07/06/2026
والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط رابطہ ہی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی بنیاد ہے۔ ہمارے ڈائریکٹر مرزا عبداللہ بن ظفر صاحب نے خود والدین سے ملاقات کی، بچوں کی تعلیمی کارکردگی، سیکھنے کے عمل اور مجموعی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب والدین اور اساتذہ ایک ہی مقصد کے لیے مل کر کام کرتے ہیں تو نہ صرف ادارہ ترقی کرتا ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی روشن اور کامیاب بنتا ہے۔ یہی باہمی تعاون ہمارے طلبہ کی کامیابی کا راز ہے۔