28/03/2026
حسن ابدال میں ڈاکٹر سکندر حیات خان اولین ڈاکٹرز میں سے تھے ۔1970ء میں سول ہستپال حسن ابدال (موجودہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال) میں تعینات ہونے سے لیکر اب تک وادی حسن ابدال سے جڑنے والارشتہ آج ختم ہو گیا انہیں اگر محسن حسن ابدال کہا جائے تو غلط نہ ہو گا غریب پرور انسان تھے حسن ابدال میں عالیہ سرجری کے نام سے پرائیویٹ ہسپتال میں کئی دفعہ ایسا دیکھنے میں آیا کے مریضوں کے پاس رقم نہ ہونے پر بھی بہترین علاج کی سہولت دی گئی اہلیان حسن ابدال ڈاکٹر سکندر حیات کی محبتوں کی مقروض رہے گئی۔
ڈاکٹر سکندر حیات خان 1935ء میں ڈاکٹر عبدالرحمن کے گھر بھارت میں پیدا ہوئے۔آپ کا خاندا ن تقسیم ہندوہستان کے بعد پاکستان میں منتقل ہوگیا۔انہوں نے میٹرک کاامتحان 1960ء میں پاس کیا۔ایف۔ایس۔سی کا امتحان گارڈن کالج راولپنڈی سے 1962ء میں امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ ملک کی مشہور درس گاہ ِطب، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے1968ء میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ دروان ِ طالب علمی غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کالج کی کرکٹ اور ہاکی ٹیم کے کلر ہولڈر رہے۔ کالج میگزین کے انگلش سیکشن کے ایڈیٹر رہے۔ لکھنے کا شوق 1960میں ہوا۔ آپ کی ایک تصینف ”کیاازل کیا ابد“جولائی 2004میں منظر عام پرآئی۔انہوں کچھ عرصہ بطور میڈیکل افسر سرکاری ملازمت بھی کی جس دوران1970 سول ہسپتال حسن ابدال میں تعینات کیئے گئے۔ لیکن بعد ازاں سرکاری ملازمت کو خیرباد کہہ دیا۔ تقریباً نصف نصدی پرائیویٹ ہسپتال عالیہ سرجری میں پریکٹسکرتے رہے۔ انہوں نے سیاست کے میدان میں بھی اپنے قدم جمائے رکھے متعدد بار کونسلر منتخب ہوئے اور ناظم بھی رہے ڈاکٹر سکندر حیات”زکوٰۃ و عشرکمیٹی“ کے چیئرمین رہے۔ سوشل ویلفیئر کونسل راولپنڈی ڈویژن کے صدربھی رہے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ ساری عمر اسی جماعت کے ساتھ وفاداری نبھائی اور پابند سلاسل بھی رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2002ء میں ایم این اے کا الیکشن لڑا۔2004ء کے ضمنی الیکشن میں ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار کے طور پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیزکے مدمقابل انتخابات میں حصہ لیا۔ آپ کی اولاد میں پانچ صاحبزاد ے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔
(Copied)
18/03/2026
ایسپما حسن ابدال کے عہدیداران، DY DEO حسن ابدال راؤ غلام قادر صاحب اور ڈپٹی ڈی ای او فتح جھنگ چوہدری شیر افضل خان صاحب کی تعلیمی، سیکیورٹی اور فیول سیونگ پلاننگ پر ھنگامی کانفرنس۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈی ای او صاحبان اور ایپسما کے عہدیداران کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پلاننگ اور تبادلہ خیال۔
اجلاس میں معروف اسلامک سکالر پروفیسر طاہر اشرف صاحب کی خصوصی شرکت اور عالم اسلام میں مسلم بلاک اور اتحاد بین المسلمین پر اہم گفتگو۔
10/02/2026
ایپسما حسن ابدال مشاوراتی کونسل کا اجلاس انٹرنیشنل سکول سسٹم کالو پنڈ میں صفدر خان صاحب کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں سید اقدس حسین شاہ ایڈووکیٹ صاحب کے صدر بار ایسوسی ایشن حسن ابدال منتخب ہونے کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔
29/01/2026
ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن کے بعد ایپسما پاکستان کا تعلیمی خدمات کیلئے ایک سنہرا قدم۔ اب اکیڈیمک کیلینڈر 190 کا مقرر
Allah, be praised. APPSMA efforts - Punjab to fix 190-day school calendar.
Thank you, the entire APPSMA family.
Thank you entire private sector educational community for your trust in APPSMA efforts.
27/01/2026
ایپسما حسن ابدال کے وفد کا ڈیرہ ڈاکٹر سکندر حیات خان کا دورہ۔ سردار اشعر حیات خان کے ڈویژنل صدر بننے پر ایپسما حسن ابدال کی طرف سے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
23/01/2026
سید اقدس حسین شاہ ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن حسن ابدال کو ایپسما راولپنڈی ڈویژن کا لیگل ایڈوائزر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ الیکشن کمشنر ایپسما راولپنڈی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔الحمداللہ
21/01/2026
الحمداللہ ایپسما کی نمائندگی۔۔مثبت پیش رفت
نئے تعلیمی کلینڈر کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن میں اسپشل سیکرٹری محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس
اسپشل سیکرٹری نے یونیفائیڈ کلینڈر بنانے کیلئے پیکٹا، ڈی پی آئی سکینڈری،ایلمنٹری کو تین روز کا وقت دے دیا
کلینڈر میں تعلیمی سال 190 دن کا بنایا جائے،20 روز پیپرز کیلئے دیئے جائیں، قاضی نعیم انجم
موسم گرما کی چھٹیاں 6 ہفتوں اور سرما کی 2 ہفتوں کیلئے کیجائیں،قاضی نعیم انجم
گرمی کی چھٹیوں میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپ لگانے کی اجازت دیجائے،قاضی نعیم انجم
غیر اعلانیہ چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے،قاضی نعیم انجم
سیلاب کیوجہ سے صرف متعلقہ اضلاع میں ہی اضافی چھٹیاں دی جائیں،قاضی نعیم انجم
اجلاس میں سابقہ وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ،کامران ملک، علی رضاء، کاشف ادیب، ابرار خان APPSMA، عبدالمنان، سنیئر لاء آفیسر محمد آصف اقبال اور دیگرماہرین تعلیم کی شرکت
ڈی پی آئی سکینڈری اور ڈی پی آئی ایلمنٹری شاہدہ سہیل کی شرکت
16/01/2026
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی 20 جنوری کو ہونے والی میٹنگ میں ایپسماء کی نمائندہ کے طور پر ابرار احمد خان صاحب شامل ہونگے۔
12/01/2026
ایپسما کے وفد کی حالیہ منتخب باڈی کو مبارک باد کیلئے بار ایسوسی ایشن حسن ابدال کا دورہ جہاں سید اقدس حسین شاہ صاحب اور ان کی پوری ایگزیکٹو باڈی کو مبارک باد پیش کی گئی۔۔