15/01/2026
جامعہ بنوریہ درسمند ضلع ہنگو کا پیریڈ ٹیبل ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہو۔ تلاوتِ قرآن سے لے کر حدیث، فقہ، صرف و نحو اور دیگر علوم تک، ہر سبق ایک منظم ترتیب کے ساتھ ہمیں علم کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ ترتیب ہمیں نہ صرف اچھا طالب علم بناتی ہے بلکہ ایک باکردار، بااخلاق اور ذمہ دار انسان بھی بناتی ہے۔
جامعہ بنوریہ درسمند ضلع ہنگو کا ایک عظیم دینی درسگاہ ہے، جہاں علم کے ساتھ ساتھ ادب، نظم و ضبط اور سنتِ نبوی ﷺ کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہاں کا پیریڈ ٹیبل ہمیں سکھاتا ہے کہ وقت کی قدر کرنا اصل کامیابی ہے، کیونکہ جو وقت کی قدر کرتا ہے، وہی علم میں آگے بڑھتا ہے۔
مدرسہ ہمیں صرف کتابی علم نہیں دیتا بلکہ زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتا ہے، اور یہ سب ایک منظم نظام اور پیریڈ ٹیبل کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں جامعہ بنوریہ درسمند ضلع ہنگو کے اس بہترین تعلیمی نظام سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں علمِ نافع سے مالا مال فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
01/01/2026
🌙 دعوتِ عام 🌙
سالانہ دستار بندی کی عظیم الشان پُرنور اور روح پرور تقریب
📍 جامعہ بنوریہ درسمند، تحصیل ٹل، ضلع ہنگو
بصد مسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ
بروز اتوار، 4 جنوری 2026
🕌 وقت: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے
جامعہ بنوریہ درسمند میں سالانہ دستار بندی کی عظیم الشان تقریب منعقد ہو رہی ہے،
جس میں فارغ التحصیل طلبۂ کرام کی دستار بندی کی جائے گی۔
✨ خصوصیاتِ تقریب:
▪ تلاوتِ کلامِ پاک
▪ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
▪ علمائے کرام کے ایمان افروز بیانات
▪ دستار بندی اور خصوصی دعا
تمام علمائے کرام، معززینِ علاقہ، والدینِ طلبہ اور اہلِ خیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت تقریب میں شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
از طرف:
جملہ اساتذہ کرام
جامعہ بنوریہ درسمند
#
26/09/2025
الحمدللہ! آج بروز بدھ جامعہ بنوریہ درسمند ضلع ھنگو میں چار نیماہی امتحان کے نتائج کے حوالے سے روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر وقار محفل میں
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مفتی عابد الرحمن صاحب نے خوش الحانی کے ساتھ حاصل کی۔ اس کے بعد طالب العلم سید عمر نے نظم سے محفل کو معطر کیا۔
طلبۂ کرام نے بھی نہایت جوش و جذبے سے شرکت کی جو محفل کی روحانیت اور تاثیر میں اضافے کا باعث بنے۔ اس میں خاص کردار ناظم عمومی مولانا شیر زمان صاحب نے بھی ادا کیا۔
تقریب کی رونق بڑھانے کے لیے جید علماء کرام اور مہمانانِ خصوصی نے بھی شرکت فرمائی۔ بالخصوص شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری قابل بادشاہ صاحب، شیح الحدیث حضرت مولانا عبداللہ صاحب ، حضرت مولانا مفتی عبد الوھاب صاحب نے امتحان کی اہمیت پر ایمان افروز خطابات کیے، جنہیں حاضرین نے بڑے انہماک اور ذوق و شوق سے سماعت کیا۔
۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جامعہ بنوریہ درسمند کو مزید ترقی عطاء فرمائے
آمین