29/09/2026
حافظ آباد: کوٹ نکہ میں رکشے کا ویل کھلنے سے حادثہ، 05 افراد زخمی
حافظ آباد (خصوصی رپورٹ):
حافظ آباد کے نواحی علاقے کوٹ نکہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں چلتے ہوئے رکشے کا ویل اچانک کھل جانے کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 05 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی جگہ کا معائنہ کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریسکیو اور پولیس حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔