Jamia tul mujtaba gujrat official

Jamia tul mujtaba gujrat official

Share

تعلیمات آل محمد علیہم السلام کی دینی اور معیاری درس گاہ جو عرصہ دراز سے مذہب حقہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے

26/05/2026
25/05/2026

اظہارِ تعزیت

17/04/2026

For more information, please contact us on WhatsApp.

Photos from Jamia tul mujtaba gujrat official 's post 16/04/2026

جامعۃالمجتی گجرات کے پرنسپل علامہ قبلہ محمد اصغر یزدانی، علامہ محمد زمان حسینی، علامہ محمد حسنین کاظمی، علامہ مختار حسین نقوی، علامہ سید ناظم حسین جعفری، علامہ ذوالفقار علی قمی اور جامعۃالمجتی کے دیگر طلباء نے مرحوم مولانا سید تصدق حسین شیرازی کی قل خوانی کی مجلس میں شرکت کی اور ان کی بلندئ درجات کیلئے دعا کی

15/04/2026

اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سعادت سے نوازے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے

15/04/2026

موت کے سمندر میں ھر خشک وتر بہہ جائے گا ھاں مگر نام حسین ابن علی رہہ جائے گا .ھمارے مدرسے کے انتہائی شفیق اور محنتی اور باعمل طالب علم سید تصدق حسین شیرازی صاحب مسلسل 29 سال سے علی مسجد چکوڑی شیر غازی لالہ موسی میں دین کی خدمت سر انجام دے رھے تھے گزشہ دن ان کا انتقال ھو گیا مولا قبلہ کے درجات بلند فرمائے قبلہ کے لواحقین کو مولا صبر جمیل عطا فرمائے آمین جامعتہ المجتبی سلطان آباد گجرات کا سنہری دور 1992 جس میں استاد معظم قبلہ یزادانی صاحب کی انتھک محنت اور دین کی لگن کا یہ نتیجہ ضلع گجرات کے مضافات میں جامعتہ المجتبی کے طلباء کی دین کی خد مت اور استاد معظم کی تربیت کا اثر اور کئی نسلوں کو قران پاک کی تعلیم اور دین کی تعلیم سے روشناس کرانے والے زنجیر کی ایک کڑی سید تصدق شیرازی صاحب دین خدمات سر انجام دے کر مالک کی بارگاہ میں چلے گے مولا قبلہ کے درجات بلند فرمائے آمین قبلہ استاد معظم یزدانی صاحب کو مولا لمبی زندگی دے جامعہ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے آمین

09/04/2026

جامعۃ المجتبیٰ میں علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پرنسپل جامعۃ المجتبیٰ، بین الاقوامی مذہبی سکالر حضرت علامہ محمد اصغر یزدانی نے کی۔ اجلاس میں علامہ علی احمد حیدری، علامہ راجہ عاشق حسین، علامہ ذوالفقار علی قمی، علامہ سید ناظم حسین جعفری، سید مختار حسین نقوی،علامہ سید ذاکر حسین نقوی سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی، جبکہ آن لائن شریک ہونے والوں میں ، علامہ محمد حسنین کاظمی، علامہ محمد زمان حسینی بھی شامل تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد اصغر یزدانی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی میں پاکستان کی حکومت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بڑی جنگ کو رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جو عالمی امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال نے دنیا کو ایک ممکنہ بڑے تصادم سے محفوظ رکھا ہے اور مستقبل میں عالمی سطح پر نئے معاشی و سیاسی رجحانات سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسلام اور مسلمانوں کو سربلندی عطا فرمائے اور دنیا میں امن قائم رہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائے خیر کی گئی۔ اس موقع پر جنگ بندی کی خوشی میں علماء و طلبہ کے درمیان مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
08/04/2026

Want your school to be the top-listed School/college in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Muhalla Sultan A Bad
Gujrat
SMALLINDUSTRIALSTATEAERIA