05/09/2025
صحابیات کی نمائندہ خاتون(حضرت اسماء رضی الله عنها) نے آپ ﷺ سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسلام اور ایمان کی دولت سے ہم سرفراز ہوئے ہیں اور مرد بھی- اللہ تعالیٰ ہمارا بھی ہے اور انکا بھی- مگر یہ مرد حضرات ہم لوگوں کے مقابلے میں جہاد فی سبیل الله وغیره جیسے اعمال کے ذریعہ ہم سے سبقت کرجاتے ہیں اور نیکیوں کے حصول اور قیامت میں اللہ تعالی کی قربت کے معاملے میں ہم ان سے بہت دور ہوجاتے ہیں کہ جہاد فی سبیل اللہ کا مقام ہی کچھ اتنا عظیم اور بے انتہا هے-
آپ ﷺ نے نمائندہ خاتون سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا سنـو! !!!
میری یہ بات ان تمام خواتین سے جا کر کہو جنہوں نے تم کو یہاں بهیجا هے اور ساتھ ہی انھیں بھی جو نہیں بھیجا ہے- تمام خواتین کو جا کر الله کی جانب سے یہ عظیــم خوشخبــری سنادو
'' تم خواتین کا اپنے گھر کے کام کاج کرنا ان شاءاللہ اس عظیـم کارِخیـر کی نیکی مجــاہدین کے برابر ہوگی''