کو چیک کیا اور کہا کہ تمام میٹیریل پر اطمینان کا اظہارکیا۔ اور کہا کہ کام ٹھیک ہو رہا ہے میڈم توقیر بی بی نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات کہ لئے کام کہ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور پوری تحصیل میں جہاں جہاں نئے کمرے تعمیر ہو رہے ہیں ان کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ھماری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر تمام سکولوں کا وزٹ کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوئی شکائیت سامنے نہ آسکے۔

23/12/2025

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سی ای او ڈاکٹر محمد اظہر، ڈی ای او زنانہ میڈم صائمہ ارم، ڈپٹی ڈی ای او میڈم توقیر بخاری کے ویژن کے مطابق میڈم عائشہ مسعود کی سرپرستی میں مس مدیحہ سرور اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے بچی سے سائنس ماڈل پریذنٹ کروا رہی ہیں
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو حسن ابدال

Want your school to be the top-listed School/college in Hassan Abdal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Hassan Abdal

Opening Hours

09:00 - 17:00