10/09/2026
آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پورمیانہ کے لیے ایک اہم دن ہے کیونکہ محترم محمد توقیر شہزاد صاحب نے باضابطہ طور پر بطور ہیڈ ماسٹر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سابق ہیڈ ماسٹر سر شکیل احمد سمیت تمام تدریسی و انتظامی عملے نے سر محمد توقیر شہزاد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کا شاندار استقبال کیا۔
ہم سر شکیل احمد صاحب کے دورِ ملازمت کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سر محمد توقیر شہزاد صاحب کے لیے دعا گو ہیں کہ ان کا یہ دورِ حکومت سکول کی تعلیمی ترقی اور کامیابیوں کا باعث بنے۔
ادارے کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات!