18/01/2026
Tomorrow InSha Allah
JPS is a friendly, welcoming school where children are happy and enjoy learning.
Our vision is to grow GREAT citizens, empowered to live successfully in their personal and global lives.
18/01/2026
Tomorrow InSha Allah
14/01/2026
طالبعلم کے اپنے استاد سے دس مطالبات:
اے میرے محترم استاد میں بڑے ادب اور احترام سے آپ کے سامنے چند مطالبات رکھنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ آپ میرے والدین کے بعد سب سے ذیادہ احترام کے مستحق ہیں۔ آپ میرے مربی ہیں۔ آپ میرے رول ماڈل ہیں۔ میں اپنا حق سمجھتا ہوں کہ آپ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکوں۔ امید ہے آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔
1۔ میرا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ آپ میرے ایک منٹ کو ضاٸع نہیں کریں گے۔ آپ وقت پر کلاس آٸیں گے اور میرے آج کے چالیس منٹ کا حق ادا کریں گے۔
2۔ میرا دوسرا مطالبہ ہے کہ آپ کلاس میں پوری تیاری کے ساتھ داخل ہوں گے۔ آپ مجھے وہ سب کچھ سکھانے کی کوشش کریں گے جو آپ نے سیکھا ہے۔
3۔ میرا تیسرا مطالبہ ہے کہ آپ میرے کلاس میں ایسا ماحول فراہم کریں گے جہاں بہترین پڑھاٸی ہوسکے۔ اگر میں بلاوجہ شور کررہا ہوں یا آپ کی کلاس کو ڈسٹرب کررہا ہوں تو آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ مجھے سمجھاٸیں۔
4۔ آپ مجھے عزت دیں گے کیونکہ آپ ہی نے مجھے سکھایا ہے کہ قابل احترام لوگ دوسروں کو عزت دیتے ہیں۔ غلطی سرزد ہونے پر آپ مجھے ڈانٹ سکتے ہیں لیکن تہذیب کے داٸرے میں رہ کر۔ مجھے یقین ہے کہ آپ میرے عزت نفس کا خیال رکھیں گے۔
5۔ چونکہ آپ میرے رول ماڈل ہیں اس وجہ سے میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ کا لباس اور وضع قطع شاندار ہونا چاہیٸے۔ آپ بہترین لباس پہن کر کلاس میں داخل ہوں گے تاکہ میں آپ پر فحر محسوس کرسکوں۔
6۔ آپ میرے اندر امید, ہمت اور حوصلہ پیدا کریں گے۔ اگر میں ناکام ہوجاٶں تو آپ مجھے دوبارہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ آپ میرے اندر صبر, محنت اور لگن کا جذبہ پیدا کریں گے۔
7۔ آپ مجھے کامیاب انسان بنانے کی کوشش کریں گے۔ آپ مجھے کامیابی کا راستہ دکھاٸیں گے۔ مجھے یقین ہے آپ کی تھوڑی سی کوشش مجھے ایک کامیاب انسان بنا سکتی ہے۔
8۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ عدل و انصاف کا معاملہ کریں گے۔ ہوسکتا ہے میری کلاس میں کوٸی بچہ آپ کا عزیز یا رشتہ دار ہو لیکن آپ نے میرے ساتھ وہی سلوک کرنا ہے جو آپ اپنے بچے کے ساتھ کرتے ہیں۔
9۔ میرے والدین مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن وہ سکول میں موجود نہیں۔ یہاں وہ کردار آپ کو نبھانا ہے۔ میرے لٸے میرے والدین کے بعد آپ کا رشتہ سب سے مقدس و مقدم ہے۔ مجھے یقین ہے آپ اس تقدس کو قاٸم رکھیں گے۔
10۔ چونکہ آپ کا علم اور تجربہ میرے مقابلے میں بہت ذیادہ ہے اس وجہ سے آپ کا فرض بنتا ہے کہ میرے مستقبل کے بارے میں آپ مجھے گاٸیڈ کریں گے۔ اگر میں کامیاب ہوا تو میں والدین کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی کامیابی کا کریڈٹ دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ الفاظ میرے دل سے نکلیں۔
میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میرے مطالبات پر غور کریں گے اور پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
میں ہر عبادت کے بعد آپ کو دعا دیتا رہوں گا کیونکہ مجھے یقین ہے جس دعا میں میرے والدین اور استاد کا ذکر نہ ہوں وہ قبول نہیں ہوگی۔
اللہ آپ کو ہمیشہ کامیاب رکھیں۔
فقط آپ کی محبت اور شفقت کا محتاج شاگرد۔
تحریر: مزمل شاہ
25/12/2025
Quaid day
09/11/2025
I gained 763 followers, created 2 posts and received 26 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉
24/07/2025
Matric Annual 2025 result
Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.
Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!
Jinnah Public School, empowering young minds for a brighter future 🏫📚🎓
Message for parents
| Monday | 08:15 - 14:00 |
| Tuesday | 08:15 - 14:00 |
| Wednesday | 08:15 - 14:00 |
| Thursday | 08:15 - 14:00 |
| Friday | 08:15 - 12:00 |
| Saturday | 02:15 - 14:00 |