14/08/2025
یومِ آزادی کی شاندار تقریب اور پرچم کشائی
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ادارہ میں ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا آغاز پُروقار پرچم کشائی سے ہوا، جیسے ہی سبز ہلالی پرچم لہرا، فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔
اس کے بعد تقریب کا روح پرور حصہ تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے شروع ہوا۔ ننھے منے بچوں نے ولولہ انگیز ملی نغمے اور خوبصورت تقاریر پیش کی۔
تقریب کا اختتام دعا سے ہوا، جس میں وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔