Govt: Degree College Gulabad Dir-Lower

Govt: Degree College Gulabad Dir-Lower علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے!

محترم فواد شمال صاحب شعبہ زوالوجی کے ایک مایہ ناز استاد ہیں۔ بات کلاس لیکچر کی ہو یا عملی کام کی شمال صاحب دونوں میں لاج...
08/09/2026

محترم فواد شمال صاحب شعبہ زوالوجی کے ایک مایہ ناز استاد ہیں۔ بات کلاس لیکچر کی ہو یا عملی کام کی شمال صاحب دونوں میں لاجواب ہیں!

07/09/2026

سال اول آرٹس والے طلباء !
کل انشاء اللہ آرٹس کے مضامین کے طلبہ کے لئے الگ استقبالیہ تقریب کا انعقاد صبح 9 بجے ہوگا ، نئے داخل ہونے والے سب طلبہ صبح کالج کے مرکزی ہال میں تعارفی تقریب/ اورینٹیش میں شریک ہوں تاکہ با ضابطہ طور پر اگلے دن 9 ستمبر سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے ۔

07/09/2026

ہمارے نئے داخل ہونے والے سالِ اول کے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ یہ طلباء مستقبل میں بہترین کامیابیاں حاصل کریں گے۔ یہ ان کے سفر کا صرف آغاز ہے، اور ان شاء اللہ اس سفر کا اختتام مزید خوبصورت، بامقصد اور کامیابیوں سے بھرپور ہوگا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں نئے داخل ہونے والے سال اول کے سائنس گروپ کے طلبہ کے لیے ایک پُروقار اور خوشگوار استقبالیہ ...
07/09/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں نئے داخل ہونے والے سال اول کے سائنس گروپ کے طلبہ کے لیے ایک پُروقار اور خوشگوار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل، تدریسی عملے اور انتظامیہ نے نئے طلبہ کو نہایت محبت اور خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہا اور ان کے لیے کالج میں تعلیمی سفر کے باقاعدہ آغاز کو یادگار بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

تقریب میں چیف پراکٹر پروفیسر ظفریاب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے قواعد و ضوابط، نظم و ضبط اور کیمپس میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو ایک ذمہ دار اور باکردار تعلیمی ماحول کا حصہ بننے کی تلقین کی۔

انٹرمیڈیٹ سیکشن کے کوآرڈینیٹر پروفیسر سید نفیس شاہ نے اپنی جامع اور بہترین انداز میں تیار کردہ پریزنٹیشن کے ذریعے طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر کا مکمل روڈ میپ پیش کیا۔ انہوں نے تدریسی نظام، تعلیمی اہداف، امتحانات اور کالج میں دستیاب مواقع کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔

انٹرمیڈیٹ سیکشن کے کنٹرولر پروفیسر ظفر علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی۔

تقریب سے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہاشم خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نئے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور انہیں اس نئے تعلیمی مرحلے میں بھرپور محنت، مثبت سوچ اور اپنے کردار کی تعمیر پر توجہ دینے کی نصیحت کی۔

تقریب کی نظامت ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹس سوسائٹیز، محترم اسد سیماب نے نہایت خوشگوار، شگفتہ اور علمی انداز میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی۔ ان کی برجستگی، مسکراہٹ اور خوب صورت اندازِ گفتگو نے تقریب کے ماحول کو مزید پُرکشش اور زندہ دل بنا دیا۔

تقریب کا اختتام شعبۂ اسلامیات کے لیکچرار محترم امجد علی کی پُراثر دعا سے ہوا، جس میں نئے تعلیمی سال کے لیے خیر، برکت، کامیابی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ تقریب محض ایک رسمی استقبال نہیں بلکہ نئے طلبہ کے لیے ایک نئے سفر کا خوب صورت آغاز تھی؛ ایک ایسا سفر جو علم، کردار، نظم و ضبط اور کامیابی کی جانب آگے بڑھنے کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد اپنے نئے طلبہ کو ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے۔

اسلام علیکم! انشاءاللہ! کل پیر 7 ستمبر صبح نو بجے کالج مرکزی ہال میں سال اول سائنس گروپ کے لیے تعارفی تقریب/ اورینٹیش ہو...
06/09/2026

اسلام علیکم!
انشاءاللہ! کل پیر 7 ستمبر صبح نو بجے کالج مرکزی ہال میں سال اول سائنس گروپ کے لیے تعارفی تقریب/ اورینٹیش ہوگی۔۔۔
آرٹس گروپ کے لیے اگلے دن منگل کے دن اسی شیڈول کے مطابق پروگرام کا انعقاد ہوگا۔۔۔
باقی انٹرمیڈیٹ سال دوم اور بی ایس کی کلاسز اپنے نظام الاوقات/ ٹائم ٹیبل کے مطابق جاری رہیں گی ۔ سال اول کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 9 ستمبر بدھ کے دن ہوگا۔
کمیٹی کے اراکین پروگرام کی نگرانی کریں گے جو صبح سویرے کالج پہنچ کر انتظامات کو آخری شکل دیں گے۔
کمیٹی اراکین:
1. اسد سیماب صاحب، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز
2. سید محمد نفیس صاحب، فوکل پرسن انٹرمیڈیٹ سیکشن
3. ظفر علی صاحب، کنٹرولر انٹرمیڈیٹ سیکشن
4. آفتاب احمد صاحب، ڈپٹی کنٹرولر
پروگرام ایجنڈا
ا، گیٹ پر مہمان طلبہ کو خوش آمدید
ب۔ ہال ۔۔۔ تلاوت قرآن
ج۔ قومی ترانہ
د۔ ہدایات، فوکل پرسن، چیف پراکٹر، پرنسپل
ر۔ مہمان طلبہ کی مہمان داری
س۔ دعا ۔ ڈاکٹر فیض اللہ صاحب
مہمان طلبہ پروگرام کے اختتام پر اپنے اپنے گھر جائیں گے،
اگلے دن ایسا ہی پروگرام آرٹس گروپ کے طلبہ کے لئے اسی ترتیب سے الگ ہوگا۔
میزبان اساتذہ کے علاوہ باقی اساتذہ کرام اپنے خالی اوقات میں ہال تشریف لا کر پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں ۔

سال اول کے طلباء تیار رہیں! انشاءاللہ کل، بروز پیر! WELCOME TO GDC GULABAD!فرسٹ ایئر سائنس کے نئے داخل شدہ طلبہ کے لیےOR...
06/09/2026

سال اول کے طلباء تیار رہیں! انشاءاللہ کل، بروز پیر!
WELCOME TO GDC GULABAD!
فرسٹ ایئر سائنس کے نئے داخل شدہ طلبہ کے لیے
ORIENTATION SESSION 2026

🩺 Pre-Medical
| ⚙️ Pre-Engineering
💻 Computer Science
| 🔬 General Science

📅 7 September 2026
⏰ 9:00 AM| 📍 College Hall
اپنا یونیفارم، اپنی شناخت — سفید شلوار قمیص، کالےجوتے۔
📌 فیس سلپ لازماً ہمراہ لائیں۔
🚫 موبائل فون ساتھ نہ لائیں۔

نئے خواب… نیا عزم… اور کامیابی کی طرف پہلا قدم!

Address

Govt. Degree College Gulabad
Gulabad
18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt: Degree College Gulabad Dir-Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share