Bright Future jamalpur

Bright Future jamalpur �میٹرک کے بعد ایک بہترین ہنر اوربا وقار روزگار حاصل کرنے کا سنہری موقع!

13/02/2026

محترم والدین،
آج ہمارے اسکول میں بچوں نے ریسپریٹری سسٹم کے موضوع پر ایک دلچسپ اور معلوماتی ایکٹیویٹی میں حصہ لیا۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں کو سانس کے نظام کے بارے میں عملی اور آسان انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
ہمارے اساتذہ نے نہایت محنت، خلوص اور تخلیقی انداز سے بچوں کی رہنمائی کی، جس کے نتیجے میں بچوں نے نہ صرف سیکھا بلکہ بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنی پریزنٹیشن بھی دی۔
ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کو صرف کتابوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عملی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی سمجھ بوجھ اور اعتماد میں اضافہ کیا جائے۔
آپ کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ شکریہ کہ آپ ہمارے ساتھ مل کر بچوں کے روشن مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انتظامیہ
برائٹ فیوچر مونٹیسوری سکول جمالپور

29/11/2025

وعلیکم السلام!
🌟 اساتذہ کے لیے مثبت رویّے کی تجاویز

1) اپنی زبان اور لہجے کا خیال رکھیں

مشکل الفاظ، طنز اور ڈانٹنے والی زبان سے مکمل اجتناب کریں۔

اگر غصہ آئے تو 5–10 سیکنڈ رک کر سانس لینا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نرم جملے استعمال کریں جیسے:

"چلو دوبارہ کوشش کرتے ہیں"

"تم کر سکتے ہو"

"مجھے پتہ ہے یہ تھوڑا مشکل ہے، مگر ہم مل کر حل کر لیں گے"

2) مثبت فیڈ بیک دینے کی عادت

بچوں کی چھوٹی کامیابیوں کو بھی سراہیں۔

غلطی پر ڈانٹنے کے بجائے رہنمائی دیں۔

غلط: "تمہیں سمجھ نہیں آتی؟"

درست: "شاید یہ حصہ مشکل لگا، میں دوبارہ سمجھاتا ہوں"

3) غصّے کے لمحے میں خود کو کنٹرول کرنے کی تکنیکیں

پانی کا ایک گھونٹ پینا

تھوڑی دیر خاموشی

اپنی جگہ بدل لینا

"یہ بچہ جان بوجھ کر نہیں کر رہا، اسے رہنمائی چاہیے" — یہ جملہ ذہن میں دہرانا

4) بچوں کی نفسیات کو سمجھیں

اکثر بچے ڈر، گھبراہٹ، یا گھر کے مسائل کی وجہ سے بھی کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔

سخت رویہ ان کے ذہن پر مزید دباؤ ڈالتا ہے۔

بچے محبت اور نرمی سے زیادہ سیکھتے ہیں، زور زبردستی سے نہیں۔

5) اپنے الفاظ کے اثرات پر غور کریں

اساتذہ کے الفاظ بچے کے ذہن اور شخصیت پر زندگی بھر اثر ڈالتے ہیں۔
کچھ الفاظ جو استعمال نہیں کرنے چاہئیں:

ٹھونس رہا/رہی ہو؟

کچھ نہیں آتا تمہیں

تم بہت سست ہو

تم کبھی نہیں سیکھو گے

ان کی جگہ بہتر جملے:

"اس ’حصے‘ میں دوبارہ کوشش کرتے ہیں"

"چلو، میں تمہیں ایک آسان طریقہ بتاتا ہوں"

"ہر کوئی اپنی رفتار سے سیکھتا ہے"

6) مثبت ماحول پیدا کریں

کلاس میں مسکراہٹ کے ساتھ داخل ہونا

بچوں سے دن کی شروعات خیر خیریت پوچھ کر کرنا

گروپ ورک اور تعریف کو معمول بنانا

7) اپنی تربیت اور سکلز کو بہتر بنائیں

جدید تدریسی طریقوں کے ورکشاپس

بچوں کی نفسیات پر ٹریننگ

والدین سے رابطہ اور تعاون

🌈 نتیجہ

اچھے الفاظ، نرم لہجہ، اور مثبت رویّہ ایک استاد کو بچوں کے دل میں جگہ دیتا ہے۔
اور یہی وہ چیز ہے جو سیکھنے کے عمل کو مزید آسان، خوشگوار اور مؤثر بناتی ہے۔
دعاؤں کا طالب (*میاں حافظ عمر فیاض*)

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Rai Bahawal Khan, Nimi Khan, Muhammad Ay...
07/11/2025

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Rai Bahawal Khan, Nimi Khan, Muhammad Ayyan, Muhammad Jaffer

23/10/2025

تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
1. ایسے طلبہ جنہوں نے اس سال میٹرک پاس کرنے کے بعد فرسٹ ایئر کلاس میں فریش رجسٹریشن کروائی ہے یا فرسٹ ایئر میں ری ایڈمیشن کروایا ہے وہ فرسٹ ائیر سالانہ امتحان 2026 میں نئے سلیبس کے تحت امتحان دیں گے۔
2. ایسے سٹوڈنٹس جہنوں نے اس سال فرسٹ ایئر 2025 کے امتحان میں کسی بھی مضمون میں 33٪ سے کم نمبر حاصل کیے یعنی انھیں سپلی آئی ہے، وہ انٹر پارٹ سکینڈ کا امتحان دیتے وقت اپنے فرسٹ ائیر کے سپلی والے مضمون کا امتحان اولڈ سلیبس یعنی پرانی کتاب کے تحت ہی دیں گے۔
3. جو طلبہ کمبائنڈ کلاس (یعنی فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر دونوں کلاسز) کے لیے سالانہ امتحان 2026 میں دینا چاہتے ہیں، وہ بھی اولڈ سلیبس کے تحت امتحان دیں گے۔
4. ایسے سٹوڈنٹس جو انٹر پارٹ فرسٹ یا سکینڈ کے کسی مضمون میں فیل یا Fail in all ہو چکے ہیں وہ بھی انٹرسکینڈ سالانہ امتحان 2025 یا فرسٹ سالانہ 2026 میں اولڈ سلیبس کے تحت امتحان دیں گے۔

18/10/2025

اہم اعلان
جماعت نہم کے لیے سمارٹ سلیبس صرف نئے تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے ہوگا۔
موجودہ تعلیمی سیشن 26-2025 میں سلیبس میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

18/10/2025

محترم وزیرِ تعلیم Rana Sikandar Hayat!
اس سال طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ نیا سلیبس بہت زیادہ اور مشکل ہے۔ گزارش ہے کہ اسمارٹ سلیبس کو جاری کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی بوجھ کم ہو اور وہ سکون سے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر دے اور آپ کا وقار مزید بلند فرمائے۔
وقاص نواز

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Solomon Ayodeji Eniola Oni, Juvena Labariño Pacilan, Neva...
18/10/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Solomon Ayodeji Eniola Oni, Juvena Labariño Pacilan, Neva Qhai Syarah, Chie Gariendtz, Tengku Irwansyah PutRa, Sulana Väidosä, Mary Jane Bilolo Clavecilla, Phùng Vũ Gia, Muhammad Iftekhar, Nurul Tri Hanafiah II, Lam Dang, Ephany Emmanuel Lisay Llona, Jean Stanislas Sasse, Bru El, Shamima Losker, Sh Sabbir Hossain, Akuan, Doni-Don Manza, Jerald R. Allionar, Khan Jabbar, Eduard Pequeña Cope, Gerlson Frensis K Alex Dinox, Irene Tiago Tiago, Azariah Brielle Fernandez, Donna Buhisan Dimasuhid Pamag, Fidjel Benjara, Damdin Purevochir, Sucy Indriyani, Jem Jem Laroa Encarnacion, Hasina Fandresena, Robiul Islam, Jilson Vilengalenga, Nil Akaser Tara Ritu, Ma. Margarette Lopez, Helena Flomo, Budi Santoso, Batulzii Sodnom, Jomar Yacon, Mo Nia, Rao Khalid, Mạnh Cường, Chau Nguyen, هاني صالح, Ade Suleman, Robert Pamungkas, Quý Đây Nè, Kim Sang Tran, Priyamogan Priyamogan, Elahh Kyla, Dorvil Maicon

11/10/2025

پنجاب بورڈ کے اسمارٹ سلیبس میں کسی بھی مضمون کا مکمل چیپٹر ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ ہر مضمون کے ہر چیپٹر میں سے کچھ ٹاپکس کو نکالا جائے گا۔

Address

Al Noor Garden Jamalpur
Hasilpur
5435720

Opening Hours

Monday 07:00 - 19:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00
Friday 07:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00
Sunday 08:00 - 12:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bright Future jamalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share