Government Primary School Pind Hashim khan

Government Primary School Pind Hashim khan about School

آج گورنمنٹ پرائمری اسکول پنڈ ہاشم خان میں انرولمنٹ مہم کے حوالے سے ایک نہایت پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ...
17/04/2026

آج گورنمنٹ پرائمری اسکول پنڈ ہاشم خان میں انرولمنٹ مہم کے حوالے سے ایک نہایت پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ننھے منے بچوں نے اپنی خوبصورت اور دلکش پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے۔

علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکول معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کو ان اداروں میں داخل کروانا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر بچوں میں اسکول بیگز بھی تقسیم کیے گئے جس سے ان کی خوشی دیدنی تھی۔ یہ اقدام نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنا بلکہ والدین کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ثابت ہوا۔

ہم تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور انہیں قریبی سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

03/04/2026

اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروائیں اور مہنگائی کے دور میں ایک سمجھدار فیصلہ کریں۔
یہاں آپ کے بچوں کو معیاری تعلیم، مفت کتابیں اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
آئیں، ہم پر اعتماد کریں
داخلہ کروائیں — اور اپنے بچوں کا روشن مستقبل بنائیں۔
📍 گورنمنٹ پرائمری اسکول پنڈ ھاشم خان

Address

Village Pind Hashim Khan
Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Primary School Pind Hashim khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category