_﴿ وَاذْكُر ربّكَ إِذَا نَسِيتَ ﴾؛
*- سُبحان الله.*
*- الحمدلله.*
*- لا إله إلا الله ☁.*
*- الله أكبر 🌷.*
*- لاحول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم .*
*- أستغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه💎.*
*- سبحان الله وبحمده.*
*- سبحان الله العظيم💗.*
*- لا اله الا انت سبحانك*
*إِني كنت من الظالمين.*
*- حسبي الله لا اله الا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيمّ🌸*
*- اللهّم يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك.*
*- اللهّم نسالك حسن الخاتمة🍃.*
*- اللهّم صل وسلم وبارك على نبينا محمد.*
Abdul Ghaffar Bhutto
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdul Ghaffar Bhutto, School, Mansoorah, Hala.
*أصبحنا وأصبح الملك لله والحمد لله ولا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير اللهم صلي وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين استغفر الله العظيم واتوب اليه عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته اللهم اسألك خير هذا اليوم وخير ما بعده وأعوذ بك من شر هذا اليوم وشر ما بعده واعوذ بك من الهم والحزن والعجز والكسل وأعوذ الجبن والبخل وأعوذ بك من غلبت الدين وقهر الرجال اللهم اسألك حسن الخاتمة ورزقنا الجنة اللهم امين يارب العالمين وإياكم جميعا إن شاء الله*
*أصبحنا وأصبح الملك لله والحمد لله ولا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير اللهم صلي وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين استغفر الله العظيم واتوب اليه عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته اللهم اسألك خير هذا اليوم وخير ما بعده وأعوذ بك من شر هذا اليوم وشر ما بعده واعوذ بك من الهم والحزن والعجز والكسل وأعوذ الجبن والبخل وأعوذ بك من غلبت الدين وقهر الرجال اللهم اسألك حسن الخاتمة ورزقنا الجنة اللهم امين يارب العالمين وإياكم جميعا إن شاء اللہ تعالیٰ *
10/11/2022
ریڈیو یا ٹیپ کے ذریعہ امامت..
2 ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے امامت سید ابوالاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ
📚
وڈیو ان مولویوں کے لئے جو ناشکری کرتے ھیں کہ مساجد میں تنخواہیں کم ھیں..
📚
📚
آج اور ھمیشہ کا عمل...
✒️
جانور اور انسان کے کھانے کا طریقہ...
✒️
تصویر یا فوٹو...
📚
جانور :
حلال اور حرام کی تمیز نہیں کرتا..
&
ھروقت کھانے کی کوشش کرتا ہے..
&
خوب کھاتا ہے ( مؤمن 1 آنت میں اور شیطان 7 آنتوں میں کھاتا ہے.. م. ح)
&
کھڑے.. چلتے پھرتے..
&
دوسرے کو نہیں کھانے کی دعوت نہیں دیتا..
🔍
حوالہ..
کما تآکل الانعام..
سورۃ محمد 47
🔎
📚
فوٹو اور عکس.
📚
عکس مستقل نہیں رھتا جو فوٹو مستقل رھے وہ اگر جاندار کا ھے تو حرام اور اگر بے پردہ عورت کا ھو تو سخت حرام..
اور اگر تشہیر کا کے لئیے ھو تو اور حرام..
تصویر جس آلہ سے بھی بنائی جانے حرام ھے چاھے ھاتھ سے چاھے کیمرہ سے..
⏰
*تسلی بنیں، حوصلہ بنیں، حالات کیسے بھی ہوں دلاسہ بنیں، امید بنیں کیونکہ ہر کوئی کسی نہ کسی دکھ کو سینے میں رکھ کر چل رہا ہے ... زندگی کو صبر کے ایندھن سے چلا رہا ہے ... آپ مثبت بنیں زندگی بنیں ... کیونکہ لوگ جینا چاہتے ہیں...!!!*
*خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں...💕*
📚
⏰
موبائل اور ایسی چیزیں بیچنے والے جن سے اچھا اور برا کام لیا جاتا ھے
دکان پر اعلان لگادیں کہ
یہ چیزین آزمائش ھیں پھسل نہ جانا...!!!!
⏰
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 102
ترجمہ:
اور لگے ان چیزوں کی پیروی کرنے ، جو شیاطین سلیمان ؑ کی سلطنت کا نام لے کر پیش کیا کرتے تھے104، حالانکہ سلیمان ؑ نے کبھی کفر نہیں کیا ، کفر کے مرتکب تو وہ شیا طین تھے جو لوگو ں کو جادوگری کی تعلیم دیتے تھے۔ اور پیچھے پڑے اس چیز کے جو بابل میں دو فرشتوں ، ھاروت و ماروت پر نازل کی گئی تھی ، حالانکہ وہ ﴿فرشتے﴾ جب بھی کسی کو اس کی تعلیم دیتے تھے ، تو پہلے صاف طور پر متنبہّ کر دیا کرتے تھے کہ ”دیکھ ، ہم محض ایک آزمائش ہیں ، تُوکفر میں مبتلا نہ ہو105 “ پھر بھی یہ لوگ ان سے وہ چیز سیکھتے تھے جس سے شوہر اور بیوی میں جُدائی ڈال دیں106 ۔ ظاہر تھا کہ اذن ِ الٰہی کہ بغیر وہ اس ذریعے سے کسی کو بھی ضرر نہ پہنچا سکتے تھے ، مگر اس کے با وجو د وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو خود ان کے لیے نفع بخش نہیں ، بلکہ نقصان دہ تھی اور انھیں خوب معلوم تھا کہ جو اس چیز کا خریدار بنا ، اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ کتنی بُری متاع تھی جس کے بدلہ انھوں نے اپنی جا نوں کو بیچ ڈالا، کاش انھیں معلوم ہو تا
تفسیر:
سورة الْبَقَرَة 104
شیاطین سے مراد شیاطینِ جِنّ اور شیاطین انس دونوں ہوسکتے ہیں اور دونوں ہی یہاں مراد ہیں۔ جب بنی اسرائیل پر اخلاقی و مادّی انحطاط کا دور آیا اور غلامی، جہالت، نَکبَت و افلاس اور ذِلَّت و پستی نے ان کے اندر
⏰
کوئی بلند حوصلگی و اُولوا العزمی نہ چھوڑی، تو ان کی توجہّات جادُو ٹونے اور طلسمات و ” عملیات “ اور تعویذ گنڈوں کی طرف مبذول ہونے لگیں۔ وہ تو ایسی تدبیریں ڈھونڈنے لگے، جن سے کسی مشَقّت اور جدّوجہد کے بغیر
⏰
محض پھونکوں اور منتروں کے زور پر سارے کام بن جایا کریں۔ اس وقت شیاطین نے ان کو بہکانا شروع کیا کہ
⏰
سلیمان ( علیہ السلام) کی عظیم الشان سلطنت اور ان کی حیرت انگیز طاقتیں تو سب کچھ چند نقوش اور منتروں کا نتیجہ تھیں، اور وہ ہم تمہیں بتائے دیتے ہیں۔ چناچہ یہ لوگ نعمت غیر مترقبہ سمجھ کر ان چیزوں پر ٹوٹ پڑے اور پھر نہ کتاب اللہ سے ان کو کوئی دلچسپی رہی اور نہ کسی داعی حق کی آواز انہوں نے سن کردی۔
سورة الْبَقَرَة 105
اس آیت کی تاویل میں مختلف اقوال ہیں، مگر جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ ہے کہ جس زمانے میں بنی اسرائیل کی پوری قوم بابل میں قیدی اور غلام بنی ہوئی تھی، اللہ تعالیٰ نے دو فرشتوں کو انسانی شکل میں ان کی آزمائش کے لیے بھیجا ہوگا۔ جس طرح قوم لوط کے پاس فرشتے خوبصورت لڑکوں کی شکل میں گئے تھے، اسی طرح ان اسرائیلیوں کے پاس وہ پیروں اور فقیروں کی شکل میں گئے ہوں گے۔ وہاں ایک طرف انہوں نے بازار ساحری میں اپنی دکان لگائی ہوگی اور دوسری طرف وہ اتمام حُجَّت کے لیے ہر ایک کو خبردار بھی کردیتے ہوں گے کہ دیکھو، ہم تمہارے لیے آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں، تم اپنی عاقبت خراب نہ کرو۔ مگر اس کے باوجود لوگ ان کے پیش کردہ عملیات اور نقوش اور تعویزات پر ٹوٹے پڑتے ہوں گے۔
فرشتوں کے انسانی شکل میں آکر کام کرنے پر کسی کو حیرت نہ ہو۔ وہ سلطنتِ الٰہی کے کار پرداز ہیں۔ اپنے فرائضِ منصبی کے سلسلے میں جس وقت جو صورت اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے اختیار کرسکتے ہیں۔ ہمیں کیا خبر کہ اس وقت بھی ہمارے گردوپیش کتنے فرشتے انسانی شکل میں آکر کام کرجاتے ہوں گے۔ رہا فرشتوں کا ایک ایسی چیز سکھانا جو بجائے خود بری تھی، تو اس کی مثال ایسی ہے
⏰
جیسے پولیس کے بےوردی سپاہی کسی رشوت خوار حاکم کو نشان زدہ سِکّے اور نوٹ لے جاکر رشوت کے طور پر دیتے ہیں تاکہ اسے عین حالت ارتکاب جرم میں پکڑیں اور اس کے لیے بےگناہی کے عذر کی گنجائش باقی نہ رہنے دیں۔
سورة الْبَقَرَة 106
مطلب یہ ہے کہ اس منڈی میں سب سے زیادہ جس چیز کی مانگ تھی وہ یہ تھی کہ کوئی ایسا عمل یا تعویذ مل جائے جس سے ایک آدمی دوسرے کی بیوی کو اس سے توڑ کر اپنے اوپر عاشق کرلے۔ یہ اخلاقی زوال کا وہ انتہائی درجہ تھا، جس میں وہ لوگ مبتلا ہوچکے تھے۔ پست اخلاقی کا اس سے زیادہ نیچا مرتبہ اور کوئی نہیں ہوسکتا کہ ایک قوم کے افراد کا سب سے زیادہ دلچسپ مشغلہ پرائی عورتوں سے آنکھ لڑانا ہوجائے اور کسی منکوحہ عورت کو اس کے شوہر سے توڑ کر اپنا کرلینے کو وہ اپنی سب سے بڑی فتح سمجھنے لگیں۔
ازدواجی تعلق در حقیقت انسانی تمدّن کی جڑ ہے۔
⏰
عورت اور مرد کے تعلق کی درستی پر پورے انسانی تمدّن کی درستی کا اور اس کی خرابی پر پورے انسانی تمدّن کی خرابی کا مدار ہے۔ لہٰذا وہ شخص بدترین مُفْسِد ہے جو اس درخت کی جڑ پر تیشہ چلاتا ہو جس کے قیام پر خود اس کا اور پوری سوسائٹی کا قیام منحصر ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ ابلیس اپنے مرکز سے زمین کے ہر گوشے میں اپنے ایجنٹ روانہ کرتا ہے۔ پھر وہ ایجنٹ واپس آکر اپنی اپنی کارروائیاں سناتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے میں نے فلاں شر کھڑا کیا۔ مگر ابلیس ہر ایک سے کہتا جاتا ہے کہ تو نے کچھ نہ کیا۔ پھر ایک آتا ہے اور اطلاع دیتا ہے کہ میں ایک عورت اور اس کے شوہر میں جدائی ڈال آیا ہوں۔ یہ سن کر
⏰
ابلیس اس کو گلے لگا لیتا ہے اور کہتا ہے کہ تو کام کر کے آیا ہے۔ اس حدیث پر غور کرنے سے یہ بات اچھی طرح سمجھ میں آجاتی ہے کہ بنی اسرائیل کی آزمائش کو جو فرشتے بھیجے گئے تھے، انہیں کیوں حکم دیا گیا کہ عورت اور مرد کے درمیان جدائی ڈالنے کا ” عمل “ ان کے سامنے پیش کریں۔ دراصل یہی ایک ایسا پیمانہ تھا جس سے ان کے
⏰
اخلاقی زوال کو ٹھیک ٹھیک ناپا جاسکتا تھا۔
📚
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Hala
70110