Govt Middle School Barh Abbas Khel Hangu

Govt Middle School Barh Abbas Khel Hangu

Share

GMS Barh Abbas Khel Hangu

18/01/2026

Today
Last Date for Apply
صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکولوں کے ذہین طلباء اور طالبات سے درخواست برائے وظائف طلب!! ایٹا پر اپلائی 05 جنوری سے شروع ہوگی اور 18 جنوری تک جاری رہے گی.

02/01/2026

Advertisement Center of Excellence Scholarship Test Session 2026-27
▪︎ Total Students: 506
▪︎ Student from Classes 6th and 7th of Only Government Schools (1st to last class)
▪︎ Age: 11 to 13 Years
▪︎ Subjects: English, Maths, General Science, Islamiyat, Urdu.

اشتہار سینٹر آف ایکسیلینس اسکالرشپ ٹیسٹ سیشن 2026-27
▪︎ کل طلبہ: 506
▪︎ طلبہ: صرف سرکاری اسکولوں کی جماعت ششم (6th) اور جماعت ہفتم (7th) کے طلبہ (پہلی سے آخری پوزیشن تک)
▪︎ عمر: 11 سے 13 سال
▪︎ مضامین: انگریزی، ریاضی، جنرل سائنس، اسلامیات، اردو





Photos from Govt Middle School Barh Abbas Khel Hangu's post 31/12/2025

📘 اعلانِ نتیجہ — سمسٹر اول 📘
الحمدللہ
آج گورنمنٹ مڈل سکول بڑھ عباس خیل، ہنگو میں سمسٹر اوّل کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔۔۔۔۔
یہ خوشی کا لمحہ نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور والدین کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
اس موقع پر سکول کے معزز ہیڈماسٹر جناب ذوالقرنین صاحب نے طلبہ سے آخر خطاب کرتے ہوئے انہیں آنے والے سمسٹر کے امتحانات کے لیے مزید محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کو یہ پیغام دیا کہ کامیابی محنت کا نتیجہ ہوتی ہے اور جو طالب علم آج محنت کرے گا، وہی کل کامیاب ہوگا۔
ہیڈماسٹر صاحب نے سمسٹر اوّل کے شاندار نتائج کو سکول کے محنتی اساتذہ اور طلبہ کی انتھک کوششوں کے نام منسوب کیا اور تمام اسٹاف کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور آنے والے سمسٹر میں بھی وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں۔
✨ محنت جاری رکھیں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی ✨





08/12/2025

Appreciation from DyDEO Hangu

20/11/2025

سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے تمام طلبہ کے والدین متوجہ ہوں...!
فارم ب بنانا بہت ضروری ہے، اگر بچوں کا فارم ب بنا ہوا ہے... تو کوئی مسئلہ نہیں.....
اگر نہیں بنا، تو فوراً بنا کر سکول میں ایک فوٹو کاپی بھیج دیں...!
شکریہ

23/10/2025

ایک اچھا ہیڈماسٹر وہ نہیں ہوتا
جو ہر وقت عملے پر حکم چلائے
بلکہ وہ ہوتا ہے جو
دلوں پر حکمرانی کرنا جانتا ہے۔
ادارے نظم و ضبط سے نہیں،
باہمی احترام اور اعتماد سے سنورتے ہیں۔

جہاں خوف کا سایہ ہو،
وہاں تخلیق اور جذبہ ماند پڑ جاتے ہیں۔

ایک سچا لیڈر اپنے عملے
کا حوصلہ بڑھا کر آگے لے کر جاتا ہے۔
وہ غلطی پر تنقید نہیں کرتا بلکہ رہنمائی کرتا ہے۔
وہ دوسروں کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے۔
اسی لیے کہا گیا ہے:
"*Bosses demand respect, but leaders inspire it."*

اگر آپ ہیڈماسٹر ہیں، تو یاد رکھیں —
ادارہ آپ کے خوف سے نہیں بلکہ آپ کے رویے سے پہچانا جاتا ہے۔
ایک مسکراہٹ، ایک تعریف، اور ایک حوصلہ افزا جملہ
کئی دلوں میں روشنی بھر دیتا ہے۔
*سو، ہیڈماسٹر بنیں، مگر رہنما بن کر۔*🌿"

29/09/2025

یکم اکتوبر سے اسکول ٹائمنگ تبدیل!!
مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز صبح 8:15 سے دوپہر 2:20 جبکہ پرائمری سکولز 8:30 سے 1:35
بروز جمعہ 5 پیریڈز( کلاسز) کے بعد چھٹی ہوگی.

01/09/2025

🌸📚 خوش آمدید 📚🌸

الحمدللہ! گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد گورنمنٹ مڈل سکول برہ عباس خیل ہنگو میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے۔ 🎒✏️
تمام بچوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور دعا ہے کہ یہ نیا تعلیمی سال آپ سب کے لیے کامیابیوں، محنت اور علم سے بھرپور ہو۔ 🌟✨
آئیں! نئی لگن اور جوش کے ساتھ اپنی پڑھائی کا آغاز کریں اور علم کی روشنی سے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔ 🌍📖



31/08/2025

🌸📚 خوش آمدید 📚🌸

تمام طلبہ و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد مورخہ 1 ستمبر سے اسکول باقاعدہ طور پر کھل رہا ہے۔
تمام طلبہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور بہتر ڈسپلن کے ساتھ تعلیمی سفر کا نیا آغاز کریں۔
ہم اپنے تمام پیارے طلبہ کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ 💐✨
تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے، آئیے مل کر ایک نئے عزم کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھیں۔ 🚀
والدین سے بھی گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بروقت اسکول آمد اور ریگولر حاضری کو یقینی بنائیں۔

29/08/2025

🌸✨ مبارکباد ✨🌸

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیڈ ماسٹر GMS بڑھ عباس خیل ہنگو صاحب کو BPS-16 سے BPS پرسنل-17 میں ترقی مل گئی ہے۔ 🎉👏

یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور خلوصِ نیت کا ثمر ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی کاوشیں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں۔ 🌹📚

#مبارکباد #ترقی

18/06/2025

🌞📚 گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان 📚🌞

تمام والدین اور طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکول میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے۔
ان چھٹیوں کے دوران: ✅ بچوں کا خاص خیال رکھیں
✅ ان کی نگرانی کریں
✅ روزانہ ہوم ورک کروائیں
✅ مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں
یہ وقت ہے کہ بچے آرام بھی کریں اور سیکھنے کا عمل بھی جاری رکھیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی تعلیمی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

🎒📖 ہم دعاگو ہیں کہ یہ تعطیلات آپ سب کے لیے خیروبرکت کا باعث ہوں۔

09/06/2025

😊عیدالاضحٰی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے
6th to 10th
طلباء/طالبات کے لیے 10جون سے کھل رہے ہیں.......

Want your school to be the top-listed School/college in Hangu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Hangu