30/06/2026
آج گورنمنٹ پرائمری سکول ککوتری کے کلاس فور ملازم محمد پرویز اپنی سرکاری ملازمت کی مدت مکمل کرکے باعزت ریٹائر ہو گئے۔
ان کی برسوں پر محیط دیانت داری، محنت، وقت کی پابندی اور سکول کے لیے مخلصانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم ان کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی، سکون اور لمبی بابرکت زندگی عطا فرمائے، اور ان کی آئندہ زندگی کو اپنے فضل و کرم سے بھر دے۔
گورنمنٹ پرائمری سکول ککوتری کی پوری انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے انہیں ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
🌹 اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور آپ کے ہر آنے والے دن کو آسانیوں اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔