Dr Mufti Abid Ur Rehman

Dr Mufti Abid Ur Rehman Hi!This is Official page of Dr Hafiz Abid ur Rehman. Dr M***i Abid ur Reham are a youngest Islamic Scholar and Speaker .

This page is purposed to share Islamic lectures and educational information and Activities among the Peoples.

02/04/2026

Full day Boarding only for boys Hsroonabad
Last date to apply 10 April
Admission test 12 April 2026... Limited sests.

13/08/2025
20/10/2024

اہلیان ضلع بہاولنگر اور بالخصوص ہارون آباد و مضافات کے لیے اللہ تعالی نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ کچھ لوگ عالمی کی سطح کی کانفرنسز جیسے چناب نگر لاہور یا کراچی نہیں جاسکتے تو اس موقع کو اللہ کی طرف سے نعمت جانیئے کہ اسی سطح کی


میں منعقد ہو رہی ہے۔ ان شاء اللہ العزیز
تیاری کیجئیے دوستوں کو بتائیے دعوت دیجیئے
شئیر کیجئے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے تحفظ کا عملی ثبوت دیجئیے۔۔۔۔
ایک دن بعد ۔۔کل بروز سوموار بعد نماز مغرب ان شاء اللہ

16/09/2024
14/08/2024

اللہ کا شکر ہے کہ اس ذات لم یزل نے اپنی دھرتی عطا فرمائی ایک ایسا خطہ عطا فرمایا جس کو سارے موسم دئیےصحرا دریا پہاڑ معدنیات میٹھا پانی گویا ہر نعمت عطا فرمائی اور یہ خطہ گویا قرآنی خطاب فبای الآء ربکماتکذبن کا مصداق ٹھہرا ۔۔۔لہذا اے اہل وطن حوصلوں کو بلند رکھو ۔۔اپنا حق مانگتے رہو اور اپنے رب کے شکر گزار رہو ......
اور اپنی نسل کو یہ سبق گھٹی میں دیتے رہو کہ اس پرچم کی طرف جو آنکھ اٹھے کی وہ نکال دی جائیگی جو ہاتھ بڑھے کا کاٹ دیا جائیگا ۔۔۔۔۔۔
اور اندرونی دشمنوں سے بھی باخبر رہو جو دوستی کے روپ میں اس سبز ہلالی پرچم کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہ رہے ۔۔۔۔ان شاء اللہ یہ ایسے ہی لہراتا رہے گا اس دھرتی کو جس نے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی دلدل میں دھکا دیا اسکی نسلیں اسی دھرتی پر ذلیل و رسوا ہونگی ۔۔۔ان شاء اللہ۔۔
ہمیں اختلاف سسٹم سے ہوسکتا ہے سسٹم چلانے والوں سے ہوسکتا ہے لیکن یہ سبز ہلالی پرچم ہماری پہچان ہے اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ❤️
خدا کرے مری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

05/08/2024

بہت دلچسپ اور عشق رسول ﷺ سے لبریز واقعہ

حضرت رافع بن عمیرؓ کا اسلام بسبب جنات

تفسیر مظہری میں ہے کہ ہواتف الجن میں سند کے ساتھ حضرت سعید بن جبیرؓ سے یہ نقل کیا ہے کہ رافع بن عمیر صحابیؓ نے اپنے اسلام قبول کرنے کا ایک واقعہ یہ بتلایا ہے کہ میں ایک رات ایک ریگستان میں سفر کررہا تھا۔ اچانک مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا میں اپنی اونٹنی سے اترا اور سوگیا اور سونے سے پہلے میں نے اپنی قوم کی عادت کے مطابق یہ الفاظ کہہ لیے انی اعوذ بعظم ھذا الوادی من الجن یعنی میں پناہ لیتا ہوں اس جنگل کے جنات کے سردار کی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے اس کو وہ میری ناقہ کے سینہ پر رکھنا چاہتا ہے، میں گھبرا کر اٹھا اور دائیں بائیں دیکھا کچھ نہ پایا تو میں نے دل میں کہا کہ یہ شیطانی خیال ہے خواب اصلی نہیں اور پھرسو گیا اور بالکل غافل ہوگیا۔ تو پھر وہی خواب دیکھا پھر میں اٹھا اور ناقہ کے چاروں طرف پھرا کچھ نہ پایا مگر ناقہ کو دیکھا کہ وہ کانپ رہی ہے۔ میں پھر جاکر اپنی جگہ سوگیا، تو پھر وہی خواب دیکھا، میں بیدا ر ہوا تو دیکھا کہ میری ناقہ تڑپ رہی ہے اور پھر دیکھا کہ ایک نوجوان ہے جس کے ہاتھ میں حربہ ہے یہ وہی شخص تھا جس کو خواب میں ناقہ پر حملہ کرتے دیکھا تھا اور ساتھ ہی یہ دیکھا کہ ایک بوڑھے آدمی نے اس کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے جوناقہ پر حملہ کرنے سے روک رہا ہے۔ اسی عرصہ میں تین گورخر سامنے آگئے تو بوڑھے نے اس نوجوان سے کہا ان تینوں میں سے جس کو تو پسند کرے وہ لے لے اور اس انسان کے ناقہ کو چھوڑ دے۔ وہ جوان ایک گورخر لے کر رخصت ہوگیا۔ پھر اس بوڑھے نے میری طرف دیکھ کر کہا کہ اے بے وقوف جب تو کسی جنگل میں ٹھہرے اور وہاں کے جنات و شیاطین سے خطرہ ہو تو یہ کہا کر اعوذ بااللہ رب محمد من ھذا الوادی یعنی میں پناہ پکڑتا ہوں رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس جنگل کے خوف اور شر سے اور کسی جن سے پناہ نہ مانگا کر۔ کیونکہ وہ زمانہ چلا گیا جب انسان جنوں کی پناہ لیتا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کون ہیں۔ اس نے کہا یہ نبی عربیؐ ہیں، نہ شرقی نہ غربی، پیر کے روز مبعوث ہوئے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ کہاں رہتے ہیں، اس نے بتلایا کہ وہ یثرب میں رہتے ہیں جو کھجوروں کی بستی ہے۔ میں نے صبح ہوتے ہی مدینہ کا راستہ لیا اور سواری کو تیز چلایا یہاں تک کہ مدینہ طیبہ پہنچ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو میرا سارا واقعہ مجھے سنا دیا اس سے پہلے کہ میں آپؐ سے کچھ ذکر کروں اور مجھے اسلام کی دعوت دی میں مسلمان ہوگیا۔
(معارف القرآن جلد۸ صفحہ۵۷۸، سورۃ الجن: آیت۶)

meh@r

01/08/2024

انتہائی اہم تحریر۔۔۔از ڈاکٹر سید عزیز الرحمن
کسی بھی شخص اور اس کی خدمات کو جانچنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس شخص کا دائرہ اور میدان متعین کیا جائے، پھر اس میدان میں اس کی خدمات کو دیکھا جائے اور اگر مزید جانچنے کی ضرورت ہو تو اس میدان کے کسی متعین شخص کی خدمات سے اس کا تقابل کیا جائے جو اپنے میدان کے مسلمہ طور پر ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
چناں چہ کسی مبلغ کا تقابل محقق سے نہیں ہو سکتا، اسی طرح کسی استاد کی خدمات کو جانچنے کے لیے اس کے مقالات اور مضامین اور کتابیں نہیں بیان کی جائیں گی،بل کہ اس کی تدریس اور اس کی تدریس کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ اس کے اس کے تلامذہ اور ان کے امتیازات کو پیش کیا جائے گا۔ یہاں عجیب معاملہ ہے،کسی شخص کی تعلیم اور سعادت مندی کو بیان کرتے ہوئے یہ باور کر لیا جاتا ہے کہ وہ اچھا منتظم بنے گا،۔حال آں کہ کسی انتظامی عہدے پر فائض کرنے کے لیے کسی شخص کی بارے میں یہ جاننا بالکل غیر متعلق ہوگا کہ وہ تہجد میں کتنی رکعت ادا کرتا ہے،اس کے برعکس کسی بھی محقق کے لیے یہ ضروری نہیں کہ اس نے کس قدر انہماک اور یک سوئی کے ساتھ اپنی عبادت کا وقت متعین کیا ہے۔اگرچہ کہ قرن اول میں اور اس کے بعد بھی دینی شعبوں میں کسی بھی حوالے سے امتیاز رکھنے والے ہر شخص کے بارے میں یہ گواہی تاریخ میں ملتی ہے کہ وہ انتہائی عابد اور زاہد بھی تھے، لیکن تکنیکی اعتبار سے اگر ان کو الگ الگ شعبہ قرار دیا جائے تو پھر کسی ایک شعبے کی خدمات کو دوسرے شعبے کے ساتھ منسلک اس انداز سے نہیں کیا جا سکتا کہ ایک شعبے میں کسی شخص کی مہارت کو دوسرے شعبے میں اس کی خوبی کے طور پر بیان کیا جائے۔ اگر یہ بات واضح ہو جائے گئی ہے تو اب اس کا نتیجہ دیکھیے یہ عین ممکن ہے کہ ایک شخص بہت عبادت گزار ہو یا بہت سعادت مند ہو یہ بھی عین ممکن ہے کہ وہ بہت بااخلاق ہو اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ اس کا اس کی ملنساری کی وجہ سے اس کے تعلقات عامہ کا شعبہ بہت مضبوط ہو لیکن ان میں سے کوئی خوبی بھی اس بات کی دلیل نہیں بن سکتی کہ وہ اچھا منتظم بھی ہے،انتظامی شعبے میں کسی شخص کو ذمے داری دینے سے پہلے اس کی انتظامی شعبے میں قابلیت اور صلاحیت کو یا پھر تجربے کو دیکھا جائے گا نہ کہ اس کی دوسری صلاحیت کو۔یہ بات اگر ہمارے ذہن میں واضح ہو جائے تو آج کل ہمارے مبالغہ آمیز تعارف اور تعریف پر مبنی سلسلوں میں خاصہ اعتدال آسکتا ہے۔
ڈاکٹر سید عزیز الرحمن، دعوۃ اکیڈمی، کراچی

30/07/2024

اے میرے مولا میرے رب میرے دیس پر پر رحم فرما ۔۔۔پاکستان کو اس انجام تک پہنچانے والے جو بھی ہیں نیچے سے لیکر اوپر تک سب کہ نسلوں کو دنیا میں نشان عبرت بنا ۔۔اے میرے اللہ کرپشن رشوت خوروں اور ریاستی املاک کو اپنی جائیداد سمجھنے والوں کو ہدایت دیے۔۔۔۔۔۔
پتہ نہیں سچ کیا ہے لیکن دل پسیج گیا ہے یہ دیکھ اور سن کے ۔۔۔

‏گوجرانوالہ بجلی کا قاتل بل ایک اور جان لے گیا
‏گوجرانوالہ میں 65 سالہ رضیہ بی بی نے بجلی کا بل جمع کرانے کے بعد نالے میں چھلانگ لگا کر خود*کشی کرلی۔
متوفیہ کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے گردے کے آپریشن کا کہا ہوا تھا۔انہی پیسوں سے بجلی کا بل جمع کروانے کے بعد مایوسی کا شکار رضیہ بی بی نے خود کشی کرلی۔
🙏🥺🙏🥺🙏

09/07/2024

میٹرک رزلٹ اور مدارس کی پوزیشن2024
الحمد للہ ہر بار میٹرک یا انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بورڈز میں مدارس کے طلباء پوزینشز لیتے ہیں ۔امسال بھی جنوبی پنجاب میں سے جامعہ خیر المدارس ملتان ،جامعہ حنفیہ بورے والا،جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد اور کئی ایک اور مدارس کے طلباء نے بورڈز میں میٹرک آرٹس گروپ میں پہلی دوسری پوزیشنز لی ہیں۔
میں اکثر عرض کرتا رہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے مدارس کو اسباب سے نوازا ہے ۔۔اساتذہ جگہ کلاس رومز سب کچھ ہے لہذا مدارس کو چاہیئے کہ بورڈنگ سکول سسٹم کی طرح چھٹی کلاس سے بچے لیں اور ان کو ایف اے تک لے کر جائیں خالصتا سکول کی تعلیم میں داخلہ دیں اور بلا امتیاز مسلک بچوں کو داخلہ دیں ۔ساتھ ساتھ ان کی دینی تعلیم کا بھی انتظام کریں ۔۔پھر کل کو یہ بچے دنیاوی شعبہ جات میں جائیں گیں اور بقول مولانا سندھی رحمہ اللہ یہ علماء تو نہ ہونگے لیکن علماء کے دست بازو ضرور بنیں گیں ۔

Address

Mian Town
Harunabad

Telephone

+923017100629

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Mufti Abid Ur Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dr Mufti Abid Ur Rehman:

Shortcuts

Share