08/07/2025
ڈپٹی کمشنر گجرات کا گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول کا دورہ
پرنسپل ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف کو مثالی کارکردگی پر زبردست خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات جناب نوید احمد نے گورنمنٹ کرسچین ہائی اسکول گجرات کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ایجوکیشن جناب یاسین بلوچ اور ڈی او سیکنڈری جناب شکیل احمد رضوی بھی موجود تھے۔
معزز مہمانوں نے اسکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں کلاس رومز، سٹاف روم، لیبارٹریز، واش رومز، اور لان شامل تھے۔ اسکول کی مثالی صفائی، تزئین و آرائش، اور منظم تعلیمی ماحول دیکھ کر تمام افسران نے اسکول انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پرنسپل ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف کی چند دنوں کی انتھک محنت، قائدانہ صلاحیتوں، اور جمالیاتی ذوق کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا "ڈاکٹر شوکت رؤف صاحب نے اسکول کی فضا کو صرف خوبصورت نہیں، بلکہ روح پرور اور تربیت کے قابلِ فخر ماحول میں ڈھال دیا ہے۔ اُن کا وژن اور عزم واقعی پورے ضلع کے لیے ایک روشن مثال ہے۔"
سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ اور ڈی او سیکنڈری شکیل رضوی نے بھی اسکول کی تعلیمی بہتری اور ماحول کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی ٹیم ورک کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
منجانب
سرپرستِ اعلیٰ:پنجاب ٹیچر یونین جناب چوہدری عبدالجمال ناصر
ضلعی نائب صدر (پنجاب ٹیچر یونین): چوہدری سلطان احمد صابری
جوائنٹ سیکرٹری سٹی گجرات (پنجاب ٹیچر یونین): . محمد ابوبکر رضوی
28/05/2025
یومِ تکبیر کے موقع پر گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول گجرات میں شاندار تقریب کا انعقاد
یومِ تکبیر کے پُرعزم موقع پر گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول گجرات میں ایک بھرپور اور شایانِ شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، طلبہ اور مقامی شخصیات نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں اساتذہ کرام نے یومِ تکبیر کی تاریخی اہمیت، پاکستان کے دفاعی نظام میں ایٹمی صلاحیت کے کردار، اور قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے ملی نغمے، ولولہ انگیز تقاریر اور خصوصی خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
پرنسپل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر عالمِ اسلام میں ایک نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے طلبہ کو وطن سے محبت، قومی اتحاد اور ترقی کے لیے جدوجہد کا درس بھی دیا۔
تقریب کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
21/05/2025
گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول گجرات میں مثالی تزئین و آرائش — ڈپٹی کمشنر کا دورہ، پرنسپل ڈاکٹر چوہدری محمد شوکت رؤف احمد صاحب کو زبردست خراجِ تحسین
گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول، گجرات — جو کہ شہر کی ایک قدیم، باوقار اور علمی اعتبار سے ممتاز درسگاہ ہے — حالیہ دنوں میں کی جانے والی شاندار تزئین و آرائش اور تعلیمی ماحول کو مزید نکھارنے کے اقدامات کو سراہنے کے لیے آج ڈپٹی کمشنر گجرات نے خصوصی دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا شاندار استقبال بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نوجوانوں نے پروقار انداز میں کیا، جس نے تقریب کو خوبصورت رنگ دے دیا۔
موجودہ پرنسپل ڈاکٹر چوہدری محمد شوکت رؤف احمد صاحب نے جب سے ایڈیشنل چارج سنبھالا ہے، انہوں نے مختصر عرصے میں جس ذوق، محنت اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ نہایت قابلِ ستائش ہے۔ سکول کی عمارت کو دلکش رنگوں، حب الوطنی سے بھرپور فلیکسز اور سرسبز و شاداب پودوں سے آراستہ کر کے ادارے کے تعلیمی ماحول کو مزید جاذبِ نظر بنا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا:
پرنسپل ڈاکٹر چوہدری محمد شوکت رؤف احمد صاحب کی قیادت میں اس کے حسن، وقار اور تعلیمی ماحول کو مزید بلند مقام حاصل ہوا ہے۔"
اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بھی پرنسپل صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعاگو ہوئے کہ:
"اللہ تعالیٰ ڈاکٹر چوہدری محمد شوکت رؤف احمد صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے اخلاص و خدمت کو قبول فرمائے، اور انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ مزید بلندیوں پر فائز کرے۔ آمین!"
یہ مثالی اقدامات اسکول کے تعلیمی معیار، طلبہ کے حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے کو نئی روح بخش رہے ہیں، اور یقیناً ضلع بھر کے دیگر اداروں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
16/05/2025
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ کبھی گھبرایا نہیں کرتے
جہاں قیادت نیت کے نور سے روشن ہو اور عزم دل کی دھڑکن بن جائے
وہاں انقلاب قدم چومتے ہیں
ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف کی شبانہ روز محنت نے
کرسچن ہائی سکول کو کامیابی کی نئی بلندیوں سے ہمکنار کر دیا
پنجاب ٹیچر یونین ضلع گجرات کا ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف صاحب کو زبردست خراجِ تحسین اور گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول گجرات کا ایڈیشنل چارج ملنے پر مبارک باد پیش کی
گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول، گجرات جو آج اپنی خوبصورتی، نظم و ضبط، اور جدید تعلیمی ماحول کے باعث ضلع گجرات کے نمایاں تعلیمی اداروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ اس شاندار تبدیلی کا سہرا سکول کے حالیہ پرنسپل ، ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف صاحب کے سر جاتا ہے، جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی اپنی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور انقلابی اقدامات سے سکول کی تقدیر بدل ڈالی۔
ڈاکٹر چودھری شوکت رؤف صاحب کی محنت اور بے لوث خدمات پر پنجاب ٹیچر یونین ضلع گجرات کے ایک عظیم الشان وفد نے اسکول کا دورہ کیا اور دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس وفد کی قیادت پنجاب ٹیچر یونین ضلع گجرات کے صدر جناب چودھری ساجد ندیم نت صاحب کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ چودھری سلطان احمد صابری صاحب(ضلعی نائب صدر) عبدالرحمان سیفی صاحب (نائب صدر سٹی گجرات)، محمد ابوبکر رضوی صاحب (جوائنٹ سیکرٹری سٹی گجرات )، چودھری جمال ناصر صاحب(سرپرست اعلیٰ) اور سر محمد افضل صاحب اور سابقہ سکول انچارج جناب محترم محمد شہزاد افضل صاحب اور جناب سید عدنان شاہ صاحب اور سر رضوان علی صاحب شامل تھے۔
وفد نے ڈاکٹر چوہدری شوکت رؤف صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے جس تیز رفتاری، سلیقے، اور جذبۂ خدمت سے گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کو محض چند دنوں میں ایک ماڈل ادارہ بنا دیا، وہ نہ صرف حیرت انگیز ہے بلکہ قابلِ تقلید بھی۔ سکول کی عمارت، ماحول، تدریسی نظام اور طلبہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نے ثابت کر دیا کہ اگر قیادت مخلص ہو تو تبدیلی ممکن ہے۔
یہ موقع نہ صرف سکول کے لیے تاریخی تھا بلکہ پورے ضلع کے لیے امید کی ایک نئی کرن بھی۔ وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شوکت رؤف صاحب کو صحت، استقامت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ بلاشبہ وہ اس ادارے کے لیے ایک نعمتِ غیر مترقبہ ہیں۔
14/05/2025
BOY SCOUTS ASSOCIATION
GOVT CHRISTAIN HIGH SCHOOL GUJRAT