Govt Higher Secondry School Serai Niamat Khan

Govt Higher Secondry School Serai Niamat Khan گورنمنٹ ہائی سکول (ہائیر سکول) سرائے نعمت خان.
ضلع و تحصیل ہری پور

11/08/2026
سرائے نعمت خان:شہید کیپٹن باسط علی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان ہائیر سکینڈری سیکشن کی طرف سے 2018 سے لیکر ...
21/06/2026

سرائے نعمت خان:شہید کیپٹن باسط علی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان ہائیر سکینڈری سیکشن کی طرف سے 2018 سے لیکر 2026 تک ریٹائرڈ اور تبدیل ہونے والے ایس ایس ٹیچر کے لیے ایک پر وقار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی میزبانی ایس ایس محمد شفیق اور تمام سٹاف نے اساتذہ کی میزبانی کی۔ جس میں ایس ایس اسلامیات حاجی رستم، ایس ایس اردو حاجی فدا ،محمد رفیق ایس ایس اسلامیات، محمد نذیر ،عبداللہ خان ایس ایس مطالعہ پاکستان،عمیر حسنین ایس ایس اکنامکس،محمد اسحاق ایس ایس اردو،ابراہیم شاہ ایس ایس ہسٹری کام سوکس،شمروز خان آئی پی ای، اور حسنین آئی پی ای ،نعیم گل ایس ایس فزکس، ظہیر اختر ایس ایس اکنامکس، محمد ظہیر ایس ایس انگلش،شمس الرضا ایس ایس میتھمٹکس ، سید سلامت شاہ ایس ایس فزکس نے شرکت کی۔ آخر میں تمام شرکت کرنے والے اساتذہ اکرام نے ایس ایس محمد شفیق اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

سرائے نعمت خان:آج بروز بدھ مورخہ 8 اپریل کو شہید کیپٹن باسط علی خان گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان میں  ہمارے...
08/04/2026

سرائے نعمت خان:آج بروز بدھ مورخہ 8 اپریل کو شہید کیپٹن باسط علی خان گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان میں ہمارے استاد مکرم ایس ایس ٹی لعل افسر صاحب اپنی 41 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے۔ان کی الوداعی تقریب کے سلسلے میں ہائیر سکینڈری سکول کے سٹاف نے نہایت ہی عالی شان اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں اہلیان علاقہ کی اساتذہ برادری اور سیاسی نمائندگان اور علاقہ سرائے نعمت خان کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور استاد محترم لعل افسر صاحب کی تعلیمی خدمات نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طلباء کے ساتھ محنت کو سراہا۔اور مقررین نے استاد محترم کو اپنی تقاریر میں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔پہلے سکول کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام نغمے،نظمیں اور تقاریر پیش کیے۔اس کے بعد اپٹا ہری پور کے صدر ملک اختر نواز، راجہ شکیل،قاری یعقوب،ارشد منیر ،مولانا نذیر،ظہور احمد، اشفاق احمد، سابق اے ایس ڈی ای او خالد محمود، ڈاکٹر محمد حفیظ، مقبول اعوان، سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان اور پرنسپل فیاض خان تنولی نے تقاریر کیں اور استاد محترم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان نے تقاریر، ملی نغمے اور دیگر پرفارمنس دینے والے طلباء کو 15 ہزار نقد انعام دیا۔
لعل افسر صاحب نے 1985 میں بطور پرائمری ٹیچر اپنی سروس کا آغاز گورنمنٹ پرائمری سکول سرائے نعمت خان سےکیا۔بعدازاں 1997 میں سی ٹی پوسٹ پر پروموشن ہوئی اور 2016 میں ایس سی ٹی اور 2023 میں ایس ایس ٹی پر پروموشن ہوئی۔
موصوف کی طلباء سے بے حد محبت اور محنت کو ان کے سابقہ شاگردوں نے اپنی تقاریر میں زبردست انداز میں سراہا۔اور ان کی محنت سے سکول ھذا کے طلباء نے کئی مرتبہ صوبائی سطح تک پوزیشنیں حاصل کی۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی بقایا زندگی میں خوشیاں نصیب فرمائے آمین۔

چوہدری محمد نذیر ایک بہترین استاد، معلم اور تعلیم دوست انسان..گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان کے لئیے لازوال خد...
29/03/2026

چوہدری محمد نذیر ایک بہترین استاد، معلم اور تعلیم دوست انسان..
گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے نعمت خان کے لئیے لازوال خدمات سرانجام دیں
Ch Muhammad Nazir

مقامِ افسوس...گورنمنٹ سرائے نعمت خان سکول کے 150 سے زائد لڑکوں نے نویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی اور صرف 13 لڑکے پاس ہ...
23/08/2023

مقامِ افسوس...
گورنمنٹ سرائے نعمت خان سکول کے
150 سے زائد لڑکوں نے نویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی اور صرف 13 لڑکے پاس ہوئے.

ان محترم کو کہا گیا تھا کے ایک تصویر فرنٹ اور دو تصاویر بیک سے اٹیسٹ کروا لیں۔۔۔ 😃😃😃
16/09/2022

ان محترم کو کہا گیا تھا کے ایک تصویر فرنٹ اور دو تصاویر بیک سے اٹیسٹ کروا لیں۔۔۔ 😃😃😃

Address

Govt High School Serai Niamat Khan
Haripur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Higher Secondry School Serai Niamat Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category