27/05/2026
شکر الحمد للّٰہ!
اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی میں ایک بار پھر عیدالاضحی اور قربانی کی توفیق عطا فرمائی، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی قربانی کو قبول فرمائیں ،کمی بیشی کو در گزر فرمائیں ،اس عید اور قربانی کو ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنائیں ، ہمیں ہر سال بہترین قربانی کی توفیق عطا فرمائیں ،ہمیں زندگی میں ایک بار ضرور حج بیت اللّٰہ اور ماہ رمضان میں عمرہ شریف کی سعادت نصیب فرمائیں ،حج بیت اللّٰہ ،عید الاضحی اور قربانی کے صدقے غزہ'فلسطین ،کشمیر اور تمام مظلوم مسلمانوں کو آزادی نصیب فرمائیں اور ہمیں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق عید منانے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ اللّٰہ ہم سب سے راضی ہوں۔اللہم آمین۔ عیدالاضحیٰ مبارک ۔